بادشاہتی مناد رپورٹ دیتے ہیں
سچائی کے متلاشی غیررسمی گواہی سے اثرپذیر ہوتے ہیں
بائبل ہمیں بتاتی ہے کہ بھیڑ خصلت لوگ اچھے چرواہے کی آواز سے اثرپذیر ہوں گے۔ (یوحنا ۱۰:۲۷) بہت سے ممالک میں، بشمول برطانیہ کچھ ایسا ہی واقع ہوا ہے۔
▫ مثلاً ۱۹۸۸ میں، کرسمس سے ذرا پہلے، پامیلا، جو یہوواہ کے گواہوں میں سے ایک تھی، وہ جس آفس میں کام کرتی تھی وہاں سے اس نے ایک سیلزمین سے ٹیلیفون پر گفتگو کی جو اسی کمپنی کیلئے انگلینڈ کے کسی دوسرے حصے میں کام کرتا تھا۔ کال کے اختتام پر، اس آدمی نے پوچھا: ”کیا آپ نے کرسمس کی تیاری کر لی ہے؟“ پامیلا نے کہا: ”نہیں!“ ”کیا آپ کچھ لیٹ نہیں ہو گئیں؟“ کال کرنیوالے نے کہا۔ ”میں کرسمس نہیں مناتی،“ پامیلا نے جواب دیا۔ آدمی نے کہا یہ تو بڑی عجیب سی بات ہے اور پوچھا کہ کیوں وہ نہیں مناتی۔ پامیلا نے بتایا کہ وہ یہوواہ کے گواہوں میں سے ایک ہے اور پھر مزید یہ واضح کیا کہ یسوع کی سالگرہ منانے کی بابت بائبل میں کوئی حکم نہیں، اور علاوہازیں، یسوع ۲۵ دسمبر کو پیدا نہیں ہوا تھا۔ مزید برآں، کرسمس ابتدائی طور پر غیرقوم تہوار تھا۔ کال کرنیوالے نے کہا کہ اسے یہ سب بڑا دلچسپ لگا ہے۔
تین ماہ بعد پامیلا نے جب دوبارہ فون اٹھایا تو کال کرنیوالے نے کہا: ”کیا آپکو یاد ہے کہ کرسمس سے پہلے آپ نے میرے ساتھ گفتگو میں مجھے یہ بتایا تھا کہ آپ کرسمس نہیں مناتیں؟ مجھے سچائی مل گئی ہے!“ یہ وہی آدمی تھا، اور اس نے کہا کہ کرسمس کے دو ہفتے بعد، دو گواہوں نے اسکے گھر پر دستک دی۔ اس نے انہیں اندر بلایا، اور بائبل مطالعہ شروع ہو گیا۔ اس نے بتایا کہ اس نے اپنے مطالعے میں بڑی تیزی سے ترقی کی ہے۔ اس نے اپنے ساتھ رہنے والی گرلفرینڈ کو بتایا کہ انکا طرز زندگی یہوواہ کو پسند نہیں، پس وہ علیحدہ ہوگئے اور اب وہ دونوں کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہو رہے تھے۔
سال کے آخر پر، انہیں غیربپتسمہیافتہ پبلشروں کے طور پر قبول کر لیا گیا، اور ۱۹۹۰ کے شروع میں انہوں نے شادی کر لی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ساتھ ہی بپتسمہ لیا۔ فون پر ایک مختصر سی غیررسمی گواہی سے شاندار نتیجہ!
▫ یہوواہ نے انگلینڈ کی ایک اور غیررسمی گواہی دینے والی بہن کو برکت بخشی۔ جب ایک انشورنس والا اس کے دروازہ پر آیا، تو بہن نے اس سے پوچھا آیا وہ اچھی صحت، خوشی، اور ابدی زندگی کی ضمانت حاصل کرنا چاہے گا۔ اس نے کہا۔ بیشک اور دریافت کیا کہ وہ کس انشورنس پالیسی کی بابت بات کررہی ہے۔ بائبل میں سے زمین پر ابدی زندگی کی بابت خدا کے وعدہ کے بیان کیے جانے کے بعد، اس نے یو کین لو فار ایور ان پیراڈائیز آن ارتھ کتاب کی ایک کاپی قبول کر لی، اور ایک ہی شام میں پوری اشاعت کو پڑھ ڈالا۔ جب وہ دوبارہ بہن کے پاس آیا، تو اس نے بہن کو بتایا کہ معلومات تو شاندار تھیں کاش اس پر ایمان لانے کیلئے مجھ میں اعتقاد پیدا ہوجائے۔ بہن نے واضح کیا کہ اسے بائبل مطالعہ کرنے اور کنگڈم ہال میں اجلاسوں پر حاضر ہونیکی ضرورت ہے۔ بائبل مطالعہ کا بندوبست کر دیا گیا، اور اس نے اجلاسوں پر آنا شروع کر دیا۔ اسی سال کے آخر پر اس نے بپتسمہ لیا۔ ایک سال بعد، اس نے اس بہن کی بیٹی سے شادی کر لی جس نے پہلی بار اسے گواہی دی تھی۔ ”پس“ وہ بہن کہتی ہے، ”میں نے غیررسمی گواہی دینے سے ایک بھائی اور ایک داماد دونوں پا لئے ہیں!“
یہ حقیقت ہے کہ جب غیررسمی گواہی کے ذریعے بائبل سچائی کو پیش کیا جاتا ہے تو سچائی کے متلاشی اثرپذیر ہوتے ہیں۔ جیسا کہ یسوع نے کہا، اسکی بھیڑیں اسکی آواز سنتی ہیں۔ (۲۴ ۱۱/۱ w۹۱)