یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 5 حصے 1-‏2
  • آپ رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
  • اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • 1 رشتے‌داروں کے بارے میں صحیح نظریہ رکھیں
  • 2 حدیں مقرر کریں
  • اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہیں
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • خدا کی رہنمائی سے ازدواجی زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں دراڑ نہ آنے دیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • سچائی ”‏امن نہیں بلکہ تلوار“‏ لاتی ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2017ء
مزید
اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 5 حصے 1-‏2
ساس کو بہو کا کھانا پکانے کا طریقہ پسند نہیں آ رہا۔‏

حصہ 5

آپ رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏

‏”‏مہربانی اور فروتنی اور حلم اور تحمل کا لباس پہنو۔“‏—‏کلسیوں 3:‏12

جب آپ کی شادی ہوئی تو آپ نے ایک نئے رشتے کی بنیاد ڈالی۔ حالانکہ آپ ہمیشہ اپنے ماں‌باپ سے محبت کرتے رہیں گے اور اُن کی عزت کریں گے مگر اب آپ کے جیون‌ساتھی کے ساتھ آپ کا رشتہ سب سے قریبی ہے۔ شاید اِس بات کو قبول کرنا آپ کے بعض رشتے‌داروں کو مشکل لگے۔ لیکن خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرنے سے آپ ہر رشتے کو اُس کے مقام پر رکھنے کے قابل ہوں گے۔ یوں آپ نہ صرف اپنے رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے رہ سکیں گے بلکہ اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ آپ کا رشتہ بھی مضبوط رہے گا۔‏

1 رشتے‌داروں کے بارے میں صحیح نظریہ رکھیں

میاں بیوی والدین کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔‏

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏اپنے باپ کی اور ماں کی عزت کر۔“‏ (‏افسیوں 6:‏2‏)‏ چاہے آپ کی عمر جتنی بھی ہو، آپ کو ہمیشہ اپنے ماں‌باپ کا احترام کرنا چاہیے۔ یہ بھی یاد رکھیں کہ آپ کے جیون‌ساتھی کو بھی اپنے ماں‌باپ کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ آپ کو اِس بات سے جلنا نہیں چاہیے کیونکہ ”‏محبت حسد نہیں کرتی۔“‏—‏1-‏کرنتھیوں 13:‏4؛‏ گلتیوں 5:‏26‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے سُسرال والوں کی خامیوں کو بڑھاچڑھا کر بیان نہ کریں، مثلاً یہ نہ کہیں کہ ”‏تمہارے گھر والے ہمیشہ مجھے نیچا دِکھانے کی کوشش کرتے ہیں“‏ یا ”‏تمہاری ماں کبھی میرے کام سے خوش نہیں ہوتیں۔“‏

  • معاملات کو اپنے جیون‌ساتھی کے نقطۂ‌نظر سے دیکھنے کی کوشش کریں۔‏

2 حدیں مقرر کریں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏مرد اپنے ماں‌باپ کو چھوڑے گا اور اپنی بیوی سے ملا رہے گا اور وہ ایک تن ہوں گے۔“‏ (‏پیدایش 2:‏24‏)‏ آپ کی شادی کے بعد شاید آپ کے ماں‌باپ کو لگے کہ آپ ابھی بھی اُنہی کی ذمے‌داری ہیں۔ اِس لیے شاید وہ آپ کی زندگی میں دخل‌اندازی کرنے لگیں۔‏

لہٰذا اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ مل کر طے کریں کہ آپ کن معاملوں میں خود فیصلہ کریں گے اور پھر اپنے ماں‌باپ کو اِس کے بارے میں بتائیں۔ اُن سے کُھل کر بات کریں مگر عزت اور احترام کے ساتھ۔ (‏امثال 15:‏1‏)‏ فروتنی، نرمی اور صبر جیسی خوبیاں ظاہر کرنے سے آپ اپنے رشتے‌داروں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھ سکیں گے اور ”‏محبت سے ایک دوسرے کی برداشت“‏ کر سکیں گے۔—‏افسیوں 4:‏2‏۔‏

میاں بیوی بات چیت کر رہے ہیں؛ میاں بیوی والدین کو تحفہ دے رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے رشتے‌دار آپ کی زندگی میں حد سے زیادہ دخل‌اندازی کر رہے ہیں تو ٹھنڈے دماغ سے اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ اِس پر  بات کریں۔‏

  • مل کر فیصلہ کریں کہ آپ اِس معاملے سے کیسے نپٹیں گے۔‏

اپنے ماں‌باپ کے احساسات کو سمجھیں

یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنے ماں‌باپ کے احساسات اور نقطۂ‌نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اُن کا مقصد یہ نہیں ہوتا کہ وہ دخل‌اندازی کرکے آپ کی شادی‌شُدہ زندگی کو نقصان پہنچائیں۔ وہ  دل سے آپ کی فکر رکھتے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ اُن کو یہ قبول کرنا مشکل لگے کہ شادی کے بعد آپ اپنے فیصلے خود کرتے ہیں۔ اُن کو شاید لگے کہ آپ اُنہیں نظرانداز کر رہے ہیں۔ لیکن اگر آپ خدا کے کلام کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں اور کُھل کر بات کرتے ہیں تو آپ اپنے شادی کے بندھن کو داؤ پر لگائے بغیر اپنے ماں‌باپ کی عزت کر سکتے ہیں۔‏

خود سے پوچھیں .‏ .‏ .‏

  • یہ حیرانی کی بات کیوں نہیں ہے کہ میرے ساس سُسر ہماری زندگی میں دلچسپی لیتے ہیں؟‏

  • مَیں اپنے جیون‌ساتھی کو اپنی زندگی میں اہم مقام دینے کے ساتھ‌ساتھ اپنے ماں‌باپ کے لیے احترام کیسے ظاہر کر سکتا ہوں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں