آپ اپنے بچوں کو کیسے محفوظ رکھ سکتے ہیں؟
کئی سالوں تک اپنے گھر کے قریبی سکول میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، ورنرa نے ۳،۰۰۰ دیگر نوجوانوں کیساتھ ساؤپولو، برازیل میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ اُس نے پہلی مرتبہ ساتھی طالبعلموں کو منشیات بیچتے اور استعمال کرتے دیکھا۔ پستقامت ہونے کی وجہ سے وہ جلد ہی بڑے طالبعلموں کے تمسخر اور جارحیت کا نشانہ بننے لگا۔
ورنر کی بہن ایوا کو بھی کچھ مسائل درپیش تھے۔ بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے اُس نے سخت محنت سے پڑھائی کی جس سے وہ تھکاوٹ اور پریشانی کا شکار ہو گئی۔ دیگر نوعمروں کی طرح، ورنر اور ایوا کو بھی جسمانی اور جذباتی دونوں طرح کا تحفظ درکار تھا۔ آپ کے بچوں کو کس قسم کی مدد درکار ہے؟ آپ اُنہیں ایک بالغ زندگی کیلئے کیسے تیار کر سکتے ہیں؟ درحقیقت، آپ اپنے بچوں کیلئے کیسا مستقبل چاہتے ہیں؟
اُنہیں کھانےپینے سے زیادہ کی ضرورت ہے
ایک لمحے کے لئے اس چیلنج کی بابت سوچیں جس کا آجکل والدین کو اپنے بچوں کو محفوظ رکھنے کے سلسلے میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خاندانی زندگی کے معیار میں تنزلی اور غربت میں اضافے کی وجہ سے بیشتر ممالک میں گلیکوچوں میں رہنے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نوجوانوں کو استحصالی عناصر سے محفوظ رکھنے میں ناکامی کا نتیجہ چائلڈ لیبر کی صورت میں موجود ہے۔ منشیات بھی بہت سے نوجوانوں کو تباہ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، برازیل میں جب کوئی نوعمر منشیات کا عادی بنتا ہے تو اُس کے گھر کا آراموسکون ختم ہو جاتا ہے۔ اُس کے والدین کو جذباتی تناؤ کا سامنا کرنے کے علاوہ اُسکی بحالی کے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کیساتھ ساتھ اُن منشیات فروشوں سے بھی نپٹنا پڑتا ہے جو پیسے وصول کرنے کیلئے اُنکے گھر تک پہنچ جاتے ہیں۔
تاہم زندگی میں دباؤں کے باوجود بہتیرے والدین اپنے بچوں کو نہ صرف خوراک، لباس اور رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ تشدد، منشیات کے استعمال اور دیگر مسائل کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔ یہ ایک اچھی کوشش ہے تاہم کیا یہ کافی ہے؟ جذباتی اور روحانی تکلیف کے خلاف تحفظ کی بابت کیا ہے؟ بہتیرے سمجھتے ہیں کہ کامیاب پرورش کرنے میں اُن چیلنجوں سے نپٹنا بھی شامل ہے جو بچوں کے دوستوں یا تفریح کے انتخاب کے سلسلے میں سامنے آتے ہیں۔ تاہم، والدین حد سے زیادہ محفوظ رکھنے والے یا روادار بننے سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اگلے مضمون میں پائے جانے والے جوابات پر غور کرنے کیلئے آپکو دعوت دی جاتی ہے۔
[فٹنوٹ]
a اس مضمون میں استعمال کئے جانے والے نام فرضی ہیں۔