یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • bfl سبق 8 ص.‏ 26-‏ص.‏ 27 پ.‏ 1
  • اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی
  • پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • ملتا جلتا مواد
  • ابرہام نبی کی زندگی پر ایک نظر
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—2012ء
  • خدا کا دوست
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
  • ابرہام اور سارہ—‏آپ اُنکے ایمان کی نقل کر سکتے ہیں!‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2004ء
  • ابرہام—‏یہوواہ کے قریبی دوست
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
مزید
پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
bfl سبق 8 ص.‏ 26-‏ص.‏ 27 پ.‏ 1
اَبراہام اور سارہ اُور چھوڑ کر جانے کے لیے اپنا سامان باندھ رہے ہیں۔‏

سبق نمبر 8

اَبراہام اور سارہ نے خدا کی بات مانی

بابل سے کچھ ہی دُور ایک شہر تھا جس کا نام اُور تھا۔ وہاں کے لوگ یہوواہ کی نہیں بلکہ دوسرے خداؤں کی عبادت کرتے تھے۔ لیکن اُور میں ایک شخص تھا جو صرف یہوواہ کی عبادت کرتا تھا۔ اُس کا نام اَبراہام تھا۔‏

یہوواہ نے اَبراہام سے کہا:‏ ”‏اپنا گھر اور اپنے رشتے‌داروں کو چھوڑ کر اُس ملک میں چلے جاؤ جو مَیں تمہیں دِکھاؤں گا۔“‏ پھر خدا نے اَبراہام سے یہ وعدہ کِیا:‏ ”‏تُم ایک بڑی قوم بنو گے اور مَیں تمہاری وجہ سے زمین کے بہت سے لوگوں کے لیے بڑے بڑے کام کروں گا۔“‏

اَبراہام نہیں جانتے تھے کہ یہوواہ اُنہیں کہاں بھیج رہا ہے۔ لیکن اُنہوں نے اُس پر بھروسا رکھا۔ اَبراہام، اُن کی بیوی سارہ، اُن کے ابو تارح اور اُن کے بھتیجے لُوط نے اپنا سامان باندھا اور یہوواہ کی بات مانتے ہوئے ایک لمبا سفر شروع کر دیا۔‏

اَبراہام اُس وقت 75 سال کے تھے جب وہ اور اُن کے گھر والے اُس ملک میں پہنچے جہاں یہوواہ نے اُنہیں بھیجا تھا۔ اُس ملک کا نام کنعان تھا۔ وہاں یہوواہ نے اَبراہام سے بات کی اور اُن سے یہ وعدہ کِیا:‏ ”‏یہ ملک جو تُم دیکھ رہے ہو، مَیں تمہارے بچوں کو دوں گا۔“‏ لیکن اَبراہام اور سارہ بوڑھے ہو چُکے تھے اور اُن کے بچے نہیں تھے۔ تو پھر یہوواہ نے یہ وعدہ کیسے پورا کِیا‏؟‏

اَبراہام اور سارہ ملک کنعان جانے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔‏

‏”‏ایمان کی بدولت [‏اَبراہام]‏ نے خدا کا کہنا مانا اور اُس جگہ روانہ ہو گئے جو اُن کو ورثے میں ملنی تھی۔ وہ نہیں جانتے تھے کہ وہ کہاں جا رہے ہیں لیکن پھر بھی وہ روانہ ہوئے۔“‏—‏عبرانیوں 11:‏8

سوال:‏ یہوواہ نے اَبراہام سے کیا کرنے کو کہا؟ یہوواہ نے اَبراہام سے کیا وعدہ کِیا؟‏

پیدائش 11:‏29–‏12:‏9؛‏ اعمال 7:‏2-‏4؛‏ گلتیوں 3:‏6؛‏ عبرانیوں 11:‏8

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں