گیت نمبر 80
آزما کر دیکھو کہ یہوواہ کتنا مہربان ہے
(زبور 34:8)
1. اعزاز ہے خدا کی خدمت
مُنادی کا کام ہے ایک شرف
سو پورے دل سے اِس اہم کام میں
ہم اپنا وقت کرتے ہیں صرف
آؤ، آزما کر دیکھو کہ یاہ
کس قدر ہے مہربان
بندگی رب کی ہے فائدہمند
اُس کی بڑھائیں ہم شان
2. برکات سے ہیں مالامال وہ
جو کُل وقتی خدمت میں ہیں
یہوواہ پر آس لگاتے ہیں وہ
ہر حال میں وہ خوش رہتے ہیں
آؤ، آزما کر دیکھو کہ یاہ
کس قدر ہے مہربان
بندگی رب کی ہے فائدہمند
اُس کی بڑھائیں ہم شان
(مر 14:8؛ لُو 21:2؛ 1-تیم 1:12؛ 6:6 کو بھی دیکھیں۔)