یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • 02mgp-OC ص.‏ 8
  • حاضرین کے لیے معلومات

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • حاضرین کے لیے معلومات
  • علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2020ء
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • خاص اِجلاس
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2024ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2023ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2019ء
  • حاضرین کے لیے معلومات
    علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2025ء
مزید
علاقائی اِجتماع کا پروگرام 2020ء
02mgp-OC ص.‏ 8

حاضرین کے لیے معلومات

حاضرباش:‏ حاضرباش آپ کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ جب وہ آپ کو پارکنگ یا سیٹیں رکھنے کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہیں یا پھر آپ سے آنے جانے والے راستوں پر کھڑے نہ رہنے کی درخواست کرتے ہیں تو برائے‌مہربانی اُن کے ساتھ تعاون کریں۔‏

بپتسمہ:‏ بپتسمے کے اُمیدواروں کے لیے سٹیج کے سامنے والی سیٹیں رکھی جائیں گی۔ اُمیدواروں کو ہفتے کی صبح بپتسمے کی تقریر شروع ہونے سے پہلے اِن مخصوص سیٹوں پر بیٹھنا چاہیے۔ ہر ایک کو اپنا تولیہ اور موزوں لباس ساتھ لانا چاہیے۔‏

عطیات:‏ اِجتماع پر سیٹوں، سپیکروں، ویڈیو دِکھانے کے سامان اور دوسری سہولتوں کا اِنتظام کِیا گیا ہے تاکہ آپ پورے پروگرام سے فائدہ حاصل کر سکیں اور یہوواہ خدا کے زیادہ قریب جا سکیں۔ آپ کے رضاکارانہ عطیات سے اِن سہولتوں کے اخراجات پورے کیے جاتے ہیں اور ہمارے عالم‌گیر کام کو بھی فروغ دیا جاتا ہے۔ مختلف جگہوں پر عطیات کے لیے ڈبے رکھے گئے ہیں۔ آن‌لائن عطیات دینے کے لیے آپ donate.jw.org پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے تمام عطیات کی بڑی قدر کی جاتی ہے۔ گورننگ باڈی آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے کہ آپ عطیات کے ذریعے مُنادی کے کام کو فروغ دیتے ہیں۔‏

اِبتدائی طبّی اِمداد کا شعبہ:‏ یاد رکھیں کہ یہ شعبہ صرف ہنگامی صورتحال کے لیے ہے۔‏

گم‌شُدہ چیزوں کا شعبہ:‏ گم‌شُدہ چیزوں کو اِس شعبے کے سپرد کِیا جانا چاہیے۔ اگر آپ کی کوئی چیز گم ہو جاتی ہے تو اِس شعبے سے رابطہ کریں۔ والدین سے بچھڑ جانے والے بچوں کو بھی اِسی شعبے میں پہنچائیں۔ برائے‌مہربانی اپنے بچوں کا دھیان رکھیں اور اُنہیں اپنے ساتھ رکھیں تاکہ غیرضروری پریشانی سے بچا جا سکے۔‏

سیٹوں کا اِنتخاب:‏ دوسروں کا لحاظ رکھیں۔ یاد رکھیں کہ آپ صرف اپنے گھر والوں اور اُن لوگوں کے لیے سیٹیں رکھ سکتے ہیں جو آپ کے ساتھ گاڑی میں سفر کرتے ہیں یا جن کے ساتھ آپ بائبل کورس کر رہے ہیں۔ برائے‌مہربانی اپنے اِردگِرد کی سیٹوں پر چیزیں نہ رکھیں۔‏

رضاکارانہ خدمت کا شعبہ:‏ اگر آپ اِجتماع پر کیے جانے والے مختلف کاموں میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں تو برائے‌مہربانی اِس شعبے سے رابطہ کریں۔‏

خاص اِجلاس

یہوواہ کے ایک گواہ ایک عورت کو گواہی دے رہی ہے۔‏

بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول ایسے پہل‌کار جن کی عمر 23 سے 65 سال ہے اور جو یہوواہ خدا کی خدمت میں اَور بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہتے ہیں، اُنہیں اِتوار کی دوپہر کو بادشاہت کے مُنادوں کے لیے سکول سے تربیت حاصل کرنے کے خواہش‌مندوں کے لیے ہونے والے اِجلاس پر آنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ اِس اِجلاس کے وقت اور جگہ کا اِعلان کر دیا جائے گا۔‏

کی منتظم یہوواہ کے گواہوں کی گورننگ باڈی

© 2020 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں