یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 4 حصے 1-‏2
  • آپ پیسوں کو سمجھ‌داری سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • آپ پیسوں کو سمجھ‌داری سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏
  • اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • 1 سوچ‌سمجھ کر پیسہ خرچ کریں
  • 2 روپے پیسے کے بارے میں کُھل کر بات کریں
  • کیا پیسہ ہی سب کچھ ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2015ء
  • کیا پیسہ ہر طرح کی بُرائی کی جڑ ہے؟‏
    پاک کلام سے متعلق سوال و جواب
  • اخراجات کے معاملے میں اچھے فیصلے کریں
    جاگو!‏—‏2009ء
  • روپے‌پیسے کے متعلق درست نظریہ کیا ہے؟‏
    جاگو!‏—‏2007ء
مزید
اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 4 حصے 1-‏2
میاں بیوی پیسوں کو استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔‏

حصہ 4

آپ پیسوں کو سمجھ‌داری سے کیسے اِستعمال کر سکتے ہیں؟‏

‏”‏ہر ایک کام مشورۃ سے ٹھیک ہوتا ہے۔“‏—‏امثال 20:‏18

اپنے گھر والوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہم سب کو پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ (‏امثال 30:‏8‏)‏ دراصل پیسہ ایک پناہ‌گاہ کی طرح ہے۔ (‏واعظ 7:‏12‏)‏ میاں‌بیوی میں اکثر پیسوں کے معاملے میں اِختلافات پیدا ہو جاتے ہیں۔ لیکن پیسوں کی وجہ سے اپنے رشتے میں دراڑ نہ پڑنے دیں۔ (‏افسیوں 4:‏32‏)‏ میاں‌بیوی کو ایک دوسرے پر بھروسا رکھنا چاہیے اور مل کر یہ فیصلہ کرنا چاہیے کہ وہ پیسوں کو کیسے اِستعمال کریں گے۔‏

1 سوچ‌سمجھ کر پیسہ خرچ کریں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏تُم میں ایسا کون ہے کہ جب وہ ایک بُرج بنانا چاہے تو پہلے بیٹھ کر لاگت کا حساب نہ کر لے کہ آیا میرے پاس اُس کے تیار کرنے کا سامان ہے یا نہیں؟“‏ (‏لوقا 14:‏28‏)‏ یہ بہت ضروری ہے کہ آپ مل کر فیصلہ کریں کہ آپ پیسوں کو کہاں‌کہاں خرچ کریں گے۔ (‏عاموس 3:‏3)‏ یہ پہلے سے طے کریں کہ آپ کو کون‌سی چیزیں خریدنی ہیں اور آپ اِن پر کتنا پیسہ خرچ کر سکتے ہیں۔ (‏امثال 31:‏16‏)‏ شاید آپ کے پاس کوئی چیز خریدنے کے لیے پیسے تو ہوں لیکن اِس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو یہ چیز خریدنی بھی چاہیے۔ قرضہ اُٹھانے سے بچیں اور اُنہی پیسوں میں گزارہ کریں جو آپ کے پاس ہیں۔—‏امثال 21:‏5؛‏ 22:‏7‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اگر مہینے کے آخر میں آپ کے پاس کچھ رقم بچ جاتی ہے تو مل کر فیصلہ کریں کہ آپ اِس کے ساتھ کیا کریں گے۔‏

  • اگر آپ کے خرچے آپ کی آمدنی سے زیادہ ہیں تو اِنہیں کم کرنے کا منصوبہ بنائیں۔ مثال کے طور پر باہر کھانا کھانے کی بجائے گھر پر کھانا پکائیں۔‏

میاں بیوی اپنے خرچوں کا حساب لگا رہے ہیں۔‏

2 روپے پیسے کے بارے میں کُھل کر بات کریں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏تُم سب اپنے پڑوسیوں سے سچ بولو۔“‏ (‏زکریاہ 8:‏16)‏ اپنے جیون‌ساتھی کو سچ‌سچ بتائیں کہ آپ کی تنخواہ کتنی ہے اور آپ کتنا پیسہ خرچ کرتے ہیں۔‏

روپے پیسے کے معاملے میں کوئی بھی اہم فیصلہ کرنے سے پہلے اپنے جیون‌ساتھی سے مشورہ کریں۔ (‏امثال 13:‏10‏)‏ اگر آپ اِس بارے میں کُھل کر بات کرتے ہیں تو آپ کے گھر کا سکون برقرار رہے گا۔ یہ نہ سمجھیں کہ آپ کی آمدنی پر صرف آپ ہی کا حق ہے بلکہ اِسے اپنے گھر والوں کی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے بھی اِستعمال کریں۔—‏1-‏تیمتھیس 5:‏8‏۔‏

میاں بیوی خریداری کرتے وقت آپس میں صلاح مشورہ کر رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • پہلے سے طے کریں کہ آپ ایک دوسرے سے پوچھے بغیر کتنے پیسے خرچ کر سکتے ہیں۔‏

  • پیسوں کے معاملے پر بات کرنے کے لیے اُس وقت تک اِنتظار نہ کریں جب تک کوئی مسئلہ کھڑا نہیں ہوتا۔‏

پیسوں کے بارے میں صحیح نظریہ

پیسے کی وجہ سے اپنے ازدواجی بندھن میں مسائل پیدا نہ ہونے دیں اور اِس کے بارے میں حد سے زیادہ فکرمند نہ ہوں۔ (‏متی 6:‏25-‏34‏)‏ خوش‌گوار زندگی گزارنے کے لیے آپ کو بہت سارے پیسے کی ضرورت نہیں ہے۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏اپنے آپ کو ہر طرح کے لالچ سے بچائے رکھو۔“‏ (‏لوقا 12:‏15‏)‏ آپ کا بندھن اُن تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے جو پیسوں سے خریدی جا سکتی ہیں۔ لہٰذا جو کچھ آپ کے پاس ہے، اُس سے مطمئن رہیں۔ خدا کی قربت میں رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ اور آپ کے گھر والے خوش رہیں گے اور آپ کو خدا کی خوشنودی بھی حاصل ہوگی۔—‏عبرانیوں 13:‏5‏۔‏

خود سے پوچھیں .‏ .‏ .‏

  • ہم سب گھر والے کیا کر سکتے ہیں تاکہ ہمیں قرضہ نہ اُٹھانا پڑے؟‏

  • کیا مَیں اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ باقاعدگی سے روپے پیسے کے معاملے پر بات کرتا ہوں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں