آٹھویں حصے کا تعارف
یہوواہ نے سلیمان کو بہت زیادہ دانشمندی دی اور اُنہیں ہیکل بنانے کا اعزاز بھی دیا۔ لیکن آہستہ آہستہ سلیمان یہوواہ سے دُور ہو گئے۔ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُنہیں یہ بتائیں کہ جھوٹے خداؤں کی پرستش کرنے والوں نے سلیمان کو سچے خدا سے کیسے دُور کر دیا۔ اِسرائیل کی بادشاہت دو حصوں میں بٹ گئی۔ بُرے بادشاہوں نے لوگوں کو یہوواہ سے دُور کر دیا اور بُتوں کی پرستش کو بہت عام کر دیا۔ اِس دوران یہوواہ کے بہت سے نبیوں کو اذیت دی گئی اور اُنہیں مار ڈالا گیا۔ ملکہ اِیزِبل نے تو شمالی حکومت کو پوری طرح یہوواہ کے خلاف کر دیا۔ یہ اِسرائیل کی تاریخ کا سب سے بُرا دَور تھا۔ لیکن بنیاِسرائیل میں اب بھی بہت سے ایسے لوگ تھے جو یہوواہ کے وفادار تھے۔ اِن میں بادشاہ یہوسفط اور ایلیاہ نبی بھی شامل تھے۔