یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • گ گیت نمبر 23
  • یہوواہ خدا ہماری نجات ہے

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • یہوواہ خدا ہماری نجات ہے
  • یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں
  • ملتا جلتا مواد
  • یہوواہ خدا ہماری نجات ہے
    یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں
  • سُن میری دُعا
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • مخلصی کے لیے یہوواہ پر آس لگائیں
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
  • ہم خدا کا نام بلند کریں گے
    یہوواہ کے حضور ”‏خوشی سے گائیں“‏
مزید
یہوواہ خدا کے حضور گیت گائیں
گ گیت نمبر 23

گیت نمبر ۲۳

یہوواہ خدا ہماری نجات ہے

‏(‏یسعیاہ ۱۲:‏۲‏)‏

۱.‏ تُو ہے یہوواہ ہماری پناہ

ہم کو نجات دلا، ہم کو بچا

فخر سے ہم بنے تیرے گواہ

کرتے نہیں مخالفین کی پرواہ

یہوواہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

۲.‏ تُو نے کی ہے ہمیں روشنی عطا

تُو نے ہٹایا ہے پردہ جھوٹ کا

تیرے فرمان رکھتے ہم دل کے پاس

تیری بادشاہت پہ رکھتے ہم آس

یہوواہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

۳.‏ خوشی سے ہم تیری خدمت کریں

چاہے شیطان اب دے طعنے ہمیں

چاہے ہماری وہ جاں کیوں نہ لے

کریں ہمیشہ وفا ہم تجھ سے

یہوواہ، تُو ہے ہماری چٹان

کریں ہم تیرے نام کا اعلان

تُو ہے ہمارا بُرج، تُو ہی نجات

ہمیں سہارا تُو دیتا دن رات

‏(‏۲-‏سمو ۲۲:‏۳؛‏ زبور ۱۸:‏۲؛‏ یسع ۴۳:‏۱۲ کو بھی دیکھیں۔)‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں