گیت نمبر 140
ہمیشہ کی زندگی کی اُمید
(یوحنا 3:16)
1. سوچیں تو، کیسی ہوگی
زندگانی فردوس میں
لوگ صلح سے رہیں گے
دُکھ درد مٹ جائیں گے
خوش ہو کے گائیں گیت
شاندار ہے یہ اُمید
ہمیشہ کی زندگی
ہم کو جلد ملے گی
2. سارے لوگ ہوں گے جوان
موت نہ ہوگی نہ ماتم
ہوں گے ختم سارے غم
چین کا سانس لیں گے ہم
خوش ہو کے گائیں گیت
شاندار ہے یہ اُمید
ہمیشہ کی زندگی
ہم کو جلد ملے گی
3. آئے گا جلد ہی فردوس
ہے اِس بات پہ بھروسا
شکر ادا ہم رب کا
کرتے رہیں سدا
خوش ہو کے گائیں گیت
شاندار ہے یہ اُمید
ہمیشہ کی زندگی
ہم کو جلد ملے گی
(ایو 33:25؛ زبور 72:7؛ مکا 21:4 کو بھی دیکھیں۔)