دُنیا بھر کی عورتیں
جب پہلے جوڑے نے خدا کے خلاف بغاوت کی تو یہوؔواہ نے تباہکن نتائج کی پیشگوئی کی جو انہیں اور ان کی اولاد دونوں کو بھگتنے پڑنگے۔ یہوؔواہ نے حوؔا سے کہا: ”تیری رغبت اپنے شوہر کیطرف ہوگی اور وہ تجھ پر حکومت کرے گا۔“ (پیدایش ۳:۱۶) بائبل عورتوں کیلئے مسلسل گہرے احترام کی حوصلہافزائی کرتی ہے، اور لاکھوں عورتیں خوش، نہایت تسکینبخش زندگیوں سے لطفاندوز ہوتی ہیں کیونکہ وہ اور انکے خاندان بائبل اصولوں کا اطلاق کرتے ہیں۔
تاہم، انسانی حقوق پر حالیہ رپورٹ کے مطابق، ساری دنیا میں بہتیری دیگر عورتوں کی تذلیل ہوتی ہے، ان سے ناجائز فائدہ اُٹھایا جاتا، اور انہیں رسوا کیا جاتا ہے۔ رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیرلڈ ٹریبیون بیان کرتا ہے: ”دلسوز تفصیل میں، ۱۹۳ ممالک پر رپورٹ روزمرّہ کے امتیاز اور ناجائز سلوک کی مغموم تصویرکشی کرتی ہے۔“
چند ایک مثالیں: وسطی افریقہ میں، لڑکیوں کو کھیت کا بہت سارا سخت کام کرنا پڑتا ہے، اور لڑکوں کی نسبت انکی ایک تہائی سکول جاتی ہے۔ وہاں کے ایک ملک میں، زناکاری عورت کے لئے غیرقانونی ہے، مگر آدمیوں کے لئے نہیں۔ ایک دیگر افریقی ملک کا قانون اس شوہر کو معاف کر دیتا ہے جو کہ اپنی بیوی کو قتل کر ڈالتا ہے اگر وہ زناکاری کا ارتکاب کرتے ہوئے پکڑی جائے، لیکن قانون اس بیوی کو معاف نہیں کرتا جو انہی حالات میں اپنے شوہر کو قتل کرتی ہے۔
رپورٹ کہتی ہے کہ جنوبی امریکہ کے بعض حصوں میں، پولیس زدوکوب کی شکار عورتوں کے لئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتی۔ اور ملازمت پیشہ عورتوں کو مردوں کی نسبت ۳۰ تا ۴۰ فیصد کم تنخواہ میں گزارا کرنا پڑتا ہے۔
ایشیائی حصوں میں، عورتیں زبردستی ناقابلِتولید بنائے جانے اور اسقاطِحمل کا شکار ہوتی ہیں۔ ایک ملک میں، تقریباً ۵۰۰،۰۰۰ کسبیاں ہیں، جن میں سے زیادہتر کو ان کے والدین نے پیسے حاصل کرنے کی خاطر اس کام کے لئے بیچ ڈالا ہے تاکہ اپنے لئے نئے گھروں کو خریدنے میں ان کی مدد ہو سکے۔ ایک دوسرے ملک میں پولیس کو ”جہیز کے باعث ہونے والی“ وسیع ”اموات“ سے نپٹنا پڑتا ہے—ایک بیوی کو اس کا شوہر یا شوہر کے خاندان والے مطلوبہ جہیز نہ لانے کے باعث قتل کر دیتے ہیں۔
یسوؔع مسیح کے متعلق، بائبل ہمیں یقین دلاتی ہے: ”وہ محتاج کو جب وہ فریاد کرے۔ اور غریب کو جس کا کوئی مددگار نہیں چھڑائے گا۔ وہ غریب اور محتاج پر ترس کھائے گا۔ اور محتاجوں کی جان کو بچائے گا۔ وہ فدیہ دیکر انکی جان کو ظلم اور جبر سے چھڑائے گا اور ان کا خون اس کی نظر میں بیشقیمت ہوگا۔“ (زبور ۷۲:۱۲-۱۴) پس ہمارے پاس پُراُمید ہونے کی وجہ ہے؛ ساری دنیا کی عورتیں بہتر حالتوں کی اُمید کر سکتی ہیں جو اس وقت پائی جائیں گی۔ (۳۲ ۶/۱۵ w۹۵)