یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 26 ص.‏ 66-‏ص.‏ 67 پ.‏ 1
  • 12 جاسوس

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • 12 جاسوس
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • بارہ جاسوس
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • وہ اپنے خدا کی حمایت میں بولے
    دلیری سے خدا کے ساتھ ساتھ چلیں
  • یشوع نے کیا یاد رکھا
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2002ء
  • اپنے سارے دل سے یہوواہ پر توکل کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 26 ص.‏ 66-‏ص.‏ 67 پ.‏ 1
بنی‌اِسرائیل سے کچھ آدمی ملک کنعان کی جاسوسی کر رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 26

بارہ جاسوس

بنی‌اِسرائیل کوہِ‌سینا سے نکل کر فاران نام کے ریگستان سے گزرتے ہوئے قادِس پہنچے۔ وہاں یہوواہ نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏ہر قبیلے سے ایک ایک آدمی چُنو اور 12 آدمیوں کو ملک کنعان یعنی اُس ملک کی جاسوسی کے لیے بھیجو جسے دینے کا وعدہ مَیں نے کِیا ہے۔“‏ اِس لیے موسیٰ نے 12 آدمیوں کو چُنا اور اُن سے کہا:‏ ”‏ملک کنعان جاؤ اور دیکھو کہ کیا وہاں کی زمین فصلیں اُگانے کے لیے اچھی ہے۔ یہ بھی پتہ لگاؤ کہ کیا وہاں کے لوگ کمزور ہیں یا طاقت‌ور اور کیا وہ خیموں میں رہتے ہیں یا شہروں میں۔“‏ اُن 12 جاسوسوں میں یشوع اور کالِب بھی تھے اور وہ سب ملک کنعان گئے۔‏

بنی‌اِسرائیل شکایت کر رہے ہیں اور بہت بے‌حوصلہ ہو گئے۔‏

وہ جاسوس 40 دن کے بعد واپس آئے اور اپنے ساتھ اِنجیر، انار اور انگور لائے۔ اُنہوں نے یہ بتایا:‏ ”‏اُس ملک کی زمین بہت اچھی ہے۔ لیکن لوگ بہت طاقت‌ور ہیں اور شہروں کی اُونچی اُونچی دیواریں ہیں۔“‏ پھر کالِب نے کہا:‏ ”‏ہم اُنہیں ہرا سکتے ہیں!‏ چلو، ابھی چل کر اُن پر حملہ کرتے ہیں۔“‏ کیا آپ جانتے ہیں کہ اُنہوں نے ایسا کیوں کہا؟ کیونکہ وہ اور یشوع یہوواہ پر بھروسا کرتے تھے۔ باقی دس جاسوسوں نے کہا:‏ ”‏نہیں!‏ وہاں کے لوگ بہت اُونچے لمبے ہیں۔ ہم تو اُن کے سامنے ٹڈیاں لگ رہے تھے!‏“‏

یہ سُن کر بنی‌اِسرائیل بہت مایوس ہو گئے۔ وہ شکایت کرتے ہوئے ایک دوسرے سے کہنے لگے:‏ ”‏آؤ، اپنے لیے کوئی اَور رہنما چُن لیتے ہیں اور مصر واپس چلے جاتے ہیں۔ ہم ایسی جگہ جا کر اپنی جان کیوں گنوائیں؟“‏ یشوع اور کالِب نے کہا:‏ ”‏یہوواہ کی نافرمانی نہ کریں اور گھبرائیں نہیں۔ یہوواہ ہماری حفاظت کرے گا۔“‏ لیکن لوگوں نے اُن کی ایک نہ سنی۔ وہ تو یشوع اور کالِب کو مار ڈالنا چاہتے تھے!‏

یہوواہ نے کیا کِیا؟ اُس نے موسیٰ سے کہا:‏ ”‏مَیں نے اِس قوم کے لیے اِتنا کچھ کِیا مگر وہ پھر بھی میری بات نہیں مانتے۔ اِس لیے یہ لوگ 40 سال تک ویرانے میں ہی رہیں گے اور یہیں مر جائیں گے۔ صرف اِن کے بچے اور یشوع اور کالِب ہی اُس ملک میں جا پائیں گے جسے دینے کا وعدہ مَیں نے کِیا ہے۔“‏

‏”‏آپ لوگ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ آخر آپ کا ایمان اِتنا کمزور کیوں ہے؟“‏—‏متی 8:‏26

سوال:‏ جب 12 جاسوس ملک کنعان سے واپس آئے تو کیا ہوا؟ کالِب اور یشوع نے یہ کیسے دِکھایا کہ اُنہیں یہوواہ پر بھروسا ہے؟‏

گنتی 13:‏1–‏14:‏38؛‏ اِستثنا 1:‏22-‏33؛‏ زبور 78:‏22؛‏ عبرانیوں 3:‏17-‏19

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں