یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 15/‏8 ص.‏ 29
  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ کو یاد ہے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏پڑھنے والا سمجھ لے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • یہوواہ پر توکل رکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • خاندانو، خدا کی کلیسیا کے حصے کے طور پر اُسکی حمد کرو
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • ہر کوئی آزاد ہوگا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 15/‏8 ص.‏ 29

کیا آپ کو یاد ہے؟‏

کیا آپ نے مینارِنگہبانی کے حالیہ شماروں کو اپنے لئے عملی قدروقیمت کا حامل پایا ہے؟ توپھر کیوں نہ درج‌ذیل سوالات کے ساتھ اپنی یادداشت کو پرکھیں:‏

◻کن دو سوالوں نے ملازمت کے سلسلے میں فیصلوں کا سامنا کرنے والے بہتیرے مسیحیوں کی ذاتی فیصلہ کرنے میں مدد کی ہے؟‏

پہلا بنیادی سوال ہے:‏ کیا بائبل میں اس دُنیاوی کام کی قعطاً مذمت کی گئی ہے؟ دوسرا سوال ہے؟ کیا یہ کام کرنا کسی شخص کیلئے ایک ممنوعہ فعل میں شریک ہونے کا باعث بنیگا؟—‏۱۵/‏۴، صفحہ ۲۸۔‏

◻کس طرح سے ’‏انسانی مخلوقات بطالت کے اختیار میں کر دی گئی ہے‘‏؟ (‏رومیوں ۸:‏۲۰‏)‏

ہم اپنے پہلے والدین، آدم اور حوا کے اعمال کی وجہ سے ”‏بطالت کے اختیار“‏ میں کر دئے گئے تھے۔ یہ ”‏نہ [‏ہماری]‏ اپنی مرضی سے“‏ اور نہ ہی ہمارے ذاتی انتخاب کی وجہ سے ہوا تھا۔ ہم نے اسے ورثے میں پایا تھا۔ اگرچہ ہمارے پہلے والدین اب محض ناکاملیت، گناہ اور موت ہی منتقل کر سکتے تھے توبھی یہوواہ نے رحم کِیا اور انہیں اولاد پیدا کرنے کی اجازت دے دی۔ موت سب آدمیوں میں پھیل گئی لہٰذا، اس مفہوم میں خدا نے ”‏[‏مخلوقات کو]‏ بطالت کے اختیار“‏ میں کر دیا۔—‏۱/‏۵، صفحہ ۵۔‏

◻یہ کہنا کیوں معقول ہے کہ ”‏مکروہ چیز“‏ کا ”‏مقدس مقام میں کھڑا“‏ ہونا ابھی مستقبل کی بات ہے؟ (‏متی ۲۴:‏۱۵‏)‏

قدیم نمونے کے مطابق، ’‏مکروہ چیز کے مُقدس مقام میں کھڑے‘‏ ہونے کو ۶۶ س.‏ع.‏ میں جنرل گیلس کی زیرِکمان رومی حملے کیساتھ جوڑا گیا تھا۔ اس حملے کا جدید مماثل—‏”‏بڑی مصیبت“‏ کا آغاز—‏ابھی مستقبل کی بات ہے۔ (‏متی ۲۴:‏۲۱‏)‏ لہٰذا، ”‏اُجاڑنے والی مکروہ چیز“‏ کا مُقدس مقام میں کھڑا ہونا ابھی باقی ہے۔—‏۱/‏۵، صفحہ ۱۶، ۱۷۔‏

◻ملازمت‌پیشہ باپ یا ماں اپنے بچوں کیلئے کیسے وقت نکال سکتے ہیں؟‏

دن‌بھر کے کام سے تھکی ہوئی ماں محسوس کرتی ہے کہ اپنے بچوں کو اپنے ساتھ کھانا پکانے کیلئے کہے۔ والد جسکے پاس ہفتے کے آخر پر کاموں کی ایک لمبی فہرست ہے ان میں سے چند ایک کام اپنے بچوں کیساتھ ملکر کر سکتا ہے۔—‏۱۵/‏۵، صفحہ ۶۔‏

◻’‏یہوواہ کی راہ‘‏ پر چلنے والوں کو کیا کرنا چاہئے؟ (‏یرمیاہ ۷:‏۲۳‏)‏

یہوواہ کی راہ پر چلنا وفاداری—‏صرف اُسی کی خدمت کرنے کے عزم—‏کا تقاضا کرتا ہے۔ یہ بھروسے—‏یہوواہ کے وعدوں پر مکمل ایمان کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ قابلِ‌اعتماد ہیں اور ضرور پورے ہونگے۔ یہوواہ کی راہ پر چلنا فرمانبرداری—‏بِلاانحراف اُسکے قوانین پر عمل اور اُسکے اعلیٰ معیاروں کی پابندی کرنے—‏کا تقاضا کرتا ہے۔ (‏زبور ۱۱:‏۷‏)‏—‏۱۵/‏۵، صفحہ ۱۴۔‏

◻کونسی چار اہم ذمہ‌داریاں ہیں جنہیں ”‏آدمیوں [‏میں]‏ انعام“‏ پوری کر سکتے ہیں؟‏ (‏افسیوں ۴:‏۸‏)‏

