یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ب‌پ سبق 14 ص.‏ 30-‏31
  • پوری زمین پر ایک ہی حکومت

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پوری زمین پر ایک ہی حکومت
  • بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • ‏”‏فردوس میں ملیں گے!‏“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • خدا کے دوست فردوس میں رہیں گے
    آپ خدا کے دوست بن سکتے ہیں!‏
  • کن مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا اور وہ کہاں رہیں گے؟‏
    عظیم اُستاد سے سیکھیں
  • ‏”‏آپ میرے ساتھ فردوس میں ہوں گے“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2022ء
مزید
بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
ب‌پ سبق 14 ص.‏ 30-‏31

سبق 14

پوری زمین پر ایک ہی حکومت

کیا آپ کو پتہ ہے کہ پوری زمین پر کس کی حکومت ہوگی؟—‏ خدا کی۔ اِس کو خدا کی بادشاہت بھی کہتے ہیں۔ یہ بادشاہت پوری زمین کو فردوس بنا دے گی۔ کیا آپ اِس بادشاہت کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟—‏

ہر بادشاہت کا ایک بادشاہ ہوتا ہے۔ بادشاہ اپنے ملک کے لوگوں پر حکومت کرتا ہے۔ کیا آپ کو پتہ ہے کہ خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟—‏ یسوع مسیح۔ یسوع مسیح آسمان پر رہتے ہیں۔ بہت جلد وہ سب لوگوں پر حکومت کریں گے۔ جب یسوع مسیح پوری زمین پر حکومت کریں گے تو کیا ہم خوش رہیں گے؟—‏

آپ فردوس میں کیا کرنا چاہتے ہیں؟‏

ہم سب بہت خوش رہیں گے!‏ فردوس میں لوگ ایک دوسرے سے جھگڑا نہیں کریں گے۔ وہ جنگ بھی نہیں کریں گے۔ سب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ پیار سے رہیں گے۔ اُس وقت کوئی بھی بیمار نہیں ہوگا اور کوئی بھی نہیں مرے گا۔ اندھے دیکھ سکیں گے، بہرے سُن سکیں گے اور لنگڑے چل سکیں گے۔ سب لوگوں کے پاس کھانے کی بہت سی چیزیں ہوں گی۔ جانور ہمارے دوست ہوں گے اور وہ ایک دوسرے کو بھی نہیں ماریں گے۔ جو لوگ فوت ہو گئے ہیں، وہ زندہ ہو جائیں گے۔ اِس کتاب میں آپ نے رِبقہ، راحب، داؤد اور ایلیاہ کے بارے میں پڑھا ہے۔ یہ سب بھی زندہ ہو جائیں گے۔ کیا آپ اِن سب سے ملنا چاہتے ہیں؟—‏

یہوواہ خدا آپ سے بہت پیار کرتا ہے۔ وہ چاہتا ہے  کہ  آپ  خوش ہوں۔ اگر آپ یہوواہ خدا کے بارے میں سیکھتے رہیں گے اور اُس کا کہنا مانیں گے تو آپ بھی فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہیں گے۔ کیا آپ فردوس میں رہنا چاہتے ہیں؟—‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • یسعیاہ 2:‏4؛‏ 11:‏6-‏9؛‏ 25:‏8؛‏ 33:‏24؛‏ 35:‏5، 6

  • یوحنا 5:‏28، 29؛‏ 17:‏3

سوال:‏

  • خدا کی بادشاہت کا بادشاہ کون ہے؟‏

  • یسوع مسیح کن پر حکومت کریں گے؟‏

  • جب یسوع مسیح زمین پر حکومت کریں گے تو کیا ہوگا؟‏

  • اگر آپ فردوس میں ہمیشہ تک زندہ رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو کیا کرنا ہوگا؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں