یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏12 ص.‏ 12-‏16
  • مسیحی خاندان ملکر کام کرتا ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • مسیحی خاندان ملکر کام کرتا ہے
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • ملکر کام کیوں کریں؟‏
  • خاندانی مطالعہ میں قربت
  • بشارت دینے میں قربت
  • مسائل حل کرنے میں قربت
  • تفریح میں قربت
  • قربت کی برکات
  • خاندان ایک انسانی ضرورت!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1998ء
  • کیا خاندانی خوشی کا کوئی راز ہے؟‏
    خاندانی خوشی کا راز
  • خاندان کے طور پر باقاعدگی سے خدا کے کلام کا مطالعہ کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • خاندانوں کے لئے ایک خاص بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏12 ص.‏ 12-‏16

مسیحی خاندان ملکر کام کرتا ہے

‏”‏اب اے بھائیو!‏ .‏.‏.‏ میں تم سے التماس کرتا ہوں کہ .‏.‏.‏ باہم یکدل اور یک‌رای ہوکر کامل بنے رہو۔“‏—‏۱-‏کرنتھیوں ۱:‏۱۰‏۔‏

۱.‏ بہت سے خاندانوں میں اتحاد کے سلسلے میں کیا صورتحال ہے؟‏

کیا آپکا خاندان متحد ہے؟ یا ہر کوئی اپنی اپنی آزاد مرضی پر چلتا دکھائی دیتا ہے؟ کیا آپ ملکر کام کرتے ہیں؟ یا آپ سب شاذونادر ہی کبھی ایک وقت میں ایک جگہ پر ہوتے ہیں؟ لفظ ”‏فیملی“‏ [‏خاندان]‏ بذات‌خود ایک متحدہ گھرانے کا مفہوم دیتا ہے۔‏a تاہم، سب خاندان متحد نہیں ہیں۔ ایک برٹش لیکچرار یہ کہنے کی حد تک چلا گیا:‏ ”‏ایک اچھے معاشرے کی بنیاد ہونے کی بجائے، خاندان .‏.‏.‏ ہماری تمام بے‌اطمینانیوں کا ماخذ ہے۔“‏ کیا آپکے خاندان کی بابت یہ سچ ہے؟ اگر ایسا ہے، تو کیا اسے ایسے ہونا چاہیے؟‏

۲.‏ بائبل کی کونسی اہم شخصیات ایک اچھے خاندان سے آنے کا ثبوت دیتی ہیں؟‏

۲ خاندان کے اتحاد یا نااتفاقی کا انحصار اسکی پیشوائی پر ہے، خواہ والدین میں سے دونوں یا ایک کی طرف سے ہو۔ بائبل وقتوں میں جن متحدہ خاندانوں نے ملکر پرستش کی وہ یہوواہ کی برکات سے مستفید ہوئے۔ قدیم اسرائیل میں بھی یہ سچ تھا، جیسے افتاح کی بیٹی، سمسون، اور سموئیل، ہر ایک نے مختلف طریقوں سے ایک خداپرست خاندان سے آنے کا ثبوت دیا۔ (‏قضاہ ۱۱:‏۳۰-‏۴۰، ۱۳:‏۲-‏۲۵، ۱-‏سموئیل ۱:‏۲۱-‏۲۳،‏ ۲:‏۱۸-‏۲۱‏)‏ ابتدائی مسیحی وقتوں میں پولس کے وفادار ساتھی تیمتھیس نے جو بعض مشنری دوروں میں پولس کے ساتھ تھا اس نے اپنی نانی لوئیس اور اپنی ماں یونیکے کی طرف سے عبرانی صحیفوں کے علم کے ساتھ پرورش پائی تھی۔ وہ کیا ہی ممتاز شاگرد اور مشنری بنا!‏—‏اعمال ۱۶:‏۱، ۲،‏ ۲-‏تیمتھیس ۱:‏۵،‏ ۳:‏۱۴، ۱۵‏، نیز دیکھیں اعمال ۲۱:‏۸، ۹‏۔‏

ملکر کام کیوں کریں؟‏

۳، ۴.‏ (‏ا)‏ ایک متحد خاندان میں کونسی صفات نمایاں ہونی چاہیں؟ (‏ب)‏ ایک گھر محض ایک مکان سے زیادہ کیسے ہو سکتا ہے؟‏

۳ خاندانوں کیلئے ملکر کام کرنا کیوں مفید ہے؟ اسلئے کہ ایسا کرنا باہمی مفاہمت اور احترام کو ترقی دیتا ہے۔ ایکدوسرے سے فاصلہ پیدا کرنے کی بجائے، ہم قربت میں رہتے اور سہارا دیتے ہیں۔ فیملی ریلیشنز (‏خاندانی)‏ جرنل میں ایک حالیہ مضمون نے بیان کیا:‏ ”‏مضبوط خاندانوں کے مخصوص اوصاف بیان کرنے والی نسبتاً ایک واضح تصویر ابھری ہے۔“‏ ایسی صفات میں ایکدوسرے کیلئے ذمہ‌داری اور قدر، گرمجوش اور خوشگوار قربت کا ایک لطیف احساس، اچھا رابطہ، مسائل حل کرنے کی لیاقت، اور زندگی میں مضبوط ہونے کا ایک عنصر روحانیت شامل ہے۔“‏

۴ جب خاندان میں ایسی صفات موجود ہوں تو گھر ایک پیٹرول پمپ کی طرح نہیں رہتا، ایک ایسی جگہ جہاں پیٹرول لینے کیلئے ٹھہرا جاتا ہے۔ یہ محض ایک مکان سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ ایک پرکشش جگہ ہے جو خاندانی ممبروں کو اپنی طرف کھینچتی ہے۔ یہ تپاک اور محبت، ہمدردی، اور مفاہمت کی محفوظ جگہ ہے۔ (‏امثال ۴:‏۳، ۴‏)‏ یہ ایک آشیانہ ہے جہاں پر خاندانی اتحاد پایا جاتا ہے، نہ کہ اختلاف اور تفریقے والی بچھو کے چھپنے کی جگہ۔ لیکن یہ کیسے حاصل ہوتا ہے؟‏

خاندانی مطالعہ میں قربت

۵.‏ سچی پرستش کو سیکھنے کیلئے ہم کیا استعمال کرتے ہیں؟‏

۵ یہوواہ کی سچی پرستش استدلال کرنے کی اپنی صلاحیت، یا ”‏معقول [‏”‏استدلال کی قوت،“‏ این‌ڈبلیو]‏“‏ کے ذریعے سیکھی جاتی ہے۔ (‏رومیوں ۱۲:‏۱‏)‏ ہمارے طرزعمل کو اس طرح کے وقتی جذبات سے اثرپذیر نہیں ہونا چاہیے جن کو خطیبانہ وعظوں اور ٹی‌وی منادوں کی چکنی‌چپڑی باتوں سے ابھارا جاتا ہے۔ اسکے برعکس، ہم بائبل اور ”‏عقلمند اور دیانتدار نوکر“‏ کے ذریعے فراہم کردہ بائبل مطالعے کے لٹریچر کے اپنے باقاعدہ مطالعے اور غوروخوض سے تحریک پاتے ہیں۔ (‏متی ۲۴:‏۴۵‏)‏ ہمارے مسیحی افعال کسی بھی صورتحال یا آزمائش کی بابت جو کھڑی ہو سکتی ہے مسیح کی عقل کو حاصل کرنے کا نتیجہ ہیں۔ اس سلسلے میں، یہوواہ ہمارا عظیم معلم ہے۔—‏زبور ۲۵:‏۹،‏ یسعیاہ ۵۴:‏۱۳،‏ ۱-‏کرنتھیوں ۲:‏۱۶‏۔‏

۶.‏ خاندانی مطالعے کی کونسی عالمگیر مثال ہمارے پاس ہے؟‏

۶ خاندانی بائبل مطالعہ ہر مسیحی خاندان کی روحانیت میں ایک لازمی کردار ادا کرتا ہے۔ آپ اپنا خاندانی مطالعہ کب کرتے ہیں؟ اگر اسے اتفاقاً یا وقتی جذبے کے تحت کئے جانے والے فیصلے پر چھوڑ دیا جاتا ہے تو زیادہ سے زیادہ غالباً یہ کبھی‌کبھار ہی ہوتا ہے۔ خاندانی مطالعہ میں قربت ایک باقاعدہ، منظم جدول کا تقاضا کرتی ہے۔ تو پھر سب کو پتہ ہوتا ہے کہ روحانی خاندانی اجتماع سے استفادہ کرنے کیلئے ان سے کس دن اور کس وقت پر حاضر ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔ عالمگیر بیت‌ایل فیملی کے ۱۲،۰۰۰ سے زائد ممبر جانتے ہیں کہ انکا خاندانی مطالعہ سوموار کی شام کو ہوتا ہے۔ ان بیت‌ایل رضاکاروں کیلئے یہ یاد رکھنا کتنا اثرآفرین ہے کہ جب دن ختم ہوتا ہے تو وہ سب بحرالکاہل کے جزائر اور نیوزی‌لینڈ میں، پھر بتدریج آسٹریلیا، جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ میں، اس کے بعد ایشیا کے پار افریقہ، اور یورپ، اور آخر میں امریکہ میں ایک ہی مطالعہ میں حصہ لے رہے ہوتے ہیں۔ اگرچہ وہ ہزاروں کلومیٹروں کے فاصلے اور بہت سی زبانوں کی وجہ سے الگ ہیں تو بھی یہ خاندانی مطالعہ بیت‌ایل فیملی اراکین میں قربت کے ایک احساس کو پیدا کرتا ہے۔ ایک چھوٹے پیمانے پر، آپ خاندانی مطالعے کے ذریعے ایسا ہی احساس پیدا کر سکتے ہیں۔—‏۱-‏پطرس ۲:‏۱۷،‏ ۵:‏۹‏۔‏

۷.‏ پطرس کے مطابق، ہمیں حق کے کلام کو کیسا خیال کرنا چاہیے؟‏

۷ پطرس رسول ہمیں نصیحت کرتا ہے:‏ ”‏نوزاد بچوں کی مانند خالص روحانی دودھ کے مشتاق رہو تاکہ اسکے ذریعہ سے نجات حاصل کرنے کیلئے بڑھتے جاؤ۔ اگر تم نے خداوند کے مہربان ہونے کا مزہ چکھا ہے۔“‏ (‏۱-‏پطرس ۲:‏۲، ۳‏)‏ ان الفاظ کے ساتھ پطرس کتنے خوبصورت تصور کو ابھارتا ہے!‏ اس نے یونانی فعل ایپیپوتھیساتے استعمال کیا، جو لنگویسٹک کی ٹو دی گریک نیو ٹسٹامنٹ، کے مطابق اس لفظ سے مشتق ہے جسکا مطلب ”‏مشتاق ہونا، خواہش کرنا، آرزو کرنا“‏ ہے۔ یہ شدید خواہش کا مفہوم دیتا ہے۔ کیا آپ نے غور کیا ہے کہ جانور کا بچہ کس اشتیاق سے اپنی ماں کے تھنوں کو تلاش کرتا ہے اور انسان کا بچہ اپنی ماں کی چھاتی سے کتنا مطمئن ہوتا ہے؟ ہمیں حق کے کلام کیلئے ویسی ہی خواہش رکھنی چاہیے۔ یونانی عالم ولیم بارکلے نے بیان کیا:‏ ”‏مخلص مسیحی کیلئے، خدا کے کلام کا مطالعہ کرنا مشقت نہیں بلکہ شادمانی ہے، کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس میں اسکا دل وہ خوراک حاصل کریگا جسکا وہ مشتاق ہے۔“‏

۸.‏ خاندانی مطالعہ کرانے کیلئے خاندان کے سردار کو کس چیلنج کا سامنا ہے؟‏

۸ خاندانی مطالعہ خاندانی سردار پر بہت بڑی ذمہ‌داری ڈالتا ہے۔ اسے یقین کرنا ہوتا ہے کہ مطالعہ سب کیلئے دلچسپ ہے اور یہ کہ سب حصہ لے سکتے ہیں۔ بچوں کو یہ محسوس نہیں کرنا چاہیے کہ مطالعہ حقیقت میں صرف بڑوں کیلئے ہے۔ احاطہ‌کردہ مواد کی مقدار بجائے مطالعے کی خوبی زیادہ اہم ہے۔ بائبل کو پرزور طریقے سے استعمال کریں۔ جہاں مناسب ہو، اپنے بچوں کی فلسطین کے ان علاقوں اور خصوصیات کا تصور کرنے کیلئے مدد کریں جہاں زیربحث واقعات رونما ہوئے۔ سب کی حوصلہ‌افزائی کی جانی چاہیے کہ اپنی ذاتی تحقیق کریں اور خاندان کو اس میں شریک کریں۔ اس طریقے سے بچے بھی ”‏یہوواہ کے حضور بڑھ“‏ سکتے ہیں۔—‏۱-‏سموئیل ۲:‏۲۰، ۲۱‏۔‏

بشارت دینے میں قربت

۹.‏ منادی کے کام کو ایک مسرور خاندانی تجربہ کیسے بنایا جا سکتا ہے؟‏

۹ یسوع نے کہا:‏ ”‏ضرور ہے کہ پہلے سب قوموں میں انجیل کی منادی کی جائے۔“‏ (‏مرقس ۱۳:‏۱۰‏)‏ یہ الفاظ ہر فرض‌شناس مسیحی کو بشارت دینے، خدا کی بادشاہتی حکمرانی کی خوشخبری میں دوسروں کو شریک کرنے کی تفویض دیتے ہیں۔ بطور ایک خاندان کے ملکر یہ کرنا ایک حوصلہ‌افزا اور خوش‌کن تجربہ ہو سکتا ہے۔ مائیں اور باپ خوشخبری کی اپنے بچوں کی پیشکش پر فخر کرتے ہیں۔ ایک جوڑا جسکے ۱۵ سے ۲۱ سال کے درمیان کی عمروں کے تین بیٹے ہیں بتاتا ہے کہ سکول کے بعد ہر بدھ کو اور ہر ہفتے کی صبح کو اعلانیہ منادی کے کام میں اپنے بچوں کے ساتھ جانا انکی ہمیشہ عادت رہی ہے۔ باپ نے کہا:‏ ”‏ہم ہر مرتبہ انہیں کچھ سکھاتے ہیں۔ اور ہم تسلی کر لیتے ہیں کہ یہ ایک پرلطف، حوصلہ‌افزا تجربہ ہے۔“‏

۱۰.‏ والدین خدمتگزاری میں اپنے بچوں کو کیسے فائدہ پہنچا سکتے ہیں؟‏

۱۰ منادی کرنے اور تعلیم دینے میں خاندان کے طور پر ملکر کام کرنا بہت نتیجہ‌خیز ہو سکتا ہے۔ بعض اوقات لوگ بچے کی سادہ لیکن حقیقی پیشکش سے زیادہ مثبت طور پر اثرپذیر ہوتے ہیں۔ پھر اگر ضرورت پڑتی ہے تو مدد کرنے کیلئے ماں اور باپ وہاں ہیں۔ والدین تسلی کر سکتے ہیں کہ انکے بچے ترقی‌پسندانہ تربیت حاصل کریں اور یوں ایسے خادم بنیں ”‏[‏جنہیں]‏ شرمندہ ہونا نہ پڑے اور جو حق کے کلام کو درستی سے کام میں [‏لاتے ہوں]‏۔“‏ اس طریقے سے ملکر منادی کرنا والدین کو خدمتگزاری میں اپنے بچے کے رویے، اثرپزیری، اور اچھے اطوار کا مشاہدہ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ ایک باقاعدہ معمول رکھنے سے، وہ بچے کی ترقی کو دیکھتے ہیں اور اپنے بیٹے یا بیٹی کے ایمان کو مضبوط بنانے کیلئے بااصول تربیت اور حوصلہ‌افزائی دیتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی ساتھ، بچے دیکھتے ہیں کہ انکے والدین خدمتگزاری میں اچھے نمونے ہیں۔ ان خراب اور پرتشدد اوقات میں، ایک متحد اور فکرومحبت رکھنے والے خاندان کے طور پر کام کرنا زیادہ جرم والے گردونواح میں کسی حد تک تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔—‏۲-‏تیمتھیس ۲:‏۱۵،‏ فلپیوں ۳:‏۱۶‏۔‏

۱۱.‏ کونسی چیز سچائی کیلئے بچے کے شوق کو کم کر سکتی ہے؟‏

۱۱ بچے بالغوں میں دوہرے معیاروں کا بآسانی پتہ لگا لیتے ہیں۔ اگر والدین سچائی کیلئے اور گھر با گھر کی خدمتگزاری کیلئے حقیقی محبت ظاہر نہیں کرتے، تو بچوں سے بمشکل ہی سرگرم ہونے کی توقع کی جا سکتی ہے۔ پس جسمانی طور پر ایک صحتمند ماں یا باپ جسکی واحد میدانی خدمت بچوں کیساتھ ہفتہ‌واری بائبل مطالعہ ہی ہے تو انکے بچے بڑے ہونے پر شاید انکو ناخوشگوار نتائج کا تجربہ کرنا پڑے۔—‏امثال ۲۲:‏۶،‏ افسیوں ۶:‏۴‏۔‏

۱۲.‏ بعض خاندان یہوواہ سے خاص برکات کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟‏

۱۲ ”‏باہم یکدل“‏ ہونے کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ شاید خاندان تعاون کرے کہ کم‌ازکم ایک ممبر کلیسیا میں کل‌وقتی پائنیر خادم کے طور پر خدمت انجام دے سکتا ہے۔ دنیا میں بہت سے خاندان ایسا کرتے ہیں، اور سب اپنے پائنیر ممبر کے تجربات اور اضافی اثرپزیری سے برکت حاصل کرتے ہیں۔—‏۲-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۱۱،‏ فلپیوں ۲:‏۱-‏۴‏۔‏

مسائل حل کرنے میں قربت

۱۳، ۱۴.‏ (‏ا)‏ کونسی حالتیں خاندان کی ہم‌آہنگی پر اثرانداز ہو سکتی ہیں؟ (‏ب)‏ بہتیرے خاندانی مسائل کی روک‌تھام کیسے کی جا سکتی ہے؟‏

۱۳ ”‏برے“‏ اور ”‏خطرے“‏ کے ان مشکل اوقات میں ہم سب دباؤ کا تجربہ کرتے ہیں۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏)‏ کام کی جگہ پر، سکول میں، گلی کوچوں میں، اور بذات‌خود گھر میں بھی مسائل ہیں۔ بعض خراب صحت یا طویل جذباتی مسائل سے تکلیف اٹھاتے ہیں، جو بعض اوقات خاندان میں کشیدگیوں اور غلط فہمیوں کا سبب بنتی ہے۔ ایسی حالتوں سے کیسے نپٹنا جا سکتا ہے؟ ہر ایک کے خاموش رہنے سے؟ ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے خود کو الگ تھلگ کر لینے سے؟ نہیں۔ بلکہ ہمیں اپنی پریشانیاں بتانے اور مدد کیلئے درخواست کرنے کی ضرورت ہے۔ اور ایک پرمحبت خاندانی دائرے سے بہتر جگہ کونسی ہے؟—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۶:‏۱۴،‏ ۱-‏پطرس ۴:‏۸‏۔‏

۱۴ جیسے کہ کوئی ڈاکٹر جانتا ہے، پرہیز علاج سے بہتر ہے۔ یہ بات خاندانی مسائل پر بھی صادر ہوتی ہے۔ بے‌تعصب اور صاف‌دل بات‌چیت اکثر مسائل کے سنگین بننے کی روک‌تھام کر سکتی ہے۔ تو اگر خاندن الجھے ہوئے بائبل اصولوں پر مل کر غوروفکر کرتا ہے تو اگر سنگین مسائل پیدا ہو بھی جائیں، تو ان پر قابو پایا اور حل بھی کیا جا سکتا ہے۔ اکثر کلسیوں ۳:‏۱۲-‏۱۴ میں پولس کے الفاظ کا اطلاق کرنے سے اختلاف کو خوشگوار رشتے میں بدلا جا سکتا ہے:‏ ”‏دردمندی اور مہربانی اور فروتنی اور حلم اور تحمل کا لباس پہنو۔ اگر کسی کو دوسرے کی شکایت ہو تو ایک دوسرے کی برداشت کرے اور ایک دوسرے کے قصور معاف کرے۔ .‏.‏.‏ محبت کو جو کمال کا پٹکا ہے باندھ لو۔“‏

تفریح میں قربت

۱۵، ۱۶.‏ (‏ا)‏ کونسی صفت مسیحی خاندانوں کو نمایاں کرنا چاہئے؟ (‏ب)‏ بعض مذاہب کس قسم کے لوگوں کو پیدا کرتے ہیں، اور کیوں؟‏

۱۵ یہوواہ خدائے مبارک ہے، اور سچائی بنی‌آدم کیلئے امید کا ایک مسرور پیغام—‏مزیدبرآں، روح کے پھلوں میں سے ایک خوشی ہے۔ یہ خوشی اس ایتھلیٹ (‏کھلاڑی)‏ کی عارضی خوشی سے کہیں مختلف ہے جو مقابلے کے کسی سپورٹس (‏کھیلوں)‏ میں فتح حاصل کرتا ہے۔ یہ دیر تک قائم رہنے والے اطمینان کا احساس ہے جو یہوواہ کے ساتھ ایک قریبی رشتہ قائم کرنے کے نتیجے میں دل لبریز ہوتا ہے۔ یہ وہ خوشی ہے جو روحانی اقدار اور ترقی‌بخش رشتوں پر قائم ہے۔—‏گلتیوں ۵:‏۲۲،‏ ۱-‏تیمتھیس ۱:‏۱۱‏۔‏

۱۶ اسلئے یہوواہ کے مسیحی گواہوں کے طور پر، ہمارے پاس روٹھنے یا مزاح سے عاری رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ بعض مذاہب اس طرح کے لوگ پیدا کرتے ہیں کیونکہ انکی طرح کا ایمان منفی عناصر پر زور دیتا ہے۔ انکی تعلیمات ایک اداس، ناشاد قسم کی پرستش پر منتج ہوتی ہیں، جو کہ نہ تو بائبل پر مبنی ہے اور نہ ہی متوازن ہے۔ وہ خدا کی خدمت میں خوش‌باش خاندان پیدا نہیں کرتے۔ یسوع نے تفریح اور سستانے کیلئے ضرورت کو محسوس کیا۔ مثال کے طور پر، ایک موقع پر، اس نے اپنے شاگردوں سے کہا کہ ”‏تم آپ الگ ویران جگہ چلے آؤ اور ذرا آرام کرو۔“‏—‏مرقس ۶:‏۳۰-‏۳۲،‏ زبور ۱۲۶:‏۱-‏۳،‏ یرمیاہ ۳۰:‏۱۸، ۱۹‏۔‏

۱۷، ۱۸.‏ کن مناسب طریقوں سے مسیحی خاندان تازہ دم ہو سکتے ہیں؟‏

۱۷ اسی طرح سے خاندانوں کو تفریح کرنے کیلئے وقت کی ضرورت ہے۔ ایک والد نے اپنے بچوں کی بابت کہا:‏ ”‏ہم بہت سے پرلطف کام ملکر کرتے ہیں—‏ساحل‌سمندر پر جاتے ہیں، پارک میں بال کھیلتے ہیں، پہاڑوں پر پکنک کا بندوبست کرتے ہیں۔ کبھی کبھار، ہم خدمتگزاری میں ملکر ”‏پائنیر ڈے“‏ سے لطف اٹھاتے ہیں یعنی پائنیروں کی طرح پورا دن ملکر خدمت میں صرف کرتے ہیں، اسکے بعد ہم سپیشل کھانے سے جشن مناتے ہیں، اور ہم ایک دوسرے کو تحفے تحائف بھی دے سکتے ہیں۔“‏

۱۸ دوسرے مشورے جن پر والدین غور کر سکتے ہیں وہ چڑیا گھر، تفریحی پارکوں، عجائب گھروں، اور دوسری دلکش جگہوں کیلئے خاندانی تفریحی سفر ہیں۔ جنگلوں میں پیدل طویل سفر کرنا، پرندے دیکھنا، اور باغبانی ایسی سرگرمیاں ہیں جن میں خوش‌کن طریقے سے حصہ لیا جا سکتا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو موسیقی کا کوئی ساز بجانا سیکھنے یا کسی عملی مشغلے میں مصروف ہونے کیلئے بھی حوصلہ‌افزائی کر سکتے ہیں۔ یقینی طور پر، متوازن والدین اپنے بچوں کے ساتھ کھیلنے کیلئے وقت نکالیں گے۔ اگر خاندان ملکر کھیلتے ہیں، تو زیادہ اغلب ہے کہ وہ اکٹھے رہیں!‏

۱۹.‏ کونسا جدید رجحان ایک خاندان کو نقصان پہنچا سکتا ہے؟‏

۱۹ جب تفریح کی بات آتی ہے تو نوجوانوں میں ایک جدید رجحان پایا جاتا ہے کہ وہ خاندان سے الگ اور اپنی مرضی کے کام کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ کسی نوجوان کے کوئی مشغلہ یا پسندیدہ ذاتی کھیل میں حرج نہیں ہے، تاہم ایسی دلچسپیوں کو باقی خاندان سے مستقل علیحدگی کی اجازت دینا دانشمندی نہیں ہوگی۔ اسکی بجائے، ہم اس اصول کا اطلاق کرنا چاہتے ہیں جو پولس نے دیا:‏ ”‏اپنے ہی احوال پر نہیں بلکہ .‏.‏.‏ دوسروں کے احوال پر بھی نظر رکھے۔“‏—‏فلپیوں ۲:‏۴‏۔‏

۲۰.‏ اسمبلیاں اور کنونشنیں کیونکر پرلطف اوقات ہو سکتے ہیں؟‏

۲۰ ہم سب کیلئے کنونشنوں اور اسمبلیوں پر خاندانوں کو اکٹھے بیٹھے دیکھنا کتنی ہی خوشی کی بات ہے!‏ اس طریقے سے بڑے بچے اکثر چھوٹے بچوں کی مدد کر سکتے ہیں۔ اس طرح کا انتظام بعض نوبالغوں کے گروپوں کی شکل میں آخری قطاروں میں چلے جانے اور کنونشن پروگرام پر بہت کم توجہ دینے کے رجحان کی بھی روک تھام کرتا ہے۔ جب خاندان سے مشورہ کیا جاتا ہے کہ کس راستے سے جائیں، راستے میں کن جگہوں کو دیکھیں، اور کہاں ٹھہریں تو اسمبلیوں کیلئے جانا اور واپس آنا بھی خوش‌کن ہو سکتا ہے۔ تصور کریں کہ یسوع کے دنوں میں خاندانوں کا یروشلیم کو اکٹھے جانا کتنا پرجوش وقت ہوگا!‏—‏لوقا ۲:‏۴۱، ۴۲‏۔‏

قربت کی برکات

۲۱.‏ (‏ا)‏ ہم شادی میں کامیابی کیلئے کیسے کوشش کر سکتے ہیں؟ (‏ب)‏ ایک پائدار شادی کیلئے چار اچھی تجاویز کونسی ہیں؟‏

۲۱ کامیاب شادیاں اور متحد خاندان حاصل کرنا کبھی آسان نہیں رہا ہے، اور یہ اتفاقاً وجود میں نہیں آتے۔ بعض ہر کوشش کو بند کرنے، طلاق کے ذریعے شادی کو ختم کرنے، اور پھر نئے سرے سے آغاز کرنے کی کوشش کو زیادہ آسان پاتے ہیں۔ تاہم، اکثر دوسری یا تیسری شادی میں وہی مسائل پیش آتے ہیں۔ ایک زیادہ بہتر حل مسیحی حل ہے:‏ محبت اور احترام کے بائبل اصولوں کا اطلاق کرنے سے کامیابی کیلئے کوشش کریں۔ متحد خاندانوں کا انحصار بے‌غرضی، باہمی مراعات دینے کے جذبے پر ہے۔ شادی کا ایک مشیر شادیوں کو پائدار بنانے کیلئے ایک سادہ فارمولا دیتا ہے۔ اس نے لکھا:‏ ”‏تقریباً تمام اچھی شادیوں میں پائے جانے والے چار ناگزیر عناصر سننے کیلئے رضامندی، معذرت کرنے کی خوبی، بااصول جذباتی حمایت فراہم کرنے کی صلاحیت، اور پیار سے چھونے کی خواہش ہیں۔“‏ یہ عناصر یقیناً شادی کو پائدار بنانے میں مدد کر سکتے ہیں کیونکہ یہ بھی ٹھوس بائبل اصولوں پر بھی مبنی ہیں۔—‏۱-‏کرنتھیوں ۱۳:‏۱-‏۸،‏ افسیوں ۵:‏۳۳،‏ یعقوب ۱:‏۱۹‏۔‏

۲۲.‏ ایک متحد خاندان رکھنے کے بعض کونسے فوائد ہیں؟‏

۲۲ اگر ہم بائبل مشورت پر چلتے ہیں تو ہمارے پاس ایک متحد خاندان کیلئے ایک مضبوط بنیاد ہوگی، اور متحد خاندان ایک متحد اور روحانی طور پر مضبوط کلیسیا کی بنیاد ہیں۔ پس جب ہم متحد ہو کر یہوواہ کے حضور اضافی حمدوثنا پیش کرینگے تو ہم اس سے بکثرت برکات حاصل کرینگے۔ (‏۱۵ ۹/۱ w۹۳)‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a ‏”‏لفظ فیملی خاندان لاطینی فیملیا سے مشتق ہے، جسکا مطلب شروع میں ایک بڑے گھر کے خادموں اور غلاموں سے تھا، بعد میں مالک، مالکن، بچوں—‏اور گھر کے عملے سمیت بذات‌خود گھر۔“‏—‏اوریجنز—‏اے شارٹ ایٹیمولاجیکل ڈکشنری آف ماڈرن انگلش، از ایرک پارٹریج۔‏

کیا آپکو یاد ہے؟‏

خاندانوں کیلئے اکٹھے کام کرنا کیوں مفید ہے؟‏

ایک باقاعدہ خاندانی مطالعہ کیوں لازمی ہے؟‏

والدین کیلئے اپنے بچوں کیساتھ میدانی خدمتگزاری میں حصہ لینا کیوں اچھا ہے؟‏

خاندانی دائرے کے اندر مسائل پر بات‌چیت کرنا کیوں مدد کرتا ہے؟‏

مسیحی خاندانوں کو افسردہ اور ناشاد کیوں نہیں ہونا چاہیے؟‏

‏[‏تصویر]‏

کیا آپکا خاندان دن میں کم‌ازکم ایک کھانے سے ملکر لطف‌اندوز ہوتا ہے؟‏

‏[‏تصویر]‏

خاندانی تفریحی سفروں کو تازہ‌دم کرنے والے اور پرلطف ہونا چاہیے

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں