گیت نمبر 48
ہر روز خدا کی رہنمائی پر چلیں
(میکاہ 6:8)
1. ہم خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
ہر روز پائیں اُس سے رہنمائی
ہے عظیم خدا کی رحمت
اُس نے ہم کو راہِ حق دِکھائی
اپنا بیٹا دے کے اُس نے
ہم کو موقع دیا ہے
کہ یہوواہ کے لیے ہم
کریں زندگی وقف دل سے
2. دُنیا کا یہ آخری دَور ہے
اور شیطان کو بڑا غصہ ہے
دُشمن کرتا ہے مخالفت
ہمیں وہ ڈرانا چاہتا ہے
پر ہم یاہ سے دُور نہ ہوں گے
وہ سنبھالتا ہے ہمیں
سو ہمیشہ اُس کی خدمت
وفاداری سے ہم کریں
3. مدد کرتا رب ہماری
ہم کو اپنی پاک روح دیتا ہے
دیے اُس نے ہم کو بہن بھائی
اور دُعا ہماری سنتا ہے
پاک کلام بھی اُس نے دیا
کریں عمل ہم اِس پہ
یوں ہم سیکھیں گے فروتنی
اور خدا کے ساتھ چلیں گے
(پید 5:24؛ 6:9؛ 1-سلا 2:3، 4 کو بھی دیکھیں۔)