وہ شفقت کیساتھ ہمیں بحال کر سکتے، محبت سے ہمیں ترقی بخش سکتے، کلیسیا کیساتھ ہمارے اتحاد میں معاونت کر سکتے اور دلیری سے ہمیں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ (‏افسیوں ۴:‏۱۲-‏۱۴‏)‏—‏۱/‏۶، صفحہ ۱۴۔‏

◻تقریباً ایک سو اشخاص کے ساتھ پولس کی رفاقت سے ہم کیا سیکھ سکتے ہیں جنکا ذکر اعمال اور اس کے خطوط میں کِیا گیا ہے؟‏

ہمیں ہر وقت خدا کی تنظیم، اپنی مقامی کلیسیا اور اپنے ساتھی ایمانداروں کیساتھ کام کرنا چاہئے۔ ہمیں موافق اور ناموافق حالات میں انکی مدد، حمایت اور تسلی کی ضرورت ہے۔—‏۱/‏۶، صفحہ ۳۱۔‏

◻خالق کی بابت سوچ‌بچار کرنے میں دوسروں کی مدد کرنے کیلئے کونسے تین دلائل استعمال ہو سکتے ہیں؟‏

وسیع کائنات میں پایا جانے والا موزوں تناسب، زمین پر ابتدائے حیات اور انسانی دماغ کی مختلف صلاحیتوں سمیت اس کی ناقابلِ‌تردید لاثانیت۔—‏۱۵/‏۶، صفحہ ۱۸۔‏

◻خالق کے ذاتی نام کے مطلب کو سمجھنا اس قدر اہم کیوں ہے؟‏

خدا کے نام کا مطلب ہے ”‏وہ جو وجود میں آنے کا سبب بنتا ہے“‏ اور یہ اس بات کو اُجاگر کرتا ہے کہ وہ مقصد بھی ٹھہراتا ہے اور اُسے پورا بھی کرتا ہے۔ اس کا نام جاننے اور استعمال کرنے سے ہم بہتر طور پر سمجھ سکتے ہیں کہ وہ وعدوں کو پورا کرتا اور پوری تندہی سے اپنے مقصد کو پایۂ‌تکمیل تک پہنچاتا ہے۔—‏۱۵/‏۶، صفحہ ۲۱۔‏

◻خاندانی بائبل مطالعے میں بچوں کو کس طرح شریک کِیا جا سکتا ہے؟‏

اگر ممکن ہو تو ہر بچے کیلئے اُس کی اپنی بائبل اور مطالعے کی اشاعت کا بندوبست کریں۔ کسی چھوٹے بچے سے مطالعے کے مواد کے ساتھ دی گئی تصاویر کی وضاحت کرنے کیلئے کہا جا سکتا ہے اور کسی چھوٹے بچے کو پہلے ہی سے کوئی صحیفہ پڑھنے کیلئے کہا جا سکتا ہے۔ کسی بڑے بچے کو مطالعے کے مواد کے عملی اطلاق کے مواقع کی نشاندہی کرنے کی تفویض دی جا سکتی ہے۔—‏۱/‏۷، صفحہ ۱۵۔‏

◻ایک خاندان کلیسیائی اجلاس کی تیاری میں کن نصب‌العین کو شامل کر سکتا ہے؟‏

‏(‏۱)‏ خاندان کا ہر فرد اجلاسوں پر تبصرہ کرنے کیلئے تیار ہو؛ (‏۲)‏ ہر ایک اپنے الفاظ میں تبصرہ کرنے کیلئے کام کرے؛ (‏۳)‏ تبصروں میں صحائف کو استعمال کرے؛ نیز (‏۴)‏ ذاتی اطلاق کے پیشِ‌نظر مواد کا جائزہ لے۔—‏۱/‏۷ صفحہ ۲۰۔‏

◻ایک مضبوط شادی کی کُنجی کیا ہے؟‏

ایک مضبوط شادی کی بیش‌بہا خوشیوں کے قُفل کھولنے اور انکا تجربہ کرنے کیلئے ایک اہم چیز صحتمندانہ رابطہ ہے۔ اس میں احساسات اور خیالات کو ایک دوسرے تک منتقل کرنا شامل ہے۔ نیز، صحتمندانہ رابطے میں ایسی باتیں شامل ہیں جو تعمیری، تازگی‌بخش، راست، قابلِ‌ستائش اور تسلی‌بخش ہوں۔ (‏افسیوں ۴:‏۲۹-‏۳۲؛‏ فلپیوں ۴:‏۸‏)‏—‏۱۵/‏۷، صفحہ ۲۱۔‏

◻‏’‏یہوواہ کی راہ‘‏ کیا ہے؟ (‏زبور ۲۵:‏۸، ۹،‏ ۱۲‏)‏

وہ راہ محبت کی راہ ہے۔ یہ خدائی معیاروں کے مطابق درست کام کرنے پر مبنی ہے۔ بائبل اس اصولی محبت کے اطلاق کو ”‏عمدہ طریقہ“‏ کہتی ہے۔ (‏۱-‏کرنتھیوں ۱۲:‏۳۱‏)‏—‏۱/‏۸ صفحہ ۱۲۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں