بادشاہتی مناد رپورٹ دیتے ہیں
پیراگوائے میں دورافتادہ علاقے میں کام کرنا پھل لاتا ہے
واچ ٹاور سوسائٹی کی پیراگوائے برانچ اپنے تمام علاقے میں خوشخبری کی منادی کرنے کی ضرورت سے پوریطرح باخبر ہے۔ (اعمال ۱:۸) اب سب کے لئے وقت ہے کہ بادشاہت کی بابت سیکھیں اور یہوواہ کی خدمت کریں اس سے پیشتر کہ وہ آنے والی ”بڑی مصیبت“ میں اس شریر نظام کا خاتمہ لے آتا ہے۔ (متی ۲۴:۲۱، ۲۲) درجذیل تجربات ظاہر کرتے ہیں کہ غیرتفویضشدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کرنے کیلئے کیا کچھ کیا جا رہا ہے۔ برانچ رپورٹ دیتی ہے:
عارضی سپیشل پائنیروں کے ذریعے سے تمام غیرتفویضشدہ علاقے میں کام کرنے کے انتظامات کئے گئے تھے۔ ۱۹۹۰ کے خدمتی سال میں نومبر سے جنوری کے مہینوں کے دوران، ۳۹ بہن بھائیوں نے کل سو شہروں اور چھوٹے قصبوں میں کام کیا جہاں پر کہ ابھی تک کوئی بادشاہتی پبلشر نہیں ہیں۔ وہ ۶،۱۱۹ کتابیں، ۴،۲۶۲ کتابچے، اور ۵،۱۴۴ رسالے تقسیم کرنے کے قابل ہوئے تھے۔ اس کارگزاری کے نتیجے میں، پبلشروں کے نئے گروپوں کو ترتیب دیا جا رہا ہے۔
◻ایک خاتون نے غیرتفویضشدہ علاقے میں کام کرنے والی ایک پائنیر بہن سے یو کین لو فارایور ان پیراڈائیز آن ارتھ کتاب قبول کی۔ پائنیر نے اسکے ساتھ بائبل مطالعہ کرنے کی پیشکش کی، جو اس نے خوشی سے قبول کر لی۔ جب پائنیر واپس گئی تو اسکا انتظار کرنے والی وہ خاتون ہی نہ تھی بلکہ اسکا شوہر اور دس بچے بھی تھے۔ اگلی ملاقات پر، خاندان نیز انکے پڑوسی اور دوست بھی بائبل مطالعے کیلئے تیار تھے! اس خاتون نے انہیں یہ کہتے ہوئے دعوت دی تھی کہ مطالعہ بہت عمدہ تھا اور جو امید اور برکات یہوواہ دیتا ہے حیرتانگیز تھیں۔ یہ ایسی بات تھی کہ اس سے پیشتر کسی نے اسے نہ بتائی تھی، اسلئے اس نے محسوس کیا کہ اسکے پڑوسیوں اور دوستوں کو بھی اس خوشخبری کو سننا چاہیے۔
ہر بار جب پائنیر مطالعہ کراتی تھی تو حاضر ہونے والے اتنے زیادہ ہوتے تھے کہ یہ ایک چھوٹی کلیسیا دکھائی دیتی تھی۔ دلچسپی رکھنے والے ان اشخاص نے بہتسے سوال پوچھے اور مطالعے میں حصہ لیا۔ جب پائنیر نے وضاحت کی کہ جس وقت علاقے میں کام ہو جائیگا تو اسے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ایک نئے علاقے میں جانا ہوگا تو خاتون نے فکرمندی سے پوچھا کہ انکا کیا بنیگا۔ مطالعے کو جاری رکھنے کے لئے قریبترین کلیسیا سے بھائیوں کے ساتھ انتظامات بنائے گئے۔ اب ان دلچسپی رکھنے والے، بھیڑخصلت لوگوں کی مدد کرنے کے لئے سپیشل پائنیروں کو تفویض کر دیا گیا ہے۔
◻ایک اور غیرتفویضشدہ علاقے میں گھر با گھر جاتے ہوئے، ایک پائنیر بہن ایک آدمی سے ملی جو کوئی دس سال پہلے سچائی جو باعث ابدی زندگی ہے کتاب حاصل کر چکا تھا۔ اس وقت سے لیکر یہوواہ کے گواہوں کیساتھ اسکا ہر قسم کا رابطہ ختم ہو گیا تھا۔ تاہم وہ جانتا تھا کہ یہوواہ، جسے وہ لشکروں کا یہوواہ کہتا ہے، ہی سچا خدا ہے اور یہ کہ صرف اسی کی پرستش کی جانی چاہیے۔ وہ خودبخود ہر کسی سے جسے وہ جانتا تھا یہوواہ کی بابت باتچیت کرتا رہا تھا۔ درحقیقت، ہر ہفتے دلچسپی رکھنے والے ایک جوڑے سے ملاقات کرنے کیلئے وہ تین کلومیٹر کا پیدل سفر کرتا تھا تاکہ ان سے خدا کی بابت باتچیت کرے، جیسے اس نے بتایا، ”اگر میں انکے پاس جانا بند کر دوں تو وہ یہوواہ کی بابت بھول جائینگے۔“ اس بیاہتا جوڑے کے علاوہ اور بھی دس لوگ تھے جو بائبل مطالعہ چاہتے تھے صرف اسلئے کہ یہ دلچسپی رکھنے والا شخص انکو منادی کر چکا تھا۔
حیرتانگیز طور پر، اس کیساتھ پائنیر کی ملاقات سے چند روز پہلے، اسی آدمی نے مقامی پادری کو اپنے جلوس کے ہمراہ کنواری کے مجسمے کیساتھ یہ وضاحت کرتے ہوئے گھر میں نہیں آنے دیا تھا کہ وہ مجسموں پر ایمان نہیں رکھتا تھا۔ پادری طیش میں آ گیا۔ اس رات اس آدمی نے یہوواہ سے مدد کیلئے دعا کی۔ پس تصور کریں کہ جب پائنیر نے اس سے ملاقات کی تو وہ کتنا خوش اور پرجوش تھا! فوری طور پر ایک باقاعدہ بائبل مطالعے کیلئے انتظامات کئے گئے اور وہ آدمی تھیوکریٹک تنظیم کی رفاقت میں ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
جب بھائی ان غیرتفویضشدہ علاقوں میں مکمل گواہی دینے کی کوشش کرتے ہیں تو یہوواہ سچمچ پیراگوائے میں جمع کرنے کے کام کو برکت دے رہا ہے۔ متی ۲۴:۱۴۔ (۱۵ ۴/۱ w۹۲)