یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م99 1/‏1 ص.‏ 32
  • کیا آپ آگاہی پر دھیان دیں گے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا آپ آگاہی پر دھیان دیں گے؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
م99 1/‏1 ص.‏ 32

کیا آپ آگاہی پر دھیان دیں گے؟‏

مئی ۱۹، ۱۹۹۷ میں بنگلہ‌دیش کے شہر چٹاگانگ کو ایک طوفانی گردباد نے ہلا کر رکھ دیا۔ کاکس بازار میں ریکارڈ کی جانے والی ہوا کی رفتار ۱۵۰ میل فی گھنٹہ تھی۔ دیہی علاقے جہاں کل تک گھاس‌پھوس سے بنی جھونپڑیاں موجود تھیں وہاں اب مٹی میں محض چند نشان رہ گئے تھے۔ درخت اور ٹیلی‌گراف کے کھمبے اکھڑ گئے اور دیگر کو طوفان نے تنکوں کی طرح موڑ کر رکھ دیا تھا۔ وہرار کاجوج اخبار کی سرخی نے بیان کِیا کہ اس طوفانی گردباد کے باعث ۱۰۵ افراد ہلاک ہو گئے۔‏

محکمۂ‌موسمیات نے تقریباً ۳۶ گھنٹے پہلے اس طوفان کے ممکنہ راستے کی نشاندہی کر دی تھی۔ بِلاشُبہ بہت سی جانیں بچ گئیں کیونکہ لاکھوں افراد نے طوفان سے بچاؤ کیلئے کنکریٹ سے بنی عمارتوں میں پناہ لے لی۔‏

تقریباً سو سال سے زیادہ عرصے سے یہوواہ کے گواہ سر پر منڈلانے والی تباہی کا اعلان کر رہے ہیں جو کسی بھی طوفانی گردباد سے کہیں زیادہ تباہ‌کُن ثابت ہو گی۔ بائبل اِسے ”‏خداوند [‏”‏یہوواہ،“‏ این‌ڈبلیو]‏ کا خوفناک روزِعظیم“‏ کہتی ہے۔ (‏یوایل ۲:‏۳۱‏)‏ بائبل میں پائے جانے والے نبوّتی پیغامات کی آگاہی پر دھیان دینے سے ہم اس تباہی سے بچ سکتے ہیں۔—‏صفنیاہ ۲:‏۲، ۳۔‏

یہوواہ کے گواہ تباہی کے پیامبر نہیں ہیں۔ اُنکا پیغام اُمید کا پیغام ہے۔ وہ خدا کی بادشاہت کی بابت سیکھنے میں لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں جو جلد ہی زمین کو تمام ناراستی سے پاک کر دے گی۔ خدا کا کلام، بائبل ہمیں بتاتی ہے:‏ ”‏تھوڑی دیر میں شریر نابود ہو جائیگا۔ تُو اُسکی جگہ کو غور سے دیکھے گا پر وہ نہ ہوگا۔ لیکن حلیم ملک کے وارث ہونگے وہ سلامتی کی فراوانی سے شادمان رہیں گے۔“‏—‏زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏۔‏

‏[‏صفحہ 32 پر تصویروں کے حوالہ‌جات]‏

WHO/League of Red Cross

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں