یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 40 ص.‏ 98-‏ص.‏ 99 پ.‏ 2
  • داؤد اور جولیت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • داؤد اور جولیت
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏’‏جنگ تو یہوواہ کی ہے‘‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏عوامی ایڈیشن)‏—2016
  • داؤد اور جولیت کا مقابلہ
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • داؤد کی بہادری
    بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • اُنہوں نے ایک جنگجو کا مقابلہ کِیا
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 40 ص.‏ 98-‏ص.‏ 99 پ.‏ 2
داؤد جولیت کو مارنے کے لیے فلاخن میں ایک پتھر گھما کر اِسے جولیت کی طرف پھینک رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 40

داؤد اور جولیت

یہوواہ نے سموئیل سے کہا:‏ ”‏یسی کے گھر جاؤ۔ اُس کے بیٹوں میں سے ایک اِسرائیل کا اگلا بادشاہ ہوگا۔“‏ اِس لیے سموئیل یسی کے گھر گئے۔ جب اُنہوں نے یسی کے سب سے بڑے بیٹے کو دیکھا تو اُنہوں نے سوچا:‏ ”‏یہی وہ شخص ہوگا جسے یہوواہ نے چُنا ہے۔“‏ لیکن یہوواہ نے سموئیل سے کہا کہ اُس نے اِسے نہیں چُنا۔ یہوواہ نے کہا:‏ ”‏مَیں ایک شخص کے دل کو دیکھتا ہوں نہ صرف یہ کہ وہ دِکھنے میں کیسا ہے۔“‏

سموئیل داؤد کو مسح کر رہے ہیں۔‏

یسی اپنے چھ اَور بیٹوں کو لے کر آئے۔ لیکن سموئیل نے کہا:‏ ”‏یہوواہ نے اِن میں سے کسی کو نہیں چُنا۔کیا آپ کا کوئی اَور بیٹا ہے؟“‏ یسی نے کہا:‏ ”‏میرا ایک اَور بیٹا ہے جو سب سے چھوٹا ہے۔ اُس کا نام داؤد ہے۔ وہ میری بھیڑوں کو چرانے باہر گیا ہوا ہے۔“‏ جب داؤد گھر آئے تو یہوواہ نے سموئیل سے کہا:‏ ”‏مَیں نے اِسی کو چُنا ہے۔“‏ سموئیل نے داؤد کے سر پر تیل ڈالا اور اُنہیں اِسرائیل کے اگلے بادشاہ کے طور پر مسح کِیا۔‏

جولیت

کچھ وقت بعد بنی‌اِسرائیل اور فِلِستیوں کے بیچ جنگ ہوئی۔ فِلِستی فوج کا ایک سپاہی بہت لمبا چوڑا تھا۔ اُس کا نام جولیت تھا۔ وہ ہر روز بنی‌اِسرائیل کا مذاق اُڑاتا تھا۔ وہ کہتا تھا:‏ ”‏اپنے کسی آدمی کو مجھ سے لڑنے بھیجو۔ اگر وہ جیت گیا تو ہم تمہارے غلام بن جائیں گے۔ لیکن اگر مَیں جیت گیا تو تُم ہمارے غلام بن جاؤ گے۔“‏

داؤد کے بھائی بنی‌اِسرائیل کی فوج میں تھے۔ داؤد اُنہیں کھانا دینے کے لیے اُس جگہ گئے جہاں بنی‌اِسرائیل کی فوج نے خیمے لگائے ہوئے تھے۔ اُنہوں نے جولیت کی بات سُن لی اور کہا:‏ ”‏مَیں اِس سے لڑوں گا۔“‏ بادشاہ ساؤل نے کہا:‏ ”‏تُم تو بس ایک چھوٹے لڑکے ہو۔“‏ داؤد نے جواب دیا:‏ ”‏یہوواہ میری مدد کرے گا۔“‏

ساؤل نے داؤد کو اپنا جنگی لباس اور ہتھیار دیے۔ لیکن داؤد نے کہا:‏ ”‏مَیں یہ چیزیں پہن کر نہیں لڑ سکتا۔“‏ داؤد نے اپنی فلاخن لی اور ندی کے کنارے گئے۔ اُنہوں نے پانچ چکنے پتھر اپنے تھیلے میں رکھے۔ پھر داؤد جولیت کی طرف بھاگے۔ جولیت چلّا کر کہنے لگا:‏ ”‏ذرا میرے پاس آؤ تو صحیح بیٹا!‏ مَیں تمہارا گوشت آسمان کے پرندوں اور جنگلی جانوروں کو کھلاؤں گا۔“‏ داؤد اُس سے نہیں ڈرے۔ داؤد نے اُسے جواب دیا:‏ ”‏تُم تلوار اور نیزہ لے کر مجھ سے لڑنے آ رہے ہو۔ لیکن مَیں یہوواہ کے نام سے آ رہا ہوں۔ تُم ہمارے خلاف نہیں بلکہ خدا کے خلاف لڑ رہے ہو۔ یہاں موجود سب لوگ جان جائیں گے کہ یہوواہ تلوار اور نیزے سے زیادہ طاقت‌ور ہے۔ وہ تُم سب کو ہمارے حوالے کر دے گا۔“‏

داؤد نے اپنے فلاخن میں ایک پتھر رکھا اور اُسے زور سے گھما کر پھینکا۔ وہ پتھر سیدھا جا کر جولیت کے ماتھے میں دھنس گیا۔ جولیت مُنہ کے بل زمین پر گِر گیا۔ یہ سب کچھ یہوواہ کی مدد سے ہی ہوا تھا۔ پھر فِلِستی اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔ کیا آپ بھی یہوواہ پر اُتنا ہی بھروسا رکھتے ہیں جتنا داؤد رکھتے تھے؟‏

‏”‏اِنسانوں کے لیے یہ ناممکن ہے لیکن خدا کے لیے نہیں کیونکہ خدا سب کچھ کر سکتا ہے۔“‏—‏مرقس 10:‏27

سوال:‏ یہوواہ نے کس کو اِسرائیل کا اگلا بادشاہ چُنا؟ داؤد نے جولیت کو کیسے ہرایا؟‏

1-‏سموئیل 16:‏1-‏13؛‏ 17:‏1-‏54

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں