یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • خ‌مر باب 7 ص.‏ 10
  • ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏
  • کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
  • ملتا جلتا مواد
  • ہم آپ کو پُرتپاک دعوت دیتے ہیں
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2009ء
  • یہوواہ کے گواہوں کے اِجلاسوں میں جانے سے آپ کو کیا فائدہ ہو سکتا ہے؟‏
    اب اور ہمیشہ تک خوشیوں بھری زندگی!‏—‏ایک فائدہ‌مند بائبل کورس
  • ہمیں باقاعدگی سے اِجلاسوں پر کیوں جانا چاہیے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ خدا کی بادشاہت کا اعلان کرتا ہے (‏مطالعے کا ایڈیشن)‏—2016ء
  • ہمارے اجلاسوں پر آنے سے آپ کو کون‌سے فائدے ہوں گے؟‏
    کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
مزید
کون لوگ یہوواہ خدا کی مرضی پر چلتے ہیں؟‏
خ‌مر باب 7 ص.‏ 10

باب 7

ہمارے اجلاسوں پر کیا ہوتا ہے؟‏

نیو زی‌لینڈ میں یہوواہ کے گواہوں کا ایک اجلاس

نیو زی‌لینڈ

جاپان میں یہوواہ کے گواہوں کا ایک اجلاس

جاپان

یوگنڈا میں ایک نوجوان بائبل پڑھ رہا ہے۔‏

یوگنڈا

لیتھوانیا میں یہوواہ کی دو گواہ بائبل پر مبنی منظر پیش کر رہی ہیں۔‏

لیتھوانیا

پہلی صدی عیسوی میں جب مسیحی جمع ہوتے تھے تو وہ گیت گاتے تھے، دُعا کرتے تھے، پاک صحیفوں کو پڑھتے تھے اور اُن پر بات کرتے تھے۔ لیکن وہ کوئی مذہبی رسمیں ادا نہیں کرتے تھے۔ (‏1-‏کرنتھیوں 14:‏26‏)‏ ہمارے اجلاس بھی کچھ اِسی طرح سے ہوتے ہیں۔‏

ہمیں خدا کے کلام سے تعلیم دی جاتی ہے۔‏ عموماً ہفتے یا اتوار کو ہر کلیسیا میں خدا کے کلام پر مبنی تقریر ہوتی ہے۔ یہ تقریر 30 منٹ کی ہوتی ہے اور اِس میں بتایا جاتا ہے کہ ہم اِس جدید زمانے میں خدا کے کلام کی ہدایت پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ جن آیتوں کا ذکر کِیا جاتا ہے، ہم اِن کو اپنی بائبل میں کھول کر دیکھتے ہیں۔ تقریر کے بعد ایک گھنٹے کے لئے رسالہ ‏”‏مینارِنگہبانی“‏ کا مطالعہ کِیا جاتا ہے۔ اِس رسالے کے ایک مضمون پر سوال اور جواب کی شکل میں بات کی جاتی ہے اور سب اِس میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اِس مطالعے کے ذریعے ہم دیکھتے ہیں کہ ہم خدا کی مرضی پر کیسے چل سکتے ہیں۔ دُنیابھر میں ہماری ایک لاکھ 10 ہزار سے زیادہ کلیسیائیں ہیں اور ہر کلیسیا میں مینارِنگہبانی کے اُسی مضمون کا مطالعہ ہوتا ہے جس کا باقی کلیسیاؤں میں ہوتا ہے۔‏

ہمیں دوسروں کو تعلیم دینے کی تربیت دی جاتی ہے‏۔ ہم ہفتے میں ایک اَور دن بھی جمع ہوتے ہیں۔ یہ اجلاس عموماً شام کو ہوتا ہے اور تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ اِس اجلاس کا نام مسیحی زندگی اور خدمت ہے۔ اِس اجلاس کا مواد مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ سے لیا جاتا ہے جو ہر مہینے شائع ہوتا ہے۔ اِس اجلاس کے پہلے حصے کا نام ”‏پاک کلام سے سنہری باتیں“‏ ہے جس میں بائبل کے ایک ایسے حصے پر غور کِیا جاتا ہے جسے کلیسیا کے سب افراد نے پہلے ہی سے پڑھا ہوتا ہے۔ اجلاس کے دوسرے حصے کا نام ”‏شاگرد بنانے کی تربیت“‏ ہے جس میں منظروں میں دکھایا جاتا ہے کہ ہم دوسروں کو پاک صحیفوں کی تعلیم کیسے دے سکتے ہیں۔ اِس حصے میں ہمیں پڑھنے اور تعلیم دینے کی صلاحیت میں بہتری لانے کے لئے مشورے بھی دئے جاتے ہیں۔ (‏1-‏تیمتھیس 4:‏13‏)‏ اجلاس کے آخری حصے کا نام ”‏مسیحیوں کے طور پر زندگی“‏ ہے جس میں ہم سیکھتے ہیں کہ ہم روزمرہ زندگی میں بائبل کے اصولوں پر کیسے عمل کر سکتے ہیں۔ اِس حصے میں سوال اور جواب کی صورت میں بات‌چیت بھی ہوتی ہے جس کے ذریعے بائبل کے بارے میں ہمارا علم بڑھتا ہے۔‏

جب آپ ہمارے اجلاسوں پر آئیں گے تو آپ اِس بات سے متاثر ہوں گے کہ وہاں خدا کے کلام سے کتنی اچھی تعلیم دی جاتی ہے۔—‏یسعیاہ 54:‏13‏۔‏

  • یہوواہ کے گواہوں کے اجلاسوں پر آپ کون‌سی باتیں سیکھ سکتے ہیں؟‏

  • آپ ہمارے کس اجلاس پر آنا چاہتے ہیں؟‏

مزید جاننے کے لئے یہ کریں:‏

معلوم کریں کہ اگلے ہفتے اجلاس میں بائبل کے کن ابواب پر غور کِیا جائے گا اور کن مضامین پر بات کی جائے گی۔ اُن میں سے کچھ کو پڑھیں اور غور کریں کہ جو باتیں آپ اجلاس پر سیکھیں گے، وہ آپ کے لئے کتنی فائدہ‌مند ثابت ہوں گی۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں