یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 27 ص.‏ 30
  • عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • کنگڈم ہال لائبریری کا نیا بندوبست
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۰۳
  • پُرانی کتابوں اور رسالوں سے فائدہ حاصل کریں
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۲۰۱۱
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۷
  • کیا آپ JW Library اِستعمال کر رہے ہیں؟‏
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2016ء)‏
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 27 ص.‏ 30

باب 27

عبادت‌گاہ کی لائبریری ہمارے کام کیسے آ سکتی ہے؟‏

یہوواہ کا ایک گواہ عبادت‌گاہ کی لائبریری اِستعمال کر رہا ہے۔‏

اسرائیل

یہوواہ کا ایک گواہ ایک نوجوان کو تحقیق کرنے میں مدد دے رہا ہے۔‏

چیک ریپبلک

ایک چھوٹی لڑکی گیتوں کی کتاب پر اپنا نام لکھ رہی ہے۔‏

بینن

یہوواہ کا ایک گواہ واچ‌ٹاور لائبریری کو استعمال کر رہا ہے۔‏

کیمن جزائر

کیا آپ خدا کے کلام کے بارے میں اَور زیادہ جاننے کے لئے کچھ تحقیق کرنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کسی آیت یا کسی ایسے شخص، جگہ یا چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں جس کا بائبل میں ذکر ہوا ہے؟ اگر آپ کو کسی مسئلے کا سامنا ہے تو کیا آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ پاک کلام میں اِس سلسلے میں کون‌سے مشورے دئے گئے ہیں؟ عبادت‌گاہ کی لائبریری میں آپ اپنے سوالوں کے جواب تلاش کر سکتے ہیں۔‏

اِس کے ذریعے ہم تحقیق کر سکتے ہیں۔‏ شاید آپ کے پاس یہوواہ کے گواہوں کی وہ تمام کتابیں اور رسالے نہ ہوں جو آپ کی زبان میں دستیاب ہیں۔ لیکن ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری میں آپ کو ایسی بہت سی کتابیں اور رسالے ملیں گے جو پچھلے سالوں کے دوران شائع ہوئے ہیں۔ اِس میں شاید لغات اور بائبل کے مختلف ترجمے بھی موجود ہوں۔ آپ اجلاس سے پہلے یا اِس کے بعد لائبریری کو استعمال کر سکتے ہیں۔ اگر لائبریری میں کمپیوٹر ہے تو شاید اِس میں واچ‌ٹاور لائبریری نام کا ایک پروگرام ڈالا گیا ہو۔ اِس پروگرام میں ہماری بہت سی کتابیں اور رسالے وغیرہ موجود ہیں اور اِس کی مدد سے آپ ایسے مضامین تلاش کر سکتے ہیں جن میں کسی موضوع، لفظ یا آیت کی وضاحت کی گئی ہے۔‏

اِس کی مدد سے ہم مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کی تیاری کر سکتے ہیں۔‏ اگر اِس اِجلاس میں آپ کا کوئی حصہ ہے تو آپ تیاری کرنے کے لئے ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری کو استعمال کر سکتے ہیں۔ مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کا نگہبان لائبریری کی نگرانی کرتا ہے۔ وہ اِس بات کا خیال رکھتا ہے کہ نئے رسالے اور کتابیں لائبریری میں رکھے جائیں اور اِنہیں اچھی طرح سے ترتیب دیا جائے۔ مسیحی زندگی اور خدمت والے اجلاس کا نگہبان یا وہ یہوواہ کا گواہ جس کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں، آپ کو دِکھا سکتا ہے کہ آپ ایک موضوع کے بارے میں معلومات کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔ البتہ کتابوں کو عبادت‌گاہ سے باہر نہ لے جائیں، اِنہیں احتیاط سے استعمال کریں اور اِن پر نشان نہ لگائیں۔‏

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ اگر ہم خدا کا علم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اِس کو اِس طرح تلاش کرنا چاہئے جس طرح لوگ ”‏پوشیدہ خزانوں“‏ کی تلاش کرتے ہیں۔ (‏امثال 2:‏1-‏5‏)‏ ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری خدا کے علم کی تلاش کرنے میں آپ کے بڑے کام آ سکتی ہے۔‏

  • ہماری عبادت‌گاہ کی لائبریری میں تحقیق کرنے کے لئے کون‌سی چیزیں موجود ہیں؟‏

  • لائبریری میں ایک موضوع کے بارے میں معلومات تلاش کرنے کے لئے آپ کس سے مدد لے سکتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

اگر آپ اپنی ذاتی لائبریری بنانا چاہتے ہیں تو ہماری عبادت‌گاہ میں کاؤنٹر سے معلوم کریں کہ وہاں کون‌سی کتابیں دستیاب ہیں۔ جس یہوواہ کے گواہ کے ساتھ آپ بائبل کا مطالعہ کرتے ہیں، وہ آپ کو بتا سکتا ہے کہ شروع میں کون‌سی کتابیں آپ کے لئے فائدہ‌مند ثابت ہوں گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں