ایک اہم تقریب جس سے آپ کو غیرحاضر نہیں ہونا چاہئے
”ہر اچھی بخشش اور ہر کامل انعام“ خدا کی طرف سے ملتا ہے جو ہمارا آسمانی باپ ہے۔ (یعقوب ۱:۱۷) عظیمترین بخشش جس سے خدا نے گنہگار نسلِانسانی کو نوازا ہے وہ اسکے اکلوتے بیٹے، یسوؔع مسیح کے ذریعے انکی بازیابی کیلئے فراہمی ہے۔ ہمارا فدیہ دینے والے کی حیثیت سے یسوؔع کی موت فردوسی زمین پر ابدی زندگی کو ممکن بناتی ہے۔ لوقا ۲۲:۱۹ میں، ہمیں یسوؔع کی موت کی یادگار منانے کا حکم دیا گیا ہے۔
یہوؔواہ کے گواہ آپ کو یسوؔع کے حکم پر دھیان دینے کیلئے اپنے ساتھ شامل ہونے کی خاطر پُرتپاک دعوت دیتے ہیں۔ یہ سالانہ تقریب بائبل کے قمری کیلنڈر پر ۱۴ نیسان سے مطابقت رکھنے والی تاریخ ۲ اپریل ۱۹۹۶، بروز منگل غروبِآفتاب کے بعد منعقد ہوگی۔ اس تاریخ کو نوٹ کر لیں تاکہ آپ اسے بھول نہ جائیں۔ آپ کے علاقہ میں یہوؔواہ کے گواہ آپکو اجلاس کا درست مقام اور وقت بتا سکتے ہیں۔ (۳۲ ۰۳/۱۵ w۹۶)