یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 80 ص.‏ 188-‏ص.‏ 189 پ.‏ 1
  • یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • یسوع مسیح کے بارہ رسول
    یسوع مسیح—‏راستہ، سچائی اور زندگی
  • پہاڑ پر اچھی‌اچھی باتیں
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • یسوع مسیح کے شاگرد
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 80 ص.‏ 188-‏ص.‏ 189 پ.‏ 1
یسوع اور اُن کے 12 رسول

سبق نمبر 80

یسوع نے 12 رسولوں کو چُنا

تقریباً ڈیڑھ سال تک مُنادی کرنے کے بعد یسوع کو ایک اہم فیصلہ لینا تھا۔ وہ فیصلہ یہ تھا کہ وہ اپنے ساتھ مُنادی کرنے اور آگے چل کر مسیحی کلیسیا کی پیشوائی کرنے کے لیے کن کو چُنیں گے۔ یہ اہم فیصلے لینے کے لیے اُنہیں یہوواہ کی مدد کی ضرورت تھی۔ اِس لیے وہ اکیلے ایک پہاڑ پر گئے اور اُنہوں نے پوری رات دُعا کی۔ صبح اُنہوں نے اپنے کچھ شاگردوں کو بُلایا اور اُن میں سے 12 رسولوں کو چُنا۔ کیا آپ کو اُن کے نام یاد ہیں؟ اُن کے نام یہ تھے:‏ پطرس، اندریاس، یعقوب، یوحنا، فِلپّس، برتُلمائی، توما، متی، حلفئی کے بیٹے یعقوب، تدی، شمعون اور یہوداہ اِسکریوتی۔‏

اندریاس، پطرس، فِلپّس، یعقوب

اندریاس، پطرس، فِلپّس، یعقوب

اِن 12 رسولوں نے یسوع کے ساتھ سفر کرنا تھا۔ جب یسوع نے اُنہیں ٹریننگ دے دی تو اُنہوں نے اِن رسولوں کو مُنادی کرنے بھیجا۔ یہوواہ نے اِن 12 رسولوں کو لوگوں میں سے بُرے فرشتے نکالنے اور بیماروں کو ٹھیک کرنے کی طاقت دی۔‏

یوحنا، متی، برتُلمائی، توما

یوحنا، متی، برتُلمائی، توما

یسوع نے اِن 12 رسولوں کو اپنا دوست کہا اور یسوع کو اِن پر بھروسا تھا۔ فریسی سوچتے تھے کہ یہ رسول کم پڑھے لکھے اور معمولی ہیں۔ لیکن اُنہیں خود یسوع نے ٹریننگ دی تھی۔ اُنہوں نے یسوع کی زندگی کے اہم وقت میں اُن کے ساتھ ہونا تھا جیسے کہ اُن کی موت سے پہلے اور اُن کے زندہ ہو جانے کے بعد۔ یسوع کی طرح اُن کے 12 رسولوں میں سے زیادہ‌تر گلیل سے تھے اور اُن میں سے کچھ شادی‌شُدہ تھے۔‏

حلفئی کے بیٹے یعقوب، یہوداہ اِسکریوتی، تدی، شمعون

حلفئی کے بیٹے یعقوب، یہوداہ اِسکریوتی، تدی، شمعون

یہ 12 رسول عیب‌دار تھے اور اُن سے بھی غلطیاں ہوئیں۔ کبھی کبھار اُنہوں نے بغیر سوچے سمجھے بات کی اور غلط فیصلے لیے۔ کچھ موقعوں پر اُنہوں نے اپنا صبر کھو دیا۔ وہ تو اِس بات پر بحث کرنے لگے کہ اُن میں سے زیادہ اہم کون ہے۔ لیکن وہ اچھے اِنسان تھے اور یہوواہ سے محبت کرتے تھے۔ یسوع کے آسمان پر چلے جانے کے بعد اُنہی سے مسیحی کلیسیا کی شروعات ہونی تھی۔‏

‏”‏مَیں نے آپ کو دوست کہا ہے کیونکہ مَیں نے آپ کو وہ ساری باتیں بتا دی ہیں جو مَیں نے اپنے باپ سے سنی ہیں۔“‏—‏یوحنا 15:‏15

سوال:‏ یسوع نے کن کو اپنے 12 رسولوں کے طور پر چُنا؟ یسوع نے اُنہیں کیا کرنے کے لیے بھیجا؟‏

متی 10:‏1-‏10؛‏ مرقس 3:‏13-‏19؛‏ 10:‏35-‏40؛‏ لُوقا 6:‏12-‏16؛‏ یوحنا 15:‏15؛‏ 20:‏24، 25؛‏ اعمال 2:‏7؛‏ 4:‏13؛‏ 1-‏کُرنتھیوں 9:‏5؛‏ اِفِسیوں 2:‏20-‏22

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں