گیت نمبر 58
صلحپسندوں کی تلاش
(لُوقا 10:6)
1. یسوع مسیح نے اَنتھک محنت کی
شدید ہو دھوپ یا بارش بھی، بادشاہت کی خوش خبری دی
پیار کرتے تھے وہ یاہ کی بھیڑوں سے
وہ سارا دن اُن کو ڈھونڈنے گھر گھر جاتے تھے
سو ہم بھی کریں یہی کام
سنائیں جوش سے یہ پیغام
کہ آئے گا جلد خوش گوار نیا دَور
جا کے کریں صلح پسندوں کی تلاش ہم
جا کے کریں سچائی کے پیاسوں کی تلاش ہم
ڈھونڈتے رہیں ہر سُو ہر دم
2. خاتمہ قریب ہے، کم وقت رہ گیا
غمگین اور خستہ دلوں کو دِکھائیں ہم نجات کی راہ
ملے سکون یوں دُکھی دلوں کو
اُمید سے ہم کریں روشن اُن کی راہوں کو
سو ہم کرتے رہیں پرچار
کہ ہو جائیں سب لوگ بیدار
محبت سے ترغیب ہم پائیں سدا
جا کے کریں صلح پسندوں کی تلاش ہم
جا کے کریں سچائی کے پیاسوں کی تلاش ہم
ڈھونڈتے رہیں ہر سُو ہر دم
(یسع 52:7؛ متی 28:19، 20؛ لُو 8:1؛ روم 10:10 کو بھی دیکھیں۔)