گیت نمبر 57
ہر طرح کے لوگوں کو مُنادی کریں
(1-تیمُتھیُس 2:4)
1. یہوواہ تعصب کرتا ہے نہیں
سو ہم بھی کریں تعصب نہ کبھی
وہ چاہتا ہے کہ ہر طرح کے لوگ
پائیں نجات اور ابدی زندگی
دیکھیں نہ ہم صورت کو
اہم جانیں سیرت کو
ہم سب کو دیں گے بائبل کا پیغام
جگہ جگہ جائیں گے
یہ پیغام سنائیں گے
بن سکتے ہیں سب لوگ خدا کے دوست
2. ایک شخص کی نسل، رنگ یا ذات ہے کیا
خدا کو نہیں ہے اِس کی پرواہ
وہ دیکھتا ہے کہ دلوں میں ہے کیا
غور کرتا ہے کہ کون ہے بھیڑ نما
دیکھیں نہ ہم صورت کو
اہم جانیں سیرت کو
ہم سب کو دیں گے بائبل کا پیغام
جگہ جگہ جائیں گے
یہ پیغام سنائیں گے
بن سکتے ہیں سب لوگ خدا کے دوست
3. خدا اُن سب کو کرتا ہے قبول
جو دل سے جاننا چاہتے ہیں اُس کو
جب ایسے لوگ مل جاتے ہیں ہم کو
تو ہم سچائی سکھاتے ہیں اُن کو
دیکھیں نہ ہم صورت کو
اہم جانیں سیرت کو
ہم سب کو دیں گے بائبل کا پیغام
جگہ جگہ جائیں گے
یہ پیغام سنائیں گے
بن سکتے ہیں سب لوگ خدا کے دوست
(یوح 12:32؛ اعما 10:34؛ 1-تیم 4:10؛ طط 2:11 کو بھی دیکھیں۔)