پہلا حصہ
حنوک کے زمانے سے لے کر قاضیوں کے زمانے تک
اِس حصے میں ہم اُن واقعات پر غور کریں گے جو تقریباً 2200 سال کے دوران ہوئے۔ اِس حصے میں حنوک کے زمانے سے لے کر سموئیل نبی کے زمانے تک ہونے والے واقعات پر بات کی جائے گی۔ حنوک اُس زمانے میں رہتے تھے جب آدم ابھی زندہ ہی تھے اور سموئیل نبی اُس زمانے میں رہتے تھے جب اُنہوں نے بنیاِسرائیل کے پہلے بادشاہ کو مسح کِیا تھا۔ اِسی حصے میں ہم نوح، اَبراہام، سارہ، موسیٰ، راحب، دبورہ اور جدعون جیسے خدا کے دلیر بندوں کی مثال پر بھی غور کریں گے۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ یہوواہ کے اِن بندوں میں سے کچھ اُس کی خاطر دُوردراز اور خطرناک جگہوں پر گئے اور اِن میں سے کچھ نے ”یہوواہ کی جنگیں“ لڑیں۔یہ سبھی اپنے خدا سے بہت پیار کرتے تھے اور اُنہوں نے اُس کی طرف سے ملنے والی ذمےداریوں کو نبھاتے وقت دلیری سے کام لیا۔