یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 8 ص.‏ 11
  • ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ہمیں اپنے کپڑوں اور حُلیے پر دھیان کیوں دینا چاہیے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • کیا آپ کے پہناوے سے خدا کی بڑائی ہوتی ہے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۸۲۰۰
  • سوالی بکس
    ہماری بادشاہتی خدمتگزاری ۱۹۹۸
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 8 ص.‏ 11

باب 8

ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے کیوں پہنتے ہیں؟‏

ایک باپ اور بیٹا اجلاس پر جانے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔‏

آئس‌لینڈ

ایک ماں اور بیٹی اجلاس پر جانے کے لیے تیار ہو رہی ہیں۔‏

میکسیکو

گنی بساؤ میں یہوواہ کے گواہوں نے اچھے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔‏

گنی‌بساؤ

فلپائن میں ایک خاندان اجلاس پر جا رہا ہے۔‏

فلپائن

آپ نے اِس کتاب کی تصویروں میں دیکھا ہوگا کہ یہوواہ کے گواہ اجلاسوں پر اچھے اور صاف‌ستھرے کپڑے پہنتے ہیں۔ ہم اپنے بناؤسنگھار اور لباس پر اِتنی توجہ کیوں دیتے ہیں؟‏

ہم خدا کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔‏ یہ سچ ہے کہ خدا ہمارے کپڑوں کی بجائے اِس بات پر زیادہ توجہ دیتا ہے کہ ہمارے دل میں کیا ہے۔ (‏1-‏سموئیل 16:‏7‏)‏ لیکن جب ہم عبادت کے لئے جمع ہوتے ہیں تو ہم خدا کا اور اپنے بہن‌بھائیوں کا احترام کرنا چاہتے ہیں۔ فرض کریں کہ آپ کو کسی بادشاہ یا صدر کے سامنے حاضر ہونا ہے۔ یقیناً آپ اُس کے مرتبے کا احترام کرتے ہوئے اچھے کپڑے پہن کر جائیں گے۔ اِسی طرح جب ہم اجلاسوں پر ”‏قوموں کے بادشاہ“‏ یہوواہ کے حضور حاضر ہوتے ہیں تو ہم اپنے بناؤسنگھار اور لباس سے ظاہر کرتے ہیں کہ ہم اُس کا اور اُس کی عبادت‌گاہ کا احترام کرتے ہیں۔—‏یرمیاہ 10:‏7‏۔‏

ہم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ ہم خدا کے معیاروں پر چلتے ہیں۔‏ خدا کے کلام میں یہ اصول دیا گیا ہے کہ مسیحیوں کو ”‏حیاداری اور سمجھ‌داری سے خود کو“‏ سنوارنا چاہئے۔ (‏1-‏تیمتھیس 2:‏9، 10‏)‏ اِس لئے ہم ایسے کپڑے نہیں پہنتے جن سے جسم کی نمائش ہو، جو اُوٹ‌پٹانگ ہوں یا جن سے دوسروں کو لگے کہ ہم شو مار رہے ہیں۔ لیکن اِس اصول پر عمل کرتے ہوئے ہم طرح‌طرح کے دلکش لباس پہن سکتے ہیں اور اپنی پسند کے مطابق بناؤسنگھار بھی کر سکتے ہیں۔ یوں ہمارے لباس اور بناؤسنگھار سے ”‏خدا کی تعلیم کی خوب‌صورتی“‏ ظاہر ہوتی ہے اور ہم بغیر کچھ کہے ہی ”‏خدا کی بڑائی“‏ کرتے ہیں۔ (‏ططس 2:‏10؛‏ 1-‏پطرس 2:‏12‏)‏ لہٰذا اگر ہم اجلاسوں پر اچھے کپڑے پہنتے ہیں تو دوسرے لوگ یہوواہ خدا کی عبادت کی طرف مائل ہو سکتے ہیں۔‏

لیکن یہ نہ سوچیں کہ اجلاسوں پر جانے کے لئے آپ کو مہنگے یا خاص قسم کے کپڑے چاہئیں۔ اگر ہمارے کپڑے صاف‌ستھرے اور حیادار ہیں تو وہ اجلاسوں کے لئے بالکل مناسب ہیں۔‏

  • جب ہم خدا کی عبادت کرنے جاتے ہیں تو ہمیں اپنے لباس اور بناؤسنگھار پر کیوں توجہ دینی چاہئے؟‏

  • ہم لباس اور بناؤسنگھار کے سلسلے میں پاک کلام کے کن اصولوں پر عمل کرتے ہیں؟‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں