یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • gcw ص.‏ 2-‏3
  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • گورننگ باڈی کی طرف سے خط
  • دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏ہمت باندھیں اور کام کریں‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
  • دلیر بنیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1994ء
  • ‏’‏مضبوط ہو جا اور حوصلہ رکھ!‏‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
  • حوصلہ رکھیں—‏یہوواہ خدا آپ کے ساتھ ہے!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے—2013ء
مزید
دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
gcw ص.‏ 2-‏3

گورننگ باڈی کی طرف سے خط

چھاپا ہوا ایڈیشن

پیارے بھائیو اور بہنو!‏

یسوع مسیح نے سمِرنہ کی کلیسیا سے بات کرتے ہوئے کہا:‏ ”‏اُن باتوں سے نہ ڈریں جو آپ پر آنے والی ہیں۔“‏ (‏مُکا 2:‏10‏)‏ آج یسوع مسیح ہم سب کی بھی یہی حوصلہ‌افزائی کر رہے ہیں کیونکہ ہم ”‏مالک کے دن“‏ میں رہ رہے ہیں۔ (‏مُکا 1:‏10‏)‏ اِس آخری زمانے میں ہمیں واقعی بہت مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لیکن ہمیں یہ دیکھ کر بہت حوصلہ ملتا ہے کہ پوری دُنیا میں یہوواہ کے بندے اُس کا وفادار رہنے کے لیے مضبوط ایمان ظاہر کر رہے ہیں اور دلیری سے کام لے رہے ہیں۔—‏2-‏تیم 3:‏1-‏5‏۔‏

بائبل میں بتائے گئے لوگوں کے زمانے میں رہنے والا ایک آدمی ایک بڑے صحرا میں چل رہا ہے۔‏

مگر ہم اِس بات کا خیال کیسے رکھ سکتے ہیں کہ ہمارا ایمان مضبوط رہے اور ہم ’‏ڈر کے مارے پیچھے نہ ہٹیں‘‏؟ (‏عبر 10:‏39‏)‏ چاہے ہم شرمیلے ہوں یا دلیر، ہم سبھی یہوواہ کی حمایت کرنے اور اُن کاموں کو کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں جو یہوواہ کی نظر میں صحیح ہیں۔ لیکن کیا چیز ایسا کرنے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏

خدا کا کلام دلیر بننے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ اِس میں اُس کے بہت سے ایسے بندوں کے بارے میں بتایا گیا ہے جنہوں نے دلیری کی شان‌دار مثال قائم کی۔ اِس کتاب کی مدد سے آپ خدا کے اِن بندوں کی زندگی پر گہرائی سے سوچ بچار کر پائیں گے۔ تو جب آپ اِن کے بارے میں پڑھتے ہیں تو یہوواہ سے دُعا کریں کہ وہ یہ دیکھنے میں آپ کی مدد کرے کہ آپ ابھی اور مستقبل میں اپنے مسئلوں سے نمٹنے کے لیے خدا کے اِن بندوں کی مثال پر کیسے عمل کریں گے۔‏

حالات کے مطابق ڈھلیں۔‏ (‏یعقو 3:‏17‏)‏ ذرا یونتن کے بارے میں سوچیں۔ شاید اُنہوں نے سوچا ہوگا کہ اپنے باپ ساؤل کے بعد وہ بنی‌اِسرائیل کے اگلے بادشاہ بنیں گے۔ لیکن یہوواہ نے داؤد کو اگلے بادشاہ کے طور پر چُنا جو یونتن سے عمر میں کافی چھوٹے تھے۔ یونتن نے دل سے یہوواہ کے فیصلے کو قبول کِیا۔ وہ یہوواہ کے وفادار رہے اور اُنہوں نے دلیری سے اُس کے چُنے ہوئے بادشاہ کی حمایت کی۔‏

یہوواہ کے اصولوں پر قائم رہیں۔‏ (‏عبر 11:‏32-‏34‏)‏ ذرا حنانیاہ، میساایل اور عزریاہ کے بارے میں سوچیں۔ وہ یہوواہ کے وفادار رہے۔ اُنہوں نے ایک مورت کی پرستش کرنے کی بجائے بھڑکتی ہوئی بھٹی میں مرنا قبول کِیا۔‏

دوسروں کو یہوواہ اور یسوع کے بارے میں سچائی بتائیں۔‏ (‏متی 22:‏16‏)‏ ذرا ترسسُ میں رہنے والے ساؤل کے بارے میں سوچیں۔ لوگوں کو لگ رہا تھا کہ ساؤل یسوع کے شاگردوں کو اذیت دینے میں اُن کا ساتھ دیں گے۔ لیکن ساؤل بدل گئے اور اُنہوں نے بڑی دلیری سے لوگوں کو یسوع کے بارے میں سچائی بتائی۔‏

ہمیں اُمید ہے کہ اِس کتاب کے ذریعے آپ کا ایمان مضبوط ہوگا اور آپ میں ہمت اور دلیری پیدا ہوگی۔ (‏زبور 27:‏14‏)‏ دُعا ہے کہ جب آپ دلیری سے خدا کی بادشاہت کی حمایت کرنے میں اپنے گھر والوں اور کلیسیا کے بہن بھائیوں کی مدد کرتے ہیں تو یہوواہ آپ کو برکت دے!‏

آپ کے بھائی،‏

یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں