یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 57 ص.‏ 138-‏ص.‏ 139 پ.‏ 1
  • یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • یرمیاہ—‏بُرے لوگوں میں ایک دلیر آدمی
    بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • یرمیاہ کی طرح دلیر بنیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • یرمیاہ نے خدا کی خدمت نہ چھوڑی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2010ء
  • یرمیاہ کی کتاب سے اہم نکات
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2007ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 57 ص.‏ 138-‏ص.‏ 139 پ.‏ 1
یرمیاہ قوم کے بزرگوں کے سامنے مٹی کی صراحی توڑ رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 57

یہوواہ نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے بھیجا

یہوواہ نے یرمیاہ کو نبی بنایا تاکہ وہ یہوداہ کے لوگوں میں مُنادی کریں۔ یہوواہ نے یرمیاہ سے کہا کہ وہ لوگوں کو اُن کے بُرے کاموں سے خبردار کریں۔ یرمیاہ نے کہا:‏ ”‏لیکن یہوواہ!‏ میری تو عمر بہت کم ہے۔ مجھے لوگوں سے بات کرنی نہیں آتی۔“‏ یہوواہ نے اُن سے کہا:‏ ”‏ڈرو نہیں۔ مَیں تمہیں بتاؤں گا کہ تمہیں کیا کہنا ہے۔ مَیں تمہاری مدد کروں گا۔“‏

یہوواہ نے یرمیاہ سے کہا کہ وہ قوم کے بزرگوں کو جمع کریں اور اُن کے سامنے مٹی کی صراحی توڑ دیں اور پھر کہیں:‏ ”‏یروشلم بھی ایسے ہی ختم ہو جائے گا۔“‏ جب یرمیاہ نے ایسا کِیا تو وہاں کہ بزرگوں کو بہت غصہ آیا۔ فشحور نام کے ایک کاہن نے یرمیاہ کو مارا اور اُن کے ہاتھ پاؤں لکڑی کی کاٹھ میں جکڑ دیے۔ پوری رات یرمیاہ اِسی حالت میں رہے۔ وہ ہل بھی نہیں پا رہے تھے۔ اگلی صبح فشحور نے اُنہیں چھوڑ دیا۔ یرمیاہ نے کہا:‏ ”‏بس اب بہت ہوا!‏ مَیں اَور مُنادی نہیں کروں گا۔“‏ لیکن کیا اُنہوں نے مُنادی کرنی چھوڑ دی؟ جی نہیں۔ جب یرمیاہ نے اِس بارے میں تھوڑا اَور سوچا تو اُنہوں نے کہا:‏ ”‏یہوواہ کا پیغام میرے اندر ایک آگ کی طرح ہے۔ مَیں مُنادی کرنا نہیں چھوڑ سکتا۔“‏ یرمیاہ لوگوں کو خبردار کرنے کے لیے مُنادی کرتے رہے۔‏

پھر کئی سال گزر گئے اور یہوداہ پر ایک نیا بادشاہ حکومت کرنے لگا۔ کاہنوں اور جھوٹے نبیوں کو یرمیاہ کا پیغام بالکل پسند نہیں تھا۔ اُنہوں نے حاکموں سے کہا:‏ ”‏یہ آدمی موت کی سزا کے لائق ہے!‏“‏ یرمیاہ نے کہا:‏ ”‏اگر آپ مجھے مار ڈالیں گے تو آپ ایک بے‌گُناہ شخص کی جان لے رہے ہوں گے۔ مَیں اپنی طرف سے کچھ نہیں کہتا بلکہ وہی کہتا ہوں جو یہوواہ نے کہا ہے۔“‏ جب حاکموں نے یہ سنا تو اُنہوں نے کہا:‏ ”‏اِس آدمی نے ایسا کچھ نہیں کِیا کہ اِسے موت کی سزا ملے۔“‏

یرمیاہ مُنادی کرتے رہے اور حاکموں کو اُن پر بہت غصہ آیا۔ اُنہوں نے بادشاہ سے کہا کہ وہ یرمیاہ کو مروا ڈالے۔ بادشاہ نے اُن سے کہا کہ وہ یرمیاہ کے ساتھ جو کرنا چاہیں، کریں۔ اِس لیے اُنہوں نے یرمیاہ کو ایک گہرے کنوئیں میں پھینک دیا جس میں صرف کیچڑ تھا۔ اُنہوں نے ایسا اِس لیے کِیا تھا تاکہ یرمیاہ وہاں مر جائیں۔ یرمیاہ اُس کیچڑ میں دھنسنے لگے۔‏

عبدمَلِک اور اُن کے ساتھی یرمیاہ کو کھینچ کر کنوئیں سے باہر نکال رہے ہیں۔‏

لیکن پھر عبدمَلِک نام کے ایک درباری نے بادشاہ کو یہ بتایا:‏ ”‏حاکموں نے یرمیاہ کو ایک کنوئیں میں پھینک دیا ہے۔ اگر ہم نے اُنہیں وہاں سے نہیں نکالا تو وہ مر جائیں گے۔“‏ بادشاہ نے عبدمَلِک سے کہا کہ وہ اپنے ساتھ 30 آدمیوں کو لے کر جائیں اور یرمیاہ کو کنوئیں سے باہر نکالیں۔ ہمیں بھی یرمیاہ کی طرح بننا چاہیے جنہوں نے مشکل سے مشکل وقت میں بھی مُنادی کرنی نہیں چھوڑی۔‏

‏”‏میرے نام کی وجہ سے سب لوگ آپ سے نفرت کریں گے۔ لیکن جو آخر تک ثابت‌قدم رہے گا، وہ نجات پائے گا۔“‏—‏متی 10:‏22

سوال:‏ یرمیاہ نے جوانی میں بھی یہوواہ کی بات کیوں مانی؟ کس نے یرمیاہ کو مُنادی کرنے سے روکنے کی کوشش کی؟‏

یرمیاہ 1:‏1-‏19؛‏ 19:‏1-‏11؛‏ 20:‏1-‏13؛‏ 25:‏8-‏11؛‏ 26:‏7-‏16؛‏ 38:‏1-‏13

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں