بادشاہتی خبر نمبر ۳۷
ایک عالمگیر اعلان
جھوٹے مذاہب کا خاتمہ نزدیک ہے
▪ جھوٹے مذاہب کی پہچان کیا ہے؟
▪ اِن کا خاتمہ کیسے ہوگا؟
▪ یہ اعلان آپ کیلئے کیوں اہم ہے؟
جھوٹے مذاہب کی شناخت:
دُنیابھر میں مذہب کے نام پر دہشتگردی اور خونریزی ہو رہی ہے۔ بعض ایسے لوگ جو مذہبی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں وہ رشوتخوری اور جرائم میں مبتلا ہیں۔ اِن شرمناک حرکتوں کو دیکھ کر کیا آپ کے دل کو چوٹ نہیں پہنچتی؟ آخر، مذہب کے نام پر سنگین مسئلے کیوں اُٹھ کھڑے ہوتے ہیں؟
دراصل، ایسے مسئلے جھوٹے مذاہب کی وجہ سے اُٹھتے ہیں۔ خدا کے ایک نبی یسوع مسیح نے جھوٹے مذاہب کے بارے میں کہا تھا کہ وہ لوگوں کو بُرے کام کرنے پر اُکساتے ہیں بالکل اسی طرح جیسے ایک ”بُرا درخت بُرا پھل لاتا ہے۔“ (متی ۷:۱۵-۱۷) آئیے دیکھتے ہیں کہ جھوٹے مذاہب کس قسم کے پھل لاتے ہیں؟
جھوٹے مذاہب کے پھل
◼ سیاسی معاملات میں دخلاندازی: ایشیا کے ایک نامور رسالے میں لوگوں کو یوں خبردار کِیا گیا: ”مذہبی پیشوا نہ صرف ایشیا میں بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اپنے اختیار کو جتانے کے لئے لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھیل رہے ہیں۔ . . . اس مذہبی جنون کی وجہ سے پوری دُنیا میں فتنہوفساد پھیلنے کا خطرہ ہے۔“ اس کے علاوہ مذہبی پیشوا لوگوں میں خونریزی کے جنون کو بڑھانے کے بھی ذمہدار ہیں۔ امریکہ کے ایک نامور مذہبی پیشوا کا کہنا ہے: ”اِس سے پہلے کہ دہشتگرد ہمیں مار ڈالیں، ہمیں اُن کو مار دینا چاہئے۔“ پھر اُس نے یہ نعرہ بلند کِیا: ”خداوند کے نام پر ان سب کو اُڑا دو۔“ البتہ خدا کے کلام میں ایسی کوئی بات نہیں لکھی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے: ”اگر کوئی کہے کہ مَیں خدا سے محبت رکھتا ہوں اور وہ اپنے بھائی سے عداوت رکھے تو جھوٹا ہے۔“ (۱-یوحنا ۴:۲۰) یسوع مسیح نے یہ بھی حکم دیا تھا کہ ”اپنے دُشمنوں سے محبت رکھو۔“ (متی ۵:۴۴) کیا آپ ایسے مذاہب کو جانتے ہیں جن کے ماننے والے جنگوں اور قتلوغارت میں حصہ لیتے ہیں؟
◼ جھوٹی تعلیمات: بہت سے مذاہب سکھاتے ہیں کہ انسان میں رُوح ہے جو موت کے بعد بھی زندہ رہتی ہے۔ مذہبی پیشوا مُردوں کی روحوں کے لئے دُعا کرنے کے بہانے اُن کے عزیزوں سے بہت بھاری رقم لیتے ہیں۔ لیکن خدا کے کلام میں مُردہ لوگوں کی حالت یوں بیان کی گئی ہے: ”زندہ جانتے ہیں کہ وہ مریں گے پر مُردے کچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لئے اَور کچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔“ (واعظ ۹:۵) یسوع مسیح نے تعلیم دی کہ وقت آنے پر خدا مُردوں کو زندہ کرے گا۔ لیکن اگر مرنے کے بعد انسان کی روح زندہ رہتی ہے توپھر مُردوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ (یوحنا ۱۱:۱۱-۲۵) کیا آپ کے مذہب میں بھی یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ انسان کی رُوح مرنے کے بعد زندہ رہتی ہے؟
◼ جنسی بداخلاقی: مغربی ممالک کے بعض چرچوں میں ہمجنسپرست عورتوں اور مردوں کو پادریوں کے عہدے پر فائز کِیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ چرچ کے پیشوا حکومتوں پر دباؤ ڈالتے ہیں کہ ہمجنسپرستوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی جائے۔ جن چرچوں میں جنسی بداخلاقی کو گُناہ قرار دیا جاتا ہے اُن میں بھی اکثر ایسے پادریوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جو بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کرتے ہیں۔ اس کے برعکس خدا کے کلام میں لکھا ہے کہ ”فریب نہ کھاؤ۔ نہ حرامکار خدا کی بادشاہی کے وارث ہوں گے نہ بُتپرستنہ زِناکار نہ عیاش۔ نہ لونڈےباز۔“ (۱-کرنتھیوں ۶:۹، ۱۰) اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا جنسی بداخلاقی کرنے والوں کو ہرگز قبول نہیں کرتا۔ کیا آپ ایسے مذاہب کو جانتے ہیں جن میں جنسی بداخلاقی کو نظرانداز کِیا جاتا ہے؟
خدا اُن مذاہب کے ساتھ کیا کرے گا جو اپنے ماننے والوں کو بُرے کام کرنے پر اُکساتے ہیں؟ یسوع مسیح نے اس کا جواب یوں دیا تھا: ”جو درخت اچھا پھل نہیں لاتا وہ کاٹا اور آگ میں ڈالا جاتا ہے۔“ (متی ۷:۱۹) جس طرح ایک بُرے درخت کو کاٹ کر آگ میں بھسم کر دیا جاتا ہے اسی طرح جھوٹے مذاہب کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ لیکن یہ کب اور کیسے ہوگا؟ آئیے ان سوالات کے جواب پانے کے لئے ہم خدا کے کلام میں دی گئی ایک نبوّت پر غور کرتے ہیں۔—مکاشفہ ۱۷ اور ۱۸ باب۔
جھوٹے مذاہب کا خاتمہ
اس نبوّت میں ایک کسبی کے بارے میں بتایا گیا ہے جو ایک حیوان پر سوار ہے۔ حیوان کے سات سر اور دس سینگ ہیں۔ (مکاشفہ ۱۷:۱-۴) یہ کسبی بہت دولتمند ہے اور ”زمین کے بادشاہوں پر حکومت“ جتاتی ہے۔ اس نے قرمزی رنگ کا بڑا قیمتی لباس پہن رکھا ہے۔ وہ بخور جلاتی اور اپنی جادوگری کے ذریعے ’سب قوموں کو گمراہ بھی کرتی ہے۔‘ (مکاشفہ ۱۷:۱۸؛ ۱۸:۱۲، ۱۳، ۲۳) خدا کے کلام کے مطابق یہ کسبی ایک حقیقی عورت نہیں ہے۔ یہ دُنیا کے اُن تمام مذاہب کی طرف اشارہ کرتی ہے جو بُرے پھل لاتے ہیں۔
نبوّت میں جس حیوان کا ذکر کِیا گیا ہے یہ دُنیا کی حکومتوں کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ (مکاشفہ ۱۷:۱۰-۱۳) اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جھوٹے مذاہب دُنیا کی حکومتوں کو اپنے قابو میں رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔a
اب نبوّت میں کسبی کے بارے میں ایک حیرانکُن بات پر غور کریں۔ ہم پڑھتے ہیں: ”جو دس سینگ تُو نے دیکھے وہ اور حیوان اُس کسبی سے عداوت رکھیں گے اور اُسے بیکس اور ننگا کر دیں گے اور اُس کا گوشت کھا جائیں گے اور اُس کو آگ میں جلا ڈالیں گے۔“ (مکاشفہ ۱۷:۱۶) اچانک ہی دُنیا کی تمام حکومتیں جھوٹے مذاہب پر حملہ کرکے اُن کا نامونشان مٹا ڈالیں گی۔ لیکن وہ ایسا کیوں کریں گی؟ خدا کے کلام میں اس کا جواب یوں دیا گیا ہے: ”کیونکہ خدا اُن کے دلوں میں یہ ڈالے گا کہ وہ اُسی کی [رائے] پر چلیں۔“ (مکاشفہ ۱۷:۱۷) خدا جھوٹے مذاہب پر اپنا عذاب نازل کرے گا۔ وہ ایک ہی پل میں حکومتوں کے ذریعے ان کو ختم کر دے گا۔ خدا مذاہب کو اُن بُری حرکتوں کے لئے جوابدہ ٹھہرائے گا جو اُن کے اُکسانے پر ہو رہے ہیں۔
ہم جھوٹے مذاہب پر آنے والے عذاب سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ خدا کے کلام میں تاکید کی گئی ہے: ”اَے میری اُمت کے لوگو! اُس میں سے نکل آؤ۔“ (مکاشفہ ۱۸:۴) جیہاں، ہمیں جلد از جلد جھوٹے مذاہب سے نکل آنا چاہئے۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں خدا پر ایمان رکھنا بھی چھوڑ دینا چاہئے؟ جینہیں، کیونکہ خدا ایسے لوگوں پر بھی اپنا عذاب نازل کرنے والا ہے جو اُس کو نہیں مانتے۔ (۲-تھسلنیکیوں ۱:۶-۹) اس لئے ہمیں سچے مذہب میں پناہ لینی چاہئے۔ لیکن سچے مذہب کی شناخت کیا ہے؟
سچے مذہب کی شناخت
سچے مذہب کی پہچان کن پھلوں سے کی جا سکتی ہے؟—متی ۷:۱۷۔
سچے مذہب کے پھل
◼ محبت: سچے مذہب کے ماننے والے ”دُنیا کے نہیں“ ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ رنگونسل یا تہذیب کی وجہ سے ایک دوسرے میں فرق نہیں کرتے بلکہ ’آپس میں محبت رکھتے ہیں۔‘ (یوحنا ۱۳:۳۵؛ ۱۷:۱۶؛ اعمال ۱۰:۳۴، ۳۵) ایک دوسرے کی جان لینے کی بجائے وہ ایک دوسرے کے لئے اپنی جان دینے کو تیار ہیں۔—۱-یوحنا ۳:۱۶۔
◼ خدا کے کلام پر مبنی تعلیم: سچے مذہب کی تعلیمات پر نہ تو مقامی ”روایت“ کا اور نہ ہی ”انسانی احکام“ کا اثر ہوتا ہے۔ اسکی بجائے خدا کا کلام ہی سچے مذہب کی تعلیمات کی بنیاد ہے۔ (متی ۱۵:۶-۹) خدا اپنے کