یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 1 حصے 1-‏2
  • خدا کی رہنمائی سے ازدواجی زندگی کو خوش‌گوار بنائیں

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • خدا کی رہنمائی سے ازدواجی زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • ذیلی عنوان
  • ملتا جلتا مواد
  • 1 وہ کردار ادا کریں جو خدا نے آپ کو دیا ہے
  • 2 اپنے جیون‌ساتھی کے احساسات کا لحاظ رکھیں
  • 3 ہر لحاظ سے متحد ہوں
  • اپنے جیون‌ساتھی کے وفادار رہیں
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
  • اپنی شادی‌شُدہ زندگی میں دراڑ نہ آنے دیں
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • شادی کا بندھن خدا کی ایک نعمت
    ہم خدا کی محبت میں کیسے قائم رہ سکتے ہیں؟‏
  • آپ رشتے‌داروں کے ساتھ صلح سے کیسے رہ سکتے ہیں؟‏
    اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
مزید
اپنی گھریلو زندگی کو خوش‌گوار بنائیں
‏(‏گ‌ز)‏ حصہ 1 حصے 1-‏2

حصہ 1

خدا کی رہنمائی سے ازدواجی زندگی کو خوش‌گوار بنائیں

‏”‏جس نے اُنہیں بنایا اُس نے اِبتدا ہی سے اُنہیں مرد اور عورت [‏بنایا]‏۔“‏—‏متی 19:‏4

سب سے پہلی شادی یہوواہa خدا نے کرائی۔ خدا کے کلام میں بتایا گیا ہے کہ اُس نے پہلی عورت یعنی حوا کو بنایا اور پھر ”‏اُسے آؔدم کے پاس لایا۔“‏ اِس پر آدم اِتنے خوش ہوئے کہ اُنہوں نے کہا:‏ ”‏یہ تو اب میری ہڈیوں میں سے ہڈی اور میرے گوشت میں سے گوشت ہے۔“‏ (‏پیدایش 2:‏22، 23‏)‏ آج بھی یہوواہ خدا چاہتا ہے کہ شادی‌شُدہ لوگ خوش رہیں۔‏

جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو شاید آپ سوچیں کہ اب زندگی میں بس خوشیاں ہی خوشیاں ہوں گی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہر میاں‌بیوی کو اپنی ازدواجی زندگی میں کچھ مسائل کا سامنا ہوتا ہے، چاہے وہ ایک دوسرے سے کتنی ہی محبت کیوں نہ کرتے ہوں۔ (‏1-‏کرنتھیوں 7:‏28‏)‏ اِس کتاب میں خدا کے کلام سے ایسے اصول دیے گئے ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ کی گھریلو زندگی خوش‌گوار ہو سکتی ہے۔—‏زبور 19:‏8-‏11‏۔‏

1 وہ کردار ادا کریں جو خدا نے آپ کو دیا ہے

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ گھر کا سربراہ شوہر ہے۔—‏افسیوں 5:‏23‏۔‏

اگر آپ شوہر ہیں تو یہوواہ خدا آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ اپنی بیوی کا لحاظ رکھیں۔ (‏1-‏پطرس 3:‏7‏)‏ اُس نے بیوی کو آپ کی مددگار کے طور پر بنایا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اُس کے ساتھ عزت اور محبت سے پیش آئیں۔ (‏پیدایش 2:‏18‏)‏ آپ کو اپنی بیوی سے اِس قدر محبت رکھنی چاہیے کہ آپ اپنے فائدے سے زیادہ اُس کے فائدے کا سوچیں۔—‏افسیوں 5:‏25-‏29‏۔‏

اگر آپ بیوی ہیں تو یہوواہ خدا آپ سے توقع کرتا ہے کہ آپ اپنے ”‏شوہر کی عزت“‏ کریں اور اُس کا ساتھ دیں تاکہ وہ اپنے کردار کو اچھی طرح ادا کر سکے۔ (‏1-‏کرنتھیوں 11:‏3؛‏ افسیوں 5:‏33‏، اُردو جیو ورشن‏)‏ اُس کے فیصلوں کی حمایت کریں اور خوشی سے اُس کے ساتھ تعاون کریں۔ (‏کلسیوں 3:‏18‏)‏ اگر آپ ایسا کریں گی تو نہ صرف آپ کا شوہر بلکہ یہوواہ خدا بھی آپ کی بڑی قدر کرے گا۔—‏1-‏پطرس 3:‏1-‏6‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے جیون‌ساتھی سے پوچھیں کہ ”‏مَیں اَور اچھی بیوی یا اَور اچھا شوہر کیسے بن سکتا ہوں؟“‏ اُس کی باتوں کو دھیان سے سنیں اور خود میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کریں۔‏

  • صبر سے کام لیں۔ وقت کے ساتھ‌ساتھ آپ سیکھ جائیں گے کہ آپ ایک دوسرے کو کیسے خوش رکھ سکتے ہیں۔‏

2 اپنے جیون‌ساتھی کے احساسات کا لحاظ رکھیں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ آپ کو اپنے جیون‌ساتھی کے فائدے کا خیال رکھنا چاہیے۔ (‏فلپیوں 2:‏3، 4‏)‏ خدا چاہتا ہے کہ اُس کے بندے ’‏سب کے ساتھ نرمی کریں۔‘‏ لہٰذا آپ کو اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ بھی نرمی سے پیش آنا چاہیے۔ (‏2-‏تیمتھیس 2:‏24‏)‏ ”‏بے‌تامل [‏یعنی بِلاسوچے‌سمجھے]‏ بولنے والے کی باتیں تلوار کی طرح چھیدتی ہیں“‏ اِس لیے سوچ‌سمجھ کر بات کریں۔ (‏امثال 12:‏18‏)‏ یہوواہ خدا کی پاک روح آپ کی مدد کرے گی تاکہ آپ اپنی باتوں سے مہربانی اور محبت ظاہر کر سکیں۔—‏گلتیوں 5:‏22، 23؛‏ کلسیوں 4:‏6‏۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ اہم معاملات پر بات کرنے سے پہلے خدا سے دُعا کریں تاکہ آپ اپنے جذبات کو قابو میں رکھ سکیں اور دوسرے کی رائے پر غور کرنے کو تیار رہیں۔‏

  • پہلے سے سوچیں کہ آپ کیا کہیں گے اور اِسے کیسے کہیں گے۔‏

3 ہر لحاظ سے متحد ہوں

خدا کا کلام کیا کہتا ہے؟‏ جب آپ کی شادی ہوتی ہے تو آپ اور آپ کا جیون‌ساتھی ”‏ایک جسم“‏ بن جاتے ہیں۔ (‏متی 19:‏5‏)‏ لیکن پھر بھی آپ الگ الگ شخصیت کے مالک ہیں اور بعض معاملوں میں آپ دونوں کی رائے فرق ہو سکتی ہے۔ لہٰذا آپ کو سیکھنا پڑے گا کہ آپ ایک جیسی سوچ کیسے اپنا سکتے ہیں۔ (‏فلپیوں 2:‏2‏)‏ یہ بھی بہت اہم ہے کہ آپ مل کر فیصلے کریں۔ خدا کے کلام میں لکھا ہے:‏ ”‏ہر ایک کام مشورۃ سے ٹھیک ہوتا ہے۔“‏ (‏امثال 20:‏18‏)‏ اہم معاملات کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اِس بات پر غور کریں کہ خدا کے کلام میں اِس کے متعلق کیا رہنمائی دی گئی ہے۔—‏امثال 8:‏32، 33‏۔‏

میاں بیوی مل کر کام کر رہے ہیں۔‏

آپ کیا کر سکتے ہیں؟‏

  • اپنے جیون‌ساتھی کے ساتھ صرف روزمرہ کے معاملات پر ہی بات نہ کریں بلکہ اُسے اپنے احساسات کے بارے میں بھی بتائیں۔‏

  • کوئی ایسا وعدہ کرنے سے پہلے جس کا آپ کے جیون‌ساتھی پر اثر ہو، اُس سے مشورہ کریں۔‏

a یہوواہ بائبل کے مطابق خدا کا نام ہے۔‏

مناسب توقعات رکھیں اور خدا پر اِعتماد رکھیں

یہ توقع نہ کریں کہ آپ سے یا آپ کے جیون‌ساتھی سے کبھی کوئی غلطی نہیں ہوگی۔ (‏زبور 103:‏14؛‏ یعقوب 3:‏2‏)‏ اپنے جیون‌ساتھی کی خوبیوں پر دھیان دیں۔ صبر سے کام لیں اور یہ اِعتماد رکھیں کہ خدا کے کلام کے اصول آپ کی گھریلو زندگی میں بھی کام آئیں گے۔ (‏2-‏تیمتھیس 3:‏16‏)‏ جب آپ اِن اصولوں پر عمل کرتے ہیں تو خدا آپ کی کوششوں کو کامیاب بنائے گا اور وقت کے ساتھ‌ساتھ آپ کی شادی کا بندھن اَور بھی مضبوط ہوتا جائے گا۔—‏گلتیوں 6:‏9‏۔‏

خود سے پوچھیں .‏ .‏ .‏

  • کیا میرا جیون‌ساتھی یہ محسوس کر سکتا ہے کہ مَیں خود سے زیادہ اُس کی فکر رکھتا ہوں؟‏

  • مَیں نے اپنے جیون‌ساتھی کے لیے محبت اور احترام ظاہر کرنے کے لیے آج کیا کِیا ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں