یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ب‌پ سبق 13 ص.‏ 28-‏29
  • تیمُتھیُس کی خوشیوں بھری زندگی

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • تیمُتھیُس کی خوشیوں بھری زندگی
  • بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • پولُس اور تیمُتھیُس
    پاک کلام سے آپ کے لیے خاص سبق
  • تیمتھیس ”‏ایمان کے لحاظ سے .‏ .‏ .‏ سچا فرزند“‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏1999ء
  • بزرگو اور خادمو!‏ تیمُتھیُس کی مثال سے سیکھیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2018ء
  • کیا چیز حق کے کلام کو دُرستی سے کام میں لانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2003ء
مزید
بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
ب‌پ سبق 13 ص.‏ 28-‏29

سبق 13

تیمُتھیُس کی خوشیوں بھری زندگی

تیمُتھیُس ایک بہت اچھے آدمی تھے۔ اُن کو دوسروں کی مدد کرکے بہت خوشی ہوتی تھی۔ وہ بہت سے ملکوں میں گئے تاکہ وہ وہاں لوگوں کی مدد کر سکیں۔ اِس وجہ سے اُن کو بہت خوشیاں ملیں۔ کیا آپ تیمُتھیُس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں؟—‏

تیمُتھیُس کی امی اور نانی نے اُن کو یہوواہ خدا کے بارے میں سکھایا۔‏

تیمُتھیُس شہر لِسترہ میں رہتے تھے۔ اُن کی امی کا نام  یُونیکے  تھا  اور اُن کی نانی کا نام لوئس تھا۔ تیمُتھیُس کی امی اور نانی نے اُن کو بچپن سے یہوواہ خدا کے بارے میں سکھایا۔ پھر جب تیمُتھیُس بڑے ہوئے تو وہ بھی دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں سکھانا چاہتے تھے۔‏

جب تیمُتھیُس جوان تھے تو پولُس نے اُن سے پوچھا:‏ ”‏کیا تُم میرے ساتھ دوسرے علاقوں میں مُنادی کرنے کے لیے چلو گے؟“‏ تیمُتھیُس نے اُن سے کہا:‏ ”‏جی، مَیں آپ کے ساتھ جاؤں گا۔“‏

تیمُتھیُس، پولُس کے ساتھ یونان کے شہر تھسلُنیکے گئے۔ وہاں  جانے کے لیے اُنہیں بہت دُور تک پیدل سفر کرنا تھا اور پھر کشتی میں سوار ہونا تھا۔ جب وہ شہر تھسلُنیکے پہنچے تو وہاں پر اُنہوں نے بہت سے لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں سکھایا۔ لیکن کچھ لوگ اُن پر بہت غصہ ہوئے اور اُن کو مارنے کی کوشش کی۔ اِس لیے پولُس اور تیمُتھیُس اُس شہر سے چلے گئے اور کسی اَور علاقے میں مُنادی کرنے لگے۔‏

تیمُتھیُس کو بہت خوشیاں ملیں۔‏

کچھ مہینوں کے بعد پولُس نے تیمُتھیُس سے کہا کہ ”‏تھسلُنیکے واپس جاؤ اور دیکھو کہ وہاں پر بہن‌بھائیوں کا کیا حال ہے۔“‏ تیمُتھیُس کو پتہ تھا کہ اِس شہر کے لوگ پھر سے اُن کو مارنے کی کوشش کریں گے۔ لیکن وہ پھر بھی وہاں گئے کیونکہ اُن کو اِس شہر میں رہنے والے بہن‌بھائیوں کی فکر تھی۔ جب تیمُتھیُس شہر تھسلُنیکے سے واپس آئے تو اُنہوں نے پولُس کو بتایا کہ وہاں کے بہن‌بھائی بالکل ٹھیک ہیں۔‏

تیمُتھیُس نے بہت سالوں تک پولُس کے ساتھ مل کر مُنادی کی۔ ایک دفعہ پولُس نے اپنے ایک خط میں تیمُتھیُس کے بارے میں لکھا کہ ”‏تیمُتھیُس ہی سب سے اچھا شخص ہے جسے مَیں بہن‌بھائیوں کی مدد کرنے کے لیے بھیج سکتا ہوں۔“‏ تیمُتھیُس کو یہوواہ خدا اور لوگوں سے بہت پیار تھا۔‏

کیا آپ کو لوگوں سے پیار ہے اور کیا آپ اُن  کو  یہوواہ  خدا  کے بارے میں سکھانا چاہتے ہیں؟—‏ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ کو بھی تیمُتھیُس کی طرح بہت سی خوشیاں ملیں گی۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • 2-‏تیمتھیس 1:‏5؛‏ 3:‏15

  • اعمال 16:‏1-‏5؛‏ 17:‏1-‏10

  • 1-‏تھسلنیکیوں 3:‏2-‏7

  • فلپیوں 2:‏19-‏22

سوال:‏

  • تیمُتھیُس کہاں رہتے تھے؟‏

  • کیا تیمُتھیُس، پولُس کے ساتھ دوسرے علاقوں میں جانا چاہتے تھے؟ اور کیوں؟‏

  • تیمُتھیُس شہر تھسلُنیکے واپس کیوں گئے؟‏

  • آپ کو تیمُتھیُس کی طرح خوشی کیسے مل سکتی ہے؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں