کیا ہم ایسے مناظر سے کبھی چھٹکارا حاصل کرینگے؟
آجکل ہم جہاں بھی جائیں ہمیں کشیدگی، فساد، اور جنگ کی تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ لیکن اس رسالے کا مقصد اُن تمام بُری خبروں میں اضافہ کرنا نہیں جنہیں آپ پہلے ہی سے جانتے ہیں۔ بلکہ، یہ خاص شمارہ کمازکم دو تسلیبخش سچائیوں کو آپ کے سامنے لائیگا۔ اوّل، یہ کہ بائبل کی قدیم پیشینگوئیوں نے درحقیقت ہمارے زمانے کی زیادہتر صدمہخیز بُری خبروں کا پہلے سے ذکر کر دیا تھا؛ دوم، پیشینگوئی کی یہی کتاب پہلے سے بیان کرتی ہے کہ ایک دن ایسا آئیگا جب ایسے مناظر جنکی یہاں تصویرکشی کی گئی ہے گئی گذری باتیں ہونگے۔ پھر جنگیں نہیں ہونگی۔ کوئی بمباری، قاتل، زمیندوز سرنگیں یا دہشتگردی نہیں ہوگی۔ ذہنی کوفت اُٹھانے والے کوئی یتیم یا بےخانماں پناہگزین نہیں ہونگے۔ ایک حقیقی، دل کے لئے راحتافزا اَمن والی دُنیا۔ کیا آپ ایسا وقت دیکھنا چاہینگے؟ ہماری آپ سے فہمائش ہے کہ اس سلسلے میں بائبل کی بات پر غور کریں۔ آپ اپنی توقعات سے کہیں بڑھکر اِس سے تسلی پا سکیں گے۔