یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏11 ص.‏ 32
  • بائبل پیشینگوئی کی تکمیل

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • بائبل پیشینگوئی کی تکمیل
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏11 ص.‏ 32

بائبل پیشینگوئی کی تکمیل

لندن،‏ انگلینڈ، کے امپیریل وار میوزیم میں، ایک عجیب‌وغریب گھڑی اور ایک الیکڑونک ڈیجیٹل کاؤنٹر زیرِنمائش ہے۔ گھڑی کے گھومنے کے ساتھ ساتھ، ہر ۳۱.‏۳ سیکنڈ کے بعد کاؤنٹر ٹک کرتا ہے۔ ہر ٹک کیساتھ میزان میں ایک اَور عدد کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہر ٹک، ہر عدد، ایسے مرد، عورت یا بچے کی نمائندگی کرتا ہے جو اس صدی میں جنگ کے نتیجے میں مر چکے ہیں۔‏

کاؤنٹر نے اپنا حساب جون ۱۹۸۹ میں شروع کِیا تھا اور توقع کی جاتی ہے کہ سنِ ۲۰۰۰ سے پہلے کی شب آدھی رات تک اپنا حساب مکمل کر لیگا۔ اُس وقت کاؤنٹر پر ایک سو ملین کا عدد درج ہوگا—‏۲۰ویں صدی کے دوران جنگ سے متعلقہ اموات کا تخمینہ‌شُدہ عدد۔‏

تقریباً ۲،۰۰۰ سال قبل، یسوع مسیح نے ایک ایسے وقت کی پیشینگوئی کی جو ’‏قوم کے قوم پر اور سلطنت کے سلطنت پر چڑھائی کرنے‘‏ سے پہچانا جائیگا۔ اسی کی مطابقت میں، یہوواہ کے گواہ طویل عرصے سے منادی کرتے رہے ہیں کہ اس صدی کی تباہ‌کُن جنگیں، بے‌شمار زلزلوں، وباؤں، غذائی قلتوں، اور دیگر واقعات سمیت، مجموعی طور پر اس بات کی شہادت مہیا کرتی ہیں کہ ہم ”‏اخیر زمانہ“‏ میں رہ رہے ہیں—‏۱۹۱۴ میں آسمان پر مسیح کی مسندنشینی کے بعد کا دَور۔—‏لوقا ۲۱:‏۱۰، ۱۱؛‏ ۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏۔‏

اپنے اختیار کے طور پر بائبل کو استعمال کرتے ہوئے، مینارِنگہبانی اس خوشخبری کا اعلان کرتا ہے کہ جلد ہی خدا کی بادشاہت مخالفین کو نیست کر دیگی اور زمین کو فردوس میں بدل دیگی۔ اور جنگ کے مستقبل کی بابت کیا ہے؟ بائبل بیان کرتی ہے:‏ ”‏آؤ!‏ خداوند کے کاموں کو دیکھو کہ اُس نے زمین پر کیا کیا ویرانیاں کی ہیں۔ وہ زمین کی انتہا تک جنگ موقوف کراتا ہے۔ وہ کمان کو توڑتا اور نیزے کے ٹکڑے کر ڈالتا ہے۔ وہ [‏جنگی]‏ رتھوں کو آگ سے جلا دیتا ہے۔“‏—‏زبور ۴۶:‏۸، ۹‏۔ (‏۳۲ ۰۹/۱۵ w۹۶)‏

‏[‏صفحہ 32 پر تصویر کا حوالہ]‏

Clock: By Courtesy of the Imperial War Museum

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں