چھٹے حصے کا تعارف
جب بنیاِسرائیل وعدہ کیے ہوئے ملک پہنچے تو وہاں خیمۂاِجتماع یہوواہ کی عبادت کی ایک خاص جگہ بن گیا۔ کاہن پوری قوم کو شریعت کی باتیں بتاتے تھے اور قاضی قوم کی رہنمائی کرتے تھے۔ اِس حصے سے ہمیں پتہ چلے گا کہ ایک شخص کے فیصلوں اور کاموں کا دوسروں پر کتنا گہرا اثر ہوتا ہے۔ بنیاِسرائیل میں سے ہر شخص پر یہوواہ اور دوسرے لوگوں کے حوالے سے کچھ خاص ذمےداریاں تھیں۔ اِس بات کو واضح کریں کہ دبورہ، نعومی، یشوع، حنّہ، اِفتاح کی بیٹی اور سموئیل کے فیصلوں اور کاموں کا اُن کے اِردگِرد رہنے والے لوگوں پر کتنا اچھا اثر ہوا۔ اِس بات پر زور دیں کہ دوسری قوم کے کچھ لوگوں نے بھی بنیاِسرائیل کا ساتھ دینے کا فیصلہ کِیا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ یہوواہ بنیاِسرائیل کے ساتھ ہے۔ اِن میں سے کچھ لوگ یہ تھے: راحب، رُوت، یاعیل اور جِبعون کے لوگ۔