گیت نمبر 93
اِجلاس پر تیری برکت ہو
(عبرانیوں 10:24، 25)
1. اَے یہوواہ، یہ دُعا ہے
تیری برکت ہم پر ہو
تیرے سامنے ہم ہیں جمع
اپنی پاک روح دے ہم کو
2. مدد کر ہماری تاکہ
تیری مرضی پر چلیں
کر تربیت تُو ہماری
کہ گواہی سب کو دیں
3. ہم سب قول و فعل سے کریں
تیری ہی تمجید سدا
ہو اِجلاس پر تیری برکت
اَے خدا، ہے یہ دُعا
(زبور 22:22؛ 34:3؛ یسع 50:4 کو بھی دیکھیں۔)