یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏5 ص.‏ 25
  • اپنے بچوں کیساتھ ملکر پڑھیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے بچوں کیساتھ ملکر پڑھیں
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏5 ص.‏ 25

اپنے بچوں کیساتھ ملکر پڑھیں

برازیلی جریدے ویجا کے مطابق ایسے بچے جن کے والدین مستعد قاری ہوتے ہیں وہ اُن بچوں کی نسبت کتابوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں جن کے گھر میں کتابیں پڑھنے کے ایسے نمونے کی کمی ہوتی ہے۔ بچوں کی نشوونما کی ماہر مارتھا ہوپ بیان کرتی ہے، ”‏ملکر پڑھنا والدین اور بچوں کے درمیان گہرے تعلق کو اَور زیادہ مضبوط کرتا ہے اور بچے کی مدد کرتا ہے کہ وہ کتابوں کے مواد کو بہتر طور پر سمجھ سکے۔“‏

بچوں کیلئے آواز کیساتھ پڑھنا آپکو سوالوں کے جواب دینے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ آپ عبارت کے ساتھ موجود تصویر کی بابت گفتگو کر سکتے ہیں۔ ”‏بچہ جتنا زیادہ کتاب کے مواد سے واقف ہوتا ہے،“‏ ہوپ بیان کرتی ہے، ”‏وہ اپنے تجسّس کی تسکین کیلئے اُنکی طرف اُتنا ہی زیادہ راغب ہوتا ہے۔“‏

یہوواہ کے گواہوں میں بیشتر والدین اپنے بچوں کیساتھ ملکر پڑھنے سے لطف‌اندوز ہوتے ہیں۔ شاید وہ مائے بُک آف بائبل سٹوریز، لسننگ ٹو دی گریٹ ٹیچر اور گریٹیسٹ مین ہو ایور لِوڑ جیسی مطبوعات پڑھتے ہیں۔‏a ایسی کتابیں بچوں کو محض اچھا قاری ہی نہیں بناتیں بلکہ دُنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب—‏مُقدس بائبل کے بارے میں اُن کی دلچسپی کو بھی اُبھارتی ہیں۔ اسلئے اگر آپ ماں یا باپ ہیں تو خدا کے کلام کے مشتاق قاری بننے سے، اپنے بچوں کے لئے نمونہ قائم کریں۔ (‏یشوع ۱:‏۷، ۸)‏ نیز اُن کے ساتھ ملکر پڑھنے کیلئے وقت نکالنے کی پوری کوشش کریں!‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a واچ‌ٹاور بائبل اینڈ ٹریکٹ سوسائٹی آف نیو یارک انکارپوریٹڈ کی شائع‌کردہ۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں