گیت نمبر 133
جوانی میں یہوواہ کی خدمت کریں
(واعظ 12:1)
1. چاہے ہم بچے ہوں یا نوجوان
گر ہم بڑھائیں یہوواہ کی شان
ہوں گے عزیز ہم ہمیشہ اُس کو
زندگی خوشیوں سے بھر دے گا وہ
2. ہم اپنے ماں باپ کی بات سنتے ہیں
دل سے ہم اُن کا احترام کرتے ہیں
یوں ہم یہوواہ کو خوش کرتے ہیں
اور اُس کے پیارے دوست بن جاتے ہیں
3. آئیں، جوانی کے دنوں میں ہم
یاد رکھیں اپنے خدا کو ہر دم
جوش سے یہوواہ کی خدمت کریں
اور اُس کے دوست ہم ہمیشہ رہیں
(زبور 71:17؛ نوحہ 3:27؛ اِفس 6:1-3 کو بھی دیکھیں۔)