’مَیں خدا پر بھروسا رکھونگا‘
ان ”تشویشناک ایّام“ میں جن سے ”نپٹنا مشکل“ ہے آزمائشیں اور دباؤ بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، جائےملازمت پر ہماری دیانتداری کو آزمایا جا سکتا ہے۔ ہممکتبوں میں ہماری پاکیزگی کو آزمایا جا سکتا ہے۔ اور اخلاقی طور پر ناپاک دُنیا اکثر ہماری راستی کو آزماتی ہے۔—۲-تیمتھیس ۳:۱-۵، اینڈبلیو۔
بائبل مصنف آسف بھی ایسے دَور میں رہتا تھا جب بدکاری عروج پر تھی۔ اُسکے بعض ہمعصر تو اپنے بیدین چالچلن کی بابت شیخی بھی بگھارتے تھے۔ ”غرور اُنکے گلے کا ہار ہے،“ آسف نے لکھا۔ ”گویا وہ ظلم سے مُلبّس ہیں۔ وہ ٹھٹھا مارتے اور شرارت سے ظلم کی باتیں کرتے ہیں۔ وہ بڑا بول بولتے ہیں۔“ (زبور ۷۳:۶، ۸) کیا یہ رویہ جاناپہچانا سا لگتا ہے؟
راستبازی کے خواہشمند لوگوں کیلئے ایسا طرزِعمل تکلیفدہ، حتیٰکہ حوصلہشکن ہوتا ہے۔ ”مجھ پر دن بھر آفت رہتی ہے،“ آسف گریہوآزاری کرتا ہے۔ ”یہ میری نظر میں دُشوار تھا۔“ (زبور ۷۳:۱۴، ۱۶) ممکن ہے آپ بھی ایسا ہی محسوس کریں مگر مایوس نہ ہوں! آسف اپنے زمانے کی بدکاری سے نپٹنے کے قابل ہوا تھا اور آپ بھی ایسا ہی کر سکتے ہیں۔ لیکن کیسے؟
آسف یہ سمجھ گیا تھا کہ انسان کی ناکامل حکمرانی کے تحت حقیقی انصاف حاصل کرنا ناممکن ہے۔ (زبور ۱۴۶:۳، ۴؛ امثال ۱۷:۲۳) لہٰذا اپنے اِردگِرد کی بدکاری سے چھٹکارا پانے کی کوشش میں اپنے بیشقیمت وقت، توانائی اور وسائل کو ضائع کرنے کی بجائے اُس نے خدا کے ساتھ اپنے رشتے پر توجہ مُرتکز رکھی۔ آسف نے بیان کِیا: ”میرے لئے یہی بھلا ہے کہ خدا کی نزدیکی حاصل کروں۔ مَیں نے خداوند خدا کو اپنی پناہگاہ بنا لیا ہے۔“—زبور ۷۳:۲۸۔
آجکل جو لوگ بدعنوان کاروباری معاملات میں پڑ جاتے ہیں اکثر مادی فوائد سے لطفاندوز ہوتے ہیں۔ بہتیرے خدا کے اخلاقی قوانین کی تحقیر کیلئے شاید شیخی بگھاریں۔ لیکن وہ ہمیشہ تک نہیں رہینگے۔ ”یقیناً تُو اُنکو پھسلنی جگہ میں رکھتا ہے،“ آسف نے مشاہدہ کِیا۔ تُو اُنہیں ”ہلاکت کی طرف دھکیل دیتا ہے۔“—زبور ۷۳:۱۸۔
جیہاں، خدا کے مقررہ وقت پر، دغابازی، تشدد اور بدعنوانی اور ایسے دیگر بیدنی کے کام جن سے سچے مسیحیوں کو گریز کرنا چاہئے ختم کر دئیے جائینگے۔ بائبل وعدہ کرتی ہے: ”بدکردار کاٹ ڈالے جائینگے لیکن جنکو خداوند کی آس ہے مُلک کے وارث ہونگے۔“ (زبور ۳۷:۹) اسی اثنا میں، ہم زبورنویس کے الفاظ دُہرا سکتے ہیں جس نے کہا تھا: ”خداوند میری چٹان اور میرا قلعہ اور میرا چھڑانے والا ہے۔ میرا خدا۔ میری چٹان جس پر مَیں بھروسا رکھونگا۔“—زبور ۱۸:۲۔