یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م97 1/‏11 ص.‏ 31
  • شادی میں بکا‌رت؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • شادی میں بکا‌رت؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1997ء
م97 1/‏11 ص.‏ 31

شادی میں بکا‌رت؟‏

یوسف سے شادی کے بعد بھی، مریم کی دائمی بکا‌رت کے دعویٰ کو ہم‌آہنگ کرنے کی کوشش میں بہتیرے مُصوّروں اور مجسّمہ‌سازوں نے یوسف کی ایک عمررسیدہ شخص کے طور پر تصویرکشی کی ہے۔ وہ استدلال کرتے ہیں کہ مریم کے لئے یوسف ایک شوہر سے زیادہ سرپرست کی حیثیت رکھتا تھا۔ مگر حال ہی میں، پوپ جان پال دوم نے معاملے کے متعلق ایک مختلف نقطۂ‌نظر کی حمایت کی۔ اُس نے تجویز کِیا کہ یوسف ”‏اُس وقت عمررسیدہ شخص نہیں تھا۔“‏ بلکہ ”‏اُسکے اندرونی کمال، اُسکے خداداد ظرف نے اُسے میاں بیوی کے رشتے کے تحت مریم کیساتھ پاک الفت دکھانے کی ترغیب دی۔“‏

اگر مریم ہمیشہ کنواری ہی رہنے کا ارادہ رکھتی تھی تو اُس نے منگنی کیوں کی؟ ”‏یہ فرض کِیا جا سکتا ہے“‏ پوپ جواب دیتا ہے، ”‏کہ اپنی منگنی کے وقت ہی یوسف اور مریم نے باہمی اتفاق سے باکرہ رہنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔“‏

تاہم، بائبل معاملے کو مختلف زاویے سے بیان کرتی ہے۔ متی کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ یوسف نے ”‏اُسکو نہ جانا جب تک اُسکے بیٹا نہ ہوا۔“‏ (‏متی ۱:‏۲۵‏، کیتھولک نیو امریکن بائبل، نسخ ہمارا ہے۔)‏ یسوع کی پیدائش کے بعد، یوسف اور مریم کے ازدواجی بندھن میں بکا‌رت کا عمل‌دخل نہیں تھا۔ اِسکا ایک ثبوت تو یہ ہے کہ بعد کے انجیلی بیان میں، یسوع کے بہن بھائیوں کا ذکر ملتا ہے۔—‏متی ۱۳:‏۵۵، ۵۶‏۔‏

تاہم، بائبل اگرچہ بیان کرتی ہے کہ یسوع کی پیدائش کے وقت مریم کنواری تھی تو بھی یہ دعویٰ کرنے کیلئے کوئی بنیاد نہیں کہ اُس نے یوسف کیساتھ اپنی باقی تمام زندگی ایک کنواری کے طور پر گزاری۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں