”یہ یہوؔواہ کا کام ہے“
”یہ یہوؔواہ کا کام ہے۔“ یہ مونٹرے سٹی، میکسیکوؔ کے اخبار ال نور تے میں ایک مضمون کا عنوان تھا۔ یہ مضمون یہوؔواہ کے گواہوں کے ایک نئے اسمبلی ہال کے بارے میں تھا۔
میکسیکوؔ کے شمالی حصے میں مونٹرے ۲،۳۰۰،۰۰۰ کی آبادی والا (نواحی بستیوں سمیت) شہر ہے، اور اس میں ۱۹،۲۰۰ بادشاہتی پبلشر ہیں۔ کوئی ڈیڑھ سال پہلے، گواہوں نے اپنی اجتماعی کوششوں سے ۳،۰۰۰ آرامدہ نشستوں اور ہوا کو صاف کرکے حسبِمنشا سرد یا گرم کرنے والے انتظام کے ساتھ ایک خوبصورت اور موزوں اسمبلی ہال تعمیر کِیا۔ مقامی گواہ خوشی سے بھر گئے جب یہوؔواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ایک رُکن نے مخصوصیت کی تقریر پیش کی۔ پروگرام میں مونٹرے کے اندر کام کی مختصر تاریخ کو شامل کِیا گیا تھا، اور اُن لوگوں کے انٹرویو بھی شامل تھے جنہوں نے تعمیراتی کام میں حصہ لیا تھا۔ لہٰذا اجلاس پر حاضر ہونے والے ۴،۵۰۰اشخاص مخصوصیت کی تقریر سے مستفید ہوئے۔
یہ ”زیادہ، بڑے، اور بہتر کنگڈم ہالز اور اسمبلی ہالز“ کی مہم کے تحت میکسیکوؔ میں تعمیر ہونے والے حالیہ اسمبلی ہالز میں سے تیسرا ہے۔
میکسیکو میں ۴۴۳،۰۰۰ سے زیادہ پبلشروں کیساتھ، اور ۱۹۹۵ میں میموریل پر ۱،۴۹۲،۵۰۰ کی حاضری کیساتھ، نئے اسمبلی ہالز جیسےکہ مونٹرے میں یقیناًالہٰی مقصد کو پورا کرینگے۔ (۳۲ ۰۴/۱۵ w۹۶)