یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م96 1/‏9 ص.‏ 3-‏4
  • ‏”‏ہمیں دُعا کرنا سکھا“‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ‏”‏ہمیں دُعا کرنا سکھا“‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • مجسّمے اور ”‏محافظ مُقدسین“‏
  • روزری کی ابتدا
  • سچے مُقدسین آپکی مدد کیسے کر سکتے ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • ہمیں خدا سے کیسے دُعا کرنی چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
  • کیا مجھے مُقدسین سے دُعا کرنی چاہیے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • ہمیں دُعا کیوں کرنی چاہئے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1996ء
م96 1/‏9 ص.‏ 3-‏4

‏”‏ہمیں دُعا کرنا سکھا“‏

‏”‏خداوند، ہمیں دُعا کرنا سکھا۔“‏ یہ درخواست یسوؔع مسیح کے شاگردوں میں سے ایک نے کی تھی۔ (‏لوقا ۱۱:‏۱‏)‏ جس شاگرد کا نام نہیں بتایا گیا واضح طور پر ایک ایسا شخص تھا جو دُعا کیلئے گہری قدردانی رکھتا تھا۔ اسی طرح آجکل سچے پرستار اسکی اہمیت کو پہچانتے ہیں۔ بہرصورت، دُعا ایسا ذریعہ ہے جس سے ہم کائنات کی اعلیٰ‌ترین شخصیت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں!‏ اور ذرا سوچیں!‏ ”‏دُعاؤں کا سننے والا“‏ ہماری پریشانیوں اور تفکرات پر ذاتی توجہ دیتا ہے۔ (‏زبور ۶۵:‏۲‏)‏ اس سے بھی بڑھ کر، دُعا کے ذریعے، ہم خدا کے حضور شکرگزاری اور حمدوستائش پیش کرتے ہیں۔—‏فلپیوں ۴:‏۶‏۔‏

تاہم، ”‏ہمیں دُعا کرنا سکھا“‏ کے الفاظ چند ایک سنجیدہ سوالات اُٹھاتے ہیں۔ پوری دُنیا میں مختلف مذاہب نے خدا تک رسائی کرنے کے بہت سے طریقے استعمال کئے ہیں۔ لیکن کیا دُعا کرنے کا کوئی دُرست اور غلط طریقہ ہے؟ جواب کیلئے، آئیے سب سے پہلے دُعا سے متعلق چند مقبول مذہبی رسومات کا جائزہ لیں۔ ہم لاطینی اؔمریکہ میں عمل میں لائی جانے والی رسومات پر توجہ دینگے۔‏

مجسّمے اور ”‏محافظ مُقدسین“‏

عام طور پر، لاطینی امریکی ممالک بڑے ہی مذہبی ہیں۔ مثال کے طور پر، پورے میکسیکوؔ میں ایک شخص ”‏محافظ مُقدسین“‏ سے دُعا کرنے کے عام رواج کو دیکھ سکتا ہے۔ واقعی، میکسیکن شہروں کیلئے ”‏محافظ مُقدسین“‏ رکھنا ایک عام بات ہے جن کے لئے بعض مخصوص دنوں پر عیدیں منائی جاتی ہیں۔ میکسیکن کیتھولک مختلف اقسام کے مجسّموں سے دُعا کرتے ہیں۔ تاہم، کونسے ”‏سینٹ“‏ سے دُعا کی جائے، اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ پرستار کس قسم کی درخواست کرنے کا خواہشمند ہے۔ اگر کوئی شخص شادی کیلئے کسی ساتھی کی تلاش میں ہے تو وہ ”‏سینٹ“‏ انتھوؔنی کیلئے موم‌بتیاں جلا سکتا ہے۔ کوئی شخص جو آٹوموبائل پر سفر کا آغاز کرنے والا ہے وہ خود کو مسافروں کے محافظ، بالخصوص موٹرگاڑی چلانے والوں کے ”‏سینٹ“‏ کرؔسٹوفر، کے سپرد کر سکتا ہے۔‏

تاہم، ایسی رسومات کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ تاریخ ظاہر کرتی ہے کہ جب سپینؔ کے باشندے میکسیکوؔ میں آئے، تو اُنہوں نے ایسے لوگوں کو دیکھا جو جھوٹے معبودوں کی پرستش کیلئے وقف تھے۔ اپنی کتاب لاس ازٹیکاز، ہومبرے ای ٹرائبو (‏ازٹکس، دی مین اینڈ دی ٹرائب)‏، میں وکٹرؔ ولفگن وان ہیگن بیان کرتا ہے:‏ ”‏وہاں ذاتی دیوتے موجود تھے، ہر پودے کا اپنا دیوتا تھا، ہر کام کا اپنا دیوتا یا دیوی تھی، یہانتک‌کہ خودکشی کا بھی ایک دیوتا تھا۔ یاکاٹیکوٹلی تاجروں کا دیوتا تھا۔ اس مشرکانہ دُنیا میں، تمام دیوتاؤں کے مخصوص مقصد اور کام مُعیّن کر دیئے تھے۔“‏

ان دیوتاؤں کی کیتھولک ”‏مُقدسین“‏ کیساتھ اتنی زیادہ مشابہت تھی کہ جب ہسپانوی فاتحین نے مقامی لوگوں کو ”‏مسیحی بنانے“‏ کی کوشش کی، تو انہوں نے اپنے بُتوں کیلئے عقیدت کو چرچ کے ”‏مُقدسین“‏ سے منسوب کر دیا۔ دی وال سٹریٹ جرنل کے ایک مضمون نے میکسیکوؔ کے بعض حصوں میں عمل میں لائے جانے والے کیتھولک‌ازم کے مُلحدانہ آغاز کو تسلیم کِیا۔ اس نے بیان کِیا کہ ایک علاقے میں، عوام کی عقیدت حاصل کرنے والے ۶۴ سے زیادہ ”‏مُقدسین“‏ ”‏مخصوص ماؔیان دیوتاؤں“‏ کے مماثل ہیں۔‏

نیو کیتھولک انسائیکلوپیڈیا بیان کرتا ہے کہ ”‏سینٹ اور زمین پر اُن لوگوں کے مابین قربت کا پُراعتماد بندھن قائم ہے، .‏ .‏ .‏ ایک ایسا بندھن، جو مسیح اور خدا کیساتھ رشتے کو کم کرنے کی بجائے اسے زیادہ بہتر اور گہرا بناتا ہے۔“‏ لیکن ایسا بندھن جو واضح طور پر بُت‌پرستی کی علامت ہے سچے خدا کیساتھ کسی کے رشتے کو کیسے گہرا کر سکتا ہے؟ کیا ایسے ”‏مُقدسین“‏ سے کی جانے والی دُعائیں واقعی خدا کو پسند آ سکتی ہیں؟‏

روزری کی ابتدا

ایک اَور عام رواج روزری کا استعمال شامل ہے۔ ڈکشیوناریو انسائیکلوپیڈیا ہسپینو-‏امریکینو (‏ہسپانک-‏امریکن انسائیکلوپیڈک ڈکشنری)‏ روزری کو ”‏پچاس یا ایک سو پچاس موتیوں کی ایک لڑی“‏ کے طور پر بیان کرتی ہے جو ”‏بڑے سائز کے موتیوں سے دس دس کے حصوں میں بٹی ہوتی ہے اور سروں پر صلیب سے جڑی ہوتی ہے جس سے پہلے تین موتی ہوتے ہیں۔“‏

روزری کیسے استعمال کی جاتی ہے، اس کی وضاحت کرتے ہوئے، ایک کیتھولک اشاعت بیان کرتی ہے:‏ ”‏پاک روزری ہماری نجات کے پاک بھیدوں کی بابت ایک قسم کی زبانی اور ذہنی دُعا ہے۔ یہ پندرہ مختلف حصوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ ہر حصے میں ایک مرتبہ خداوند کی دُعا، دس مرتبہ سلامِ‌مریم، ایک مرتبہ گلوریا پیٹرا [‏باپ کا جلال ہو]‏ دُہرانا ہوتا ہے۔ ہر حصے کے دوران ایک بھید پر غوروخوض کِیا جاتا ہے۔“‏ بھید وہ عقائد یا تعلیمات ہیں جنہیں کیتھولکوں کو جاننا چاہئے، اس معاملے میں مسیح یسوؔع کی موت، دُکھ اور زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔‏

دی ورلڈ بُک انسائیکلوپیڈیا بیان کرتا ہے:‏ ”‏روزری کیساتھ دُعا کرنے کی ابتدائی اقسام کا آغاز مسیحیت میں قرونِ‌وسطیٰ کے دوران ہوا، لیکن ۱۴۰۰، اور ۱۵۰۰ کے دہوں میں بہت عام ہو گیا۔“‏ کیا روزری کا استعمال صرف کیتھولک‌ازم تک ہی محدود ہے؟ ہرگز نہیں۔ ڈکشیوناریو انسائیکلوپیڈیکو ہسپانو-‏امریکینو بیان کرتا ہے:‏ ”‏اسی طرح کے موتیوں کا استعمال اسلامک، لامیسٹ اور بدھسٹ عبادت میں بھی ہوتا ہے۔“‏ واقعی، انسائیکلوپیڈیا آف ریلیجن اینڈ ریلیجنز بیان کرتا ہے:‏ ”‏یہ رائے‌زنی کی گئی ہے کہ محمدؔ کے پیروکاروں نے اپنی تسبیح بدھ‌مت کے پیروکاروں سے حاصل کی تھی، اور مسیحیوں نے صلیبی جنگوں کے دوران مسلمانوں سے۔“‏

بعض لوگ استدلال کرتے ہیں کہ جب کئی ایک دُعاؤں کو بار بار دُہرانے کا تقاضا کِیا جاتا ہے تو روزری یاد رکھنے کیلئے ایک مدد کے طور پر کام دیتی ہے۔ لیکن کیا خدا اس کے استعمال سے خوش ہے؟‏

ہمیں ایسی رسومات کی موزونیت یا جائز ہونے کی بابت بحث یا قیاس‌آرائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یسوؔع نے دُعا کرنا سکھانے کی بابت اپنے پیروکاروں کی درخواست کا ایک مستند جواب دیا۔ جوکچھ اُس نے کہا بعض قارئین کو روشن‌خیالی عطا کریگا اور شاید حیرت میں بھی ڈال دے۔ (‏۳ ۰۷/۱۵ w۹۶)‏

‏[‏تصویریں]‏

کیتھولک عام طور پر روزری کے موتیوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ان کی ابتدا کیا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں