یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • م92 1/‏10 ص.‏ 30
  • اعلان

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اعلان
  • مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • گورننگ باڈی کی کمیٹتوں کے لئے مدد
  • گورننگ باڈی کا انتظام
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • آج خدا کے بندوں کی پیشوائی کون کر رہا ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • یہوواہ کی فراہمی، ”‏عطاکردہ لوگ“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
  • یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی ہماری پیشوائی کیسے کرتی ہے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مزید
مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—1992ء
م92 1/‏10 ص.‏ 30

اعلان

گورننگ باڈی کی کمیٹتوں کے لئے مدد

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی کے ممبر جن کی تعداد اس وقت ۱۲ ہے وفاداری سے اپنی تفویضات پر کام کر رہے ہیں۔ وہ بڑھتی ہوئی ”‏بڑی بھیڑ“‏ کے وفادار ممبروں کے گرمجوش تعاون کیلئے ہمیشہ ممنون ہیں۔ (‏مکاشفہ ۷:‏۹،‏ ۱۵‏)‏ تمام دنیا میں بہتزیادہ ترقی کے پیش‌نظر، اس وقت گورننگ باڈی کیلئے کچھ اضافی مدد فراہم کرنا مناسب دکھائی دیتا ہے۔ اسلئے متعدد مددگاروں کو، زیادہ‌تر بڑی بھیڑ میں سے، گورننگ باڈی کی ہر کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کرنے کیلئے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یعنی پرسونل، پبلشنگ ، سروس، ٹیچنگ ، اور رائٹنگ کمیٹیاں۔ لہذا، ان کمیٹیوں کے ہر ایک اجلاس پر حاضر ہونے والوں کی تعداد کو سات یا آٹھ تک بڑھا دیا جائیگا۔ گورننگ باڈی کے کمیٹی ممبروں کی زیرہدایت، یہ مددگار مباحثوں میں حصہ لینگے اور کمیٹی کی طرف سے دی گئی مختلف تفویضات کو پورا کرینگے۔‏

اب بہت سالوں سے، ممسوح گواہوں کے بقیے کی تعداد میں کمی واقع ہوتی رہی ہے، جبکہ بڑی بھیڑ کی تعداد میں ہماری بہترین توقعات سے بھی کہیں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ (‏یسعیاہ ۶۰:‏۲۲‏)‏ اس شاندار توسیع کیلئے ہم یہوواہ کے کتنے شکرگزار ہیں! ۱۹۳۱ میں، جب نئے نام، یہوواہ کے گواہ کو شکرگزاری کیساتھ قبول کیا گیا تھا تو بادشاہتی پبلشروں کی انتہائی تعداد ۳۹،۳۷۲ تھی، جن میں سے زیادہ‌تر مسیح کے ممسوح بھائی ہونے کا دعوی کرتے تھے۔ (‏یسعیاہ ۴۳:‏۱۰-‏۱۲،‏ عبرانیوں ۲:‏۱۱‏)‏ ساٹھ سالوں کے بعد، ۱۹۹۱ میں، تمام دنیا میں پبلشروں کی انتہائی تعداد ۴۲،۷۸،۸۲۰ تھی، جن میں سے صرف ۸،۸۵۰ نے ممسوح بقیہ کے ہونے کا دعوی کیا۔ جیسے کہ صحائف کی روشنی میں توقع کی گئی، اب ”‏بڑی بھیڑ“‏ ”‏چھوٹے گلے“‏ کی تعداد سے ۱ اور ۴۸۰ کے تناسب سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ (‏لوقا ۱۲:‏۳۲،‏ مکاشفہ ۷:‏۴-‏۹‏)‏ وسعت‌پذیر بادشاہتی مفادات کی نگہداشت کرنے میں، بقیے کو یقینی طور پر بڑی بھیڑ کی حمایت اور تعاون کی ضرورت ہے اور وہ اس کی قدر کرتا ہے۔‏

جیسے مینارنگہبانی کے اس شمارے میں وضاحت کی گئی ہے آجکل ایک گروہ روحانی اسرائیل کیساتھ خدمت کر رہا ہے جو نتنیم اور سلیمان کے خادموں کے بیٹوں کے مماثل ہیں جو بابلی اسیری سے یہودی بقیے کیساتھ واپس آئے تھے، وہ غیر یہودی بھی واپس آنے والے لاویوں سے تعداد میں زیادہ تھے۔ (‏عزرا ۲:‏۴۰-‏۵۸،‏ ۸:‏۱۵-‏۲۰‏)‏ آجکل بڑی بھیڑ سے ”‏عطاکردہ لوگ“‏ ایسے پختہ مسیحی مرد ہیں جنہیں برانچوں میں، سفری کام میں، اس وقت پوری دنیا میں قائم‌شدہ ۶۶،۰۰۰ کلیسیاؤں میں نگہبانی کیلئے کام کرنے کے نتیجے میں کافی تجربہ حاصل ہو چکا ہے۔‏

حال ہی میں نگہبانوں اور انکے معاون خدمتگزار خادموں کی تعلیم‌وتربیت کیلئے تمام دنیا میں کنگڈم منسٹری سکول منعقد ہوئے تھے۔ صرف ریاستہائے متحدہ ہی میں ۵۹،۴۲۰ نگہبان حاضر ہوئے۔ یوں یہ ”‏بزرگ“‏ اپنی ذمہ‌داریوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے پورا کرنے کیلئے لیس ہو گئے تھے۔ ۱-‏پطرس ۵:‏۱-‏۳‏، مقابلہ کریں افسیوں ۴:‏۸،‏ ۱۱‏۔‏

یہوواہ کے گواہوں کے بروکلن ہیڈکواٹر میں بعض ”‏عطاکردہ لوگ“‏ کافی زیادہ سالوں تک خدمت کر چکے ہیں۔ ان میں بڑی بھیڑ میں سے پختہ نگہبان شامل ہیں جنہوں نے بہت زیادہ تجربہ اور لیاقت حاصل کر لی ہے۔ لہذا، گورننگ باڈی نے ایسے نگہبانوں میں سے چند ایک کو گورننگ باڈی کی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں مدد دینے کیلئے منتخب کیا ہے۔ ضروری طور پر یہ خدمت کے طویل‌ترین ریکارڈ والے آدمی نہیں ہیں۔ اس کے برعکس وہ پختہ، تجربہ کار، ایسی لیاقتوں والے آدمی ہیں جو مخصوص حلقوں میں مدد دینے کیلئے موزوں ہیں۔ کسی ایک کمیٹی کیساتھ کام کرنے کیلئے ان کا تفویض پانا انہیں کوئی خاص مرتبہ نہیں دیتا۔ جیسے یسوع نے اپنے شاگردوں کے متعلق کہا، ”‏تم سب بھائی ہو۔“‏ (‏متی ۲۳:‏۸‏)‏ تاہم، ان آدمیوں کو بہت تفویض کیا جائیگا، اور نتیجتاً ان سے ”‏بہت طلب کیا جائیگا۔“‏ لوقا ۱۲:‏۴۸‏۔‏

ہم آجکل یہوواہ کی تنظیم کیساتھ آگے بڑھنے سے خوش ہوتے ہیں۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران، بڑے داؤد، یسوع مسیح سے متعلق پیشینگوئی کی مطابقت میں، میدان میں خدمت کرنے والوں کی تعداد میں تقریباً ۱۰۰ فیصد اضافہ ہوا ہے:‏ ”‏اسکی حکومت کے اقبال اور سلامتی کی کچھ انتہا نہ ہوگی۔“‏ (‏یسعیاہ ۹:‏۷‏، کنگ جیمز ورشن)‏ جس طریقے سے نتنیم نے یروشلیم کی دیواروں کی مرمت کرنے میں کاہنوں کیساتھ کام کیا اسی طرح سے آج یہوواہ کی تنظیم کی بابت پیشینگوئی پوری ہو رہی ہے:‏ ”‏اور بیگانوں کے بیٹے تیری دیواریں بنائینگے۔“‏ (‏یسعیاہ ۶۰:‏۱۰،‏ نحمیاہ ۳:‏۲۲،‏ ۲۶‏)‏ اس جذبے کیلئے جدید زمانے کے نتنیم کی تعریف کی جانی چاہیے جو وہ سچی پرستش کو ترقی دینے سے، ”‏یہوواہ کے کاہنوں“‏ کے کسی بھی کام یا خدمت میں مدد دینے سے ظاہر کرتے ہیں جو یہوواہ کی عالمگیر تنظیم میں تفویض کی جا سکتی ہے۔ یسعیاہ ۶۱:‏۵، ۶‏۔ (‏۳۱ ۴/۱۵ w۹۲)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں