تیسرے حصے کا تعارف
بائبل سے پتہ چلتا ہے کہ طوفانِنوح کے بعد اگلے کئی سالوں تک صرف کچھ ہی لوگ یہوواہ کی عبادت کرتے تھے۔ اِن لوگوں میں سے ایک اَبراہام تھے جنہیں یہوواہ کا دوست کہا جاتا تھا۔ لیکن اَبراہام کو یہوواہ کا دوست کیوں کہا جاتا تھا؟ اگر آپ کے بچے ہیں تو اُن کی یہ سمجھنے میں مدد کریں کہ یہوواہ اُن سے پیار کرتا ہے اور اُن کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ یہوواہ کے بندوں جیسے کہ اَبراہام، یعقوب اور لُوط کی طرح ہم بھی کُھل کر یہوواہ سے مدد مانگ سکتے ہیں۔ ہم اِس بات کا یقین رکھ سکتے ہیں کہ یہوواہ اپنا ہر وعدہ پورا کرے گا۔