یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م93 1/‏12 ص.‏ 3-‏4
  • کیا خوش‌قسمتی کے ٹوٹکے آپ کی حفاظت کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • کیا خوش‌قسمتی کے ٹوٹکے آپ کی حفاظت کر سکتے ہیں؟‏
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • تحفظ کی تلاش
  • تعویذوں کی مبہم قوت
  • حقیقی تحفظ ممکن ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
  • کیا آپ توہم‌پرستی کا شکار ہیں؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • جادُومنتر اور جادُوگری بُرے کام ہیں
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1993ء
م93 1/‏12 ص.‏ 3-‏4

کیا خوش‌قسمتی کے ٹوٹکے آپ کی حفاظت کر سکتے ہیں؟‏

ایک برازیلی آدمی کی جیب میں رکھا ہوا ایک بلوری نگینہ۔ ایک امریکی کھلاڑی کا خوش قسمتی لانے والا سکہ۔ ایک آئرش خاندان کے گھر میں بستر کے اوپر ٹنگی ہوئی سینٹ بریجڈ کی کراس۔ لاکھوں لوگ ایسی چیزوں کو خوش‌قسمتی کے ٹوٹکوں یا تعویذوں کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔‏a وہ یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ ایسے ٹوٹکے رکھنے سے وہ نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں اور یہ ان کے لئے خوش‌قسمتی کا باعث بن سکتے ہیں۔‏

مثال کے طور پر، برازیل پر غور کریں۔ رسالے ویژا کے مطابق، بہتیرے برازیلی ”‏سنگ‌ریزے اور نیم قیمتی پتھر اپنے پاس رکھتے ہیں جنہیں اس کے مالک کیلئے اچھی قسمت اور جسمانی اور ذہنی قوت حاصل کرنے سے منسوب کیا جاتا ہے۔“‏ پراسرار قوتوں کی اہانت کرنے کے خوف کے پیش‌نظر، اس ملک کے دیگر لوگ اپنے گھروں کی دیوار پر مذہبی نقش یا آیت کو چسپاں کر لیتے ہیں۔ بعض بائبل کو مقدس ٹوٹکے کے طور پر استعمال کرتے ہیں، وہ اسے مستقل طور پر زبور ۹۱ پر کھول کر اپنے میز پر رکھ دیتے ہیں۔‏

افریقہ کے جنوبی خطوں میں، متی یا روایتی دوا کو اسی مقصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، محض اسکی شفا دینے کی خصوصیات ہی کیلئے نہیں، بلکہ بدقسمتی، بیماری، موت، مالی نقصانات کے خلاف بچاؤ کیلئے بھی۔ اور یہانتک کہ معاشقوں میں ناکامی کو بھی اکثر دشمنوں کی طرف سے کئے گئے جادو یا مردہ اسلاف کو خوش کرنے میں ناکامی کا نتیجہ خیال کیا جاتا ہے۔ متی عموماً ایک دیہی حکیم (‏عامل)‏ سے حاصل کی جاتی ہے جو پودوں، درختوں یا جانوروں کے حصوں سے سیالی دوا کی خوراک تیار کرتے ہیں۔ تاہم، دلچسپی کی بات یہ ہے کہ متی صرف دیہاتوں تک ہی محدود نہیں، یہ عمل افریقہ کے تمام جنوبی شہروں میں بھی بیحد مقبول ہے۔ کاروباری حضرات اور یونیورسٹی گریجویٹ بھی ان میں شامل ہیں جو متی پر بھروسہ رکھتے ہیں۔‏

خوش‌قسمتی کی تلاش یورپی ممالک میں بھی بہت عام ہے۔ کتاب سٹڈیز ان فوک لائف پریزنٹڈ ٹو ایمر ایسٹن ایوانز ہمیں بتاتی ہے:‏ ”‏آئرلینڈ میں شاید ہی کوئی ایسا کلیسیائی حلقہ یا قصبہ ہے جس کی سکونت گاہوں یا گھروں سے ملحق دیگر مکانوں کے دروازوں پر یا انکے اوپر نعلیں لگی دکھائی نہ دیں۔“‏ اس ملک میں اس سے بھی زیادہ عام، سرکنڈے کی صلیبیں ہیں جو کہ خوش‌قسمتی کیلئے پلنگوں اور دروازوں کے اوپر لٹکتی دکھائی دیتی ہیں۔ مشاہدین کہتے ہیں کہ بظاہر بہتیرے آئرش ایسی توہم‌پرستی کو بیحد کم اہم خیال کرتے دکھائی دینگے۔ تاہم، چند ہیں جو انہیں مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہیں۔‏

تحفظ کی تلاش

ایسے اوہام‌پرستانہ عقیدوں کی کیا دلکشی ہے؟ بظاہر وہ تحفظ کیلئے لوگوں کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ درحقیقت، کتنے لوگ اپنے گھروں میں یا پھر رات کو باہر سڑکوں پر چلتے وقت محفوظ محسوس کرتے ہیں؟ اس میں گزربسر کرنے اور بچوں کی دیکھ بھال کرنے کے دباؤ کو بھی شامل کر لیں۔ جی‌ہاں، ہم اس وقت میں رہ رہے ہیں جسے بائبل ”‏تکلیف کا وقت“‏ کہتی ہے۔ (‏۲-‏تیمتھیس ۳:‏۱‏)‏ لہذا تحفظ کیلئے شدید خواہش رکھنا لوگوں کیلئے ایک فطری بات ہے۔‏

ایسا بالخصوص ان تہذیبوں میں ہو سکتا ہے جہاں ارواح‌پرستی اور جادو کی مختلف اقسام بہت مقبول ہیں۔ مردہ اشخاص کی فرضی روحوں یا کسی دشمن کی بددعا کا شکار ہونے کا خوف بھی کسی ٹوٹکے یا تعویذ کے ذریعے برائے نام تحفظ کو ناگزیر بنا سکتا ہے۔ بہرصورت، دی ورلڈ بک انسائیکلوپیڈیا بیان کرتا ہے:‏ ”‏بہتیرے لوگوں کو ایسے ڈر ہیں جو انہیں غیرمحفوظ بناتے ہیں۔ توہمات تحفظ فراہم کرتے ہوئے ایسے اندیشوں پر غالب آنے میں مدد دیتے ہیں۔ وہ لوگوں کو یہ یقین‌دہانی کراتے ہیں کہ اس کے ذریعے وہ جو چاہینگے وہ پائینگے اور تکالیف سے بھی بچینگے۔“‏

تعویذوں کی مبہم قوت

پس، پوری دنیا کے لوگ مختلف قسم اور شکلوں کے تعویذ، اور کالی ڈوریاں اور ٹوٹکے پہنتے، پاس رکھتے، اور نمایاں کرتے ہیں۔ لیکن کیا یہ یقین رکھنا معقول ہے کہ انسان‌ساختہ ٹوٹکے حقیقی تحفظ دے سکتا ہے؟ ٹوٹکوں کے طور پر استعمال کی جانے والی بہتیری مصنوعات بہت بھاری تعداد میں بنائی جانے والی تجارتی چیزیں ہوتی ہیں۔ کیا فیکٹری میں تیار ہونے والی کسی چیز پر یہ اعتقاد رکھنا کہ یہ جادوئی قوتیں رکھتی ہے منطق اور عقل کے منافی نہیں؟ اور ایک دیہی عامل کے ذریعے خاص طور پر تیارکردہ سیال دوا کی خوراک عام اجزا—‏جڑوں، جڑی بوٹیوں، اور اسی طرح کی چیزوں کے مرکب کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ایسے مرکب میں جادوئی خصوصیات کیوں کر آئینگی؟ اس کے علاوہ، کیا اس کا کوئی حقیقی ثبوت ہے کہ وہ لوگ جو تعویذ استعمال کرتے ہیں وہ زیادہ لمبی عمر پاتے—‏یا انکی نسبت جو استعمال نہیں کرتے زیادہ خوشحال ہیں؟ کیا وہ جو ایسے جادوئی ٹوٹکے بناتے ہیں وہ خود بھی بیماری اور موت کا شکار نہیں ہوتے؟‏

لوگوں کو حقیقی تحفظ اور اپنی زندگیوں پر حاوی ہونے کا احساس دینے کی بجائے تعویذوں اور ٹوٹکوں کا توہم‌پرستانہ استعمال دراصل لوگوں کو دانشمندی کیساتھ اپنے مسائل کا مقابلہ کرنے کے لئے بے‌حوصلہ کرتا ہے اور انہیں قسمت کو ہی تمام باتوں کا علاج خیال کرنے کی حوصلہ‌افزائی دیتا ہے۔ تعویذوں کی قوت پر بھروسہ کرنا اس کے استعمال کرنے والے کو تحفظ کا ایک جھوٹا احساس بخش سکتا ہے۔ الکحل کے زیراثر ایک شخص شاید یہ دعویٰ کرے کہ اس کے غیرشعوری فعل اور لیاقتیں محفوظ ہیں لیکن اگر وہ گاڑی چلانے کی کوشش کرتا ہے تو اغلب ہے کہ وہ اپنے آپ کو یا دوسروں کو نقصان پہنچائے گا۔ اسی طرح وہ شخص بھی جو کسی تعویذ کی طاقت پر اپنا بھروسہ رکھتا ہے شاید خود کو نقصان پہنچائے۔ محفوظ ہونے کی خام خیالی میں ہوتے ہوئے شاید وہ احمقانہ قسمت آزمائی کرنے یا غیردانشمندانہ فیصلے کرنے کی طرف مائل ہو۔‏

تعویذوں کی قوت پر اعتقاد رکھنے میں اور بھی بہت سے بڑے بڑے خطرات پنہاں ہیں جو ان لاکھوں لوگوں سے چھپے ہوئے ہیں جو انہیں استعمال کرتے ہیں۔ یہ کونسے خطرات ہیں اور کیا ان کے نقصان سے بچنے کا کوئی مناسب طریقہ ہے؟ اگلا مضمون ایسے ہی سوالات سے نپٹے گا۔ (‏۳ ۹/۱ w۹۳)‏

‏[‏فٹ‌نوٹ]‏

a ویبسٹرز نائنتھ نیو کالجیٹ ڈکشنری ”‏تعویذ“‏ کو ”‏ٹوٹکے“‏ (‏ایک زیور)‏ کے طور پر بیان کرتی ہے جس پر اکثر جادو منتر کندہ ہوتا ہے یا اسے پہننے والے کو برائی .‏.‏.‏ (‏بیماری یا جادو)‏ سے محفوظ رکھنے یا اسکی مدد کرنے کیلئے کوئی نقش بنا ہوتا ہے۔“‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں