یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ب‌پ سبق 12 ص.‏ 26-‏27
  • پولُس کا بہادر بھانجا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • پولُس کا بہادر بھانجا
  • بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • پولس کے بھانجے نے اُس کی جان بچائی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • حوصلہ رکھیں!‏ یہوواہ آپ کا مددگار ہے
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—‏2020ء
  • پولس رسول کی مثال پر عمل کرنے سے روحانی طور پر ترقی کریں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2008ء
  • ایک بہادر آدمی
    پاک کلام کی سچی کہانیاں
بچوں کو پاک کلام سے سکھائیں
ب‌پ سبق 12 ص.‏ 26-‏27

سبق 12

پولُس کا بہادر بھانجا

آئیں، ایک لڑکے کے بارے میں پڑھتے ہیں جس نے اپنے ماموں کی جان بچائی۔ اِس لڑکے کے ماموں پولُس رسول تھے۔ بائبل میں اِس لڑکے کا نام نہیں بتایا گیا۔ لیکن اِس میں بتایا گیا ہے کہ اِس لڑکے نے بڑی بہادری کا کام کِیا۔ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اِس لڑکے نے کیا کِیا تھا؟—‏

پولُس شہر یروشلیم میں جیل میں تھے۔ پتہ ہے وہ جیل میں کیوں تھے؟ کیونکہ وہ لوگوں کو یسوع مسیح کے بارے میں بتاتے تھے اور اِس وجہ سے دُشمنوں نے اُن کو جیل میں ڈلوا دیا تھا۔ کچھ بُرے آدمی پولُس سے بہت نفرت کرتے تھے۔ اِس لیے اُنہوں نے پولُس کو مارنے کے لیے ایک چال سوچی۔ اُنہوں نے آپس میں کہا:‏ ”‏چلو، فوجی افسر سے کہتے ہیں کہ وہ پولُس کو جیل سے عدالت میں لانے کا حکم دے۔ ہم سڑک کے کنارے چھپ جائیں گے۔ جب سپاہی پولُس کو لے کر وہاں سے گزریں گے تو ہم پولُس کو مار دیں گے۔“‏

پولُس کے بھانجے نے پولُس اور فوجی افسر کو بُرے آدمیوں کی چال کے بارے میں بتایا۔‏

پولُس کے بھانجے نے اِن آدمیوں کی باتیں سُن لیں۔ پتہ ہے اُس نے کیا کِیا؟ وہ جیل میں گیا اور پولُس کو دُشمنوں کی چال بتائی۔ پولُس نے اُس سے کہا:‏ ”‏جلدی سے جا کر فوجی افسرکو یہ بات بتاؤ۔“‏ کیا پولُس کے بھانجے کے لیے فوجی افسر کو یہ بات بتانا آسان تھا؟—‏ نہیں۔ کیونکہ یہ افسر بہت بڑا آدمی تھا۔ لیکن پولُس کا بھانجا بہت بہادر تھا۔ اُس نے فوراً جا کر اُس افسر کو ساری بات بتائی۔‏

جب افسر کو یہ بات پتہ چلی تو اُس نے پانچ سو فوجیوں کو حکم دیا کہ ”‏آج رات ہی پولُس کو لے کر شہر قیصریہ چلے جاؤ۔“‏ کیا پولُس بچ گئے؟—‏ جی۔ اِس طرح دُشمن پولُس پر حملہ نہیں کر سکے اور اُن کی چال ناکام ہو گئی۔‏

آپ نے اِس کہانی سے کیا سیکھا؟—‏ آپ بھی پولُس کے بھانجے کی طرح بہادر بن سکتے ہیں۔ جب آپ دوسروں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے ہیں تو آپ کو دلیر بننا چاہیے۔ کیا آپ دلیر بنیں گے اور لوگوں کو یہوواہ خدا کے بارے میں بتاتے رہیں گے؟—‏ اگر آپ ایسا کریں گے تو آپ بھی کسی کی جان بچا سکتے ہیں۔‏

اپنی بائبل میں اِن آیتوں کو پڑھیں:‏

  • اعمال 23:‏12-‏24

  • متی 24:‏14؛‏ 28:‏18-‏20

  • 1-‏تیمتھیس 4:‏16

سوال:‏

  • کچھ بُرے آدمیوں نے پولُس کو مارنے کے لیے کیا چال سوچی؟‏

  • پولُس کے بھانجے نے کیا کِیا؟ ایسا کرنے کے لیے اُسے بہادر کیوں بننا تھا؟‏

  • آپ پولُس کے بھانجے کی طرح بہادر کیسے بن سکتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں