یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 2 حصے 1-‏2
  • اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہیں
  • اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • 1 اپنے شادی کے بندھن کو اہم مقام دیں
  • 2 اپنے دل میں غلط خواہشات کو پیدا نہ ہونے دیں
  • خدا کی رہنمائی سے ازدواجی زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں دراڑ نہ آنے دیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • آپ رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • آپ مسئلوں کو کیسے حل کر سکتے ہیں؟‏
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
مزید
اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 2 حصے 1-‏2
شوہر نے بیوی کے سر پر چھتری رکھی ہوئی ہے اور اس کے لیے گاڑی کا دروازہ کھول رہا ہے۔‏

حصہ 2

اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہیں

‏”‏جسے خدا نے جوڑا ہے اُسے آدمی جُدا نہ کرے۔“‏—‏مرقس 10:‏9

یہوواہ خدا شادی‌شُدہ جوڑوں سے توقع کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے وفادار رہیں۔ (‏ملاکی 2:‏14)‏ یہ اِس لیے بھی اہم ہے کیونکہ جس رشتے میں وفاداری نہیں ہوتی، اُس میں بھروسا بھی نہیں ہوتا۔ اور بھروسے کے بغیر محبت نہیں بڑھ سکتی۔‏

آج‌کل شادی میں بے‌وفائی بہت عام ہو گئی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شادی کا بندھن ہمیشہ قائم رہے تو آپ کو دو اہم باتوں پر عمل کرنا چاہیے۔‏

1 اپنے شادی کے بندھن کو اہم مقام دیں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ہمیں اُن باتوں پر زیادہ دھیان دینا چاہیے ”‏جو بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔“‏ (‏فلپیوں 1:‏10‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ بِلاشُبہ شادی کا رشتہ اِن اہم باتوں میں سے ایک ہے۔ اِس لیے آپ کو شادی کے بندھن کو زندگی میں اہم مقام دینا چاہیے۔‏

یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ آپ اپنے جیون‌ساتھی کو پوری توجہ دیں اور ’‏اُس کے ساتھ شاد رہیں۔‘‏ (‏امثال 5:‏18‏)‏ خدا یہ بھی چاہتا ہے کہ آپ اپنے جیون‌ساتھی کی ضروریات کو کبھی نظرانداز نہ کریں بلکہ ایک دوسرے کو خوش کرنے کی پوری کوشش کریں۔ (‏1-‏کرنتھیوں 10:‏24‏)‏ اُسے احساس دِلائیں کہ وہ آپ کے لیے بہت خاص ہے اور آپ اُس کی قدر کرتے ہیں۔‏

شوہر اپنی بیوی کو چائے دے رہا ہے؛ شوہر گھر آیا ہے اور بیوی کھانا پکا رہی ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • باقاعدگی سے ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزاریں اور اِس دوران اپنے جیون‌ساتھی کو پوری توجہ دیں۔‏

  • صرف اپنے بارے میں سوچنے کی بجائے اپنے جیون‌ساتھی کی ضروریات اور خواہشات کا خیال رکھیں۔‏

میاں بیوی پکنک منا رہے ہیں۔‏

2 اپنے دل میں غلط خواہشات کو پیدا نہ ہونے دیں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ ”‏جس کسی نے بُری خواہش سے کسی عورت پر نگاہ کی وہ اپنے دل میں اُس کے ساتھ زِنا کر چُکا۔“‏ (‏متی 5:‏28‏)‏ اگر کوئی شخص گندی باتوں کے بارے میں سوچتا رہتا ہے تو ایک لحاظ سے وہ اپنے جیون‌ساتھی سے بے‌وفائی کر رہا ہوتا ہے۔‏

یہوواہ خدا آپ کو نصیحت کرتا ہے کہ آپ ”‏اپنے دل کی خوب حفاظت“‏ کریں۔ (‏امثال 4:‏23؛‏ یرمیاہ 17:‏9‏)‏ اِس لیے آپ کو خبردار رہنا چاہیے کہ آپ کن چیزوں پر نظر کرتے ہیں۔ (‏متی 5:‏29، 30‏)‏ خدا کے بندے ایوب کی مثال پر غور کریں جنہوں نے اپنی آنکھوں سے عہد کِیا تھا کہ وہ بُری خواہش سے کسی غیرعورت پر نظر نہیں کریں گے۔ (‏ایوب 31:‏1‏)‏ یہ ٹھان لیں کہ آپ کبھی فحش مواد نہیں دیکھیں گے اور اپنے جیون‌ساتھی کے علاوہ کسی کو اپنا دل نہیں دیں گے۔‏

شوہر نے کام کی جگہ پر میز پر اپنی بیوی کی تصویر رکھی ہوئی ہے۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • دوسروں پر ظاہر کریں کہ آپ اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہنا چاہتے ہیں۔‏

  • اپنے جیون‌ساتھی کے احساسات کا لحاظ رکھیں۔ اگر کسی مخالف جنس کے ساتھ آپ کی دوستی اِتنی گہری ہو جاتی ہے کہ آپ کے جیون‌ساتھی کو بُرا لگ سکتا ہے تو اِسے فوراً ختم کر دیں۔‏

اپنا جائزہ لیں

خود کو دھوکا نہ دیں اور اپنی کمزوریوں کو پہچانیں۔ (‏حجی 1:‏5)‏ اگر آپ کو اپنی کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے مدد کی ضرورت ہے تو اِسے حاصل کرنے سے نہ ہچکچائیں۔ (‏امثال 1:‏5‏)‏ اگر آپ کے ذہن میں گندے خیالات پیدا ہوتے ہیں تو اِن کو مٹانے کی کوشش کرتے رہیں۔ ہمت نہ ہاریں۔ (‏امثال 24:‏16‏)‏ یہوواہ خدا کی مدد سے آپ اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہ سکتے ہیں۔‏

خود سے پوچھیں .‏ .‏ .‏

  • مَیں اپنے جیون‌ساتھی کے لیے اَور زیادہ وقت کیسے نکال سکتا ہوں؟‏

  • کیا میرا جیون‌ساتھی میرا سب سے اچھا دوست ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں