یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • سن‌ز حصہ 8 ص.‏ 18-‏19
  • یسوع مسیح کی موت سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یسوع مسیح کی موت سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏
  • خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • حصہ 8
    خدا کی سنیں
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
  • خدا کی بادشاہت کیا ہے؟‏
    پاک صحائف کی تعلیم حاصل کریں
  • مُردوں کو زندہ کِیا جائے گا
    پاک کلام کی تعلیم حاصل کریں
مزید
خدا کی سنیں اور ہمیشہ کی زندگی پائیں
سن‌ز حصہ 8 ص.‏ 18-‏19

حصہ 8

یسوع مسیح کی موت سے آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟‏

یسوع مسیح نے اپنی جان دے دی تاکہ ہمیں ہمیشہ کی زندگی ملے۔‏ یوحنا 3:‏16

عورتیں یسوع مسیح کی خالی قبر کو دیکھ رہی ہیں۔‏

یسوع مسیح کی موت کے تین دن بعد کچھ عورتیں اُن کی قبر پر گئیں۔ لیکن قبر خالی تھی کیونکہ یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کر دیا تھا۔‏

یسوع مسیح اپنے شاگردوں سے مل رہے ہیں اور پھر وہ آسمان پر جا رہے ہیں۔‏

بعد میں یسوع مسیح اپنے شاگردوں کو دکھائی دئے۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو انسانی جسم کے ساتھ زندہ نہیں کِیا بلکہ روحانی جسم کے ساتھ۔ وہ اپنے شاگردوں کی آنکھوں کے سامنے آسمان پر چلے گئے۔‏

  • یسوع مسیح کے ذریعے ہم ہمیشہ کی زندگی پا سکتے ہیں۔—‏رومیوں 6:‏23‏۔‏

  • چونکہ ہم گُناہ‌گار ہیں اِس لئے ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے؟—‏رومیوں 5:‏12‏۔‏

خدا نے یسوع مسیح کو زندہ کِیا اور اُن کو آسمان پر بادشاہ بنایا۔‏ دانی‌ایل 7:‏13، 14

یسوع مسیح تخت‌نشین ہیں اور آسمان سے زمین پر حکمرانی کر رہے ہیں۔‏

یسوع مسیح نے اپنی جان قربان کر دی تاکہ انسان گُناہ اور موت سے چھٹکارا پا سکیں۔ (‏متی 20:‏28‏)‏ یوں یہوواہ خدا نے ہمیں ہمیشہ کی زندگی پانے کا موقع دیا۔‏

یہوواہ خدا نے یسوع مسیح کو زمین کا بادشاہ مقرر کِیا ہے۔ خدا نے ایک لاکھ 44 ہزار انسانوں کو بھی چنا ہے جو مرنے کے بعد آسمان پر زندہ کئے جاتے ہیں۔ یہ ایک لاکھ 44 ہزار لوگ یسوع مسیح کے ساتھ آسمان پر حکومت کریں گے۔ اِس حکومت کو خدا کی بادشاہت کہتے ہیں۔—‏مکاشفہ 14:‏1-‏3‏۔‏

خدا کی بادشاہت زمین پر فردوس قائم کرے گی۔ اُس وقت جنگ، جُرم اور غربت ختم  ہو جائیں گے۔ کسی کو بھوکے پیٹ نہیں سونا پڑے گا۔ لوگ ہنسی‌خوشی رہیں گے۔—‏زبور 145:‏16‏۔‏

  • خدا کی بادشاہت انسانوں کے لئے کون‌سی خوشیاں لائے گی؟—‏زبور 72‏۔‏

  • ہمیں دُعا کرنی چاہئے کہ خدا کی بادشاہت آئے۔—‏متی 6:‏10‏۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں