گیت نمبر ۴
خدا کی نظروں میں نیکنام رہو
(واعظ ۷:۱)
۱. تیرے حضور ہم نیکنام ہوں، اَے خدا
تیرے فرمان کو مانتے رہیں سدا
گر رکھیں ہر قدم راستی کی راہ پر ہم
تو ہم سے ہوگا تُو خوش ہر دَم
۲. نہ شہرت چاہیں نہ عزت دُنیا کی
فضول ہے لوگوں کی شانوشوکت بھی
گر دوستی ہم کریں شیطان کی دُنیا سے
خوشنودی تیری ہم کھو دیں گے
۳. اپنی کتاب میں لکھ لے ہم سب کے نام
اَے رب یہوواہ، یاد رکھ ہمارے کام
نیکنامی چاہیں ہم تیری ہی نظروں میں
ہم تیرے تابع سدا رہیں
(پید ۱۱:۴؛ امثا ۲۲:۱؛ ملا ۳:۱۶؛ مکا ۲۰:۱۵ کو بھی دیکھیں۔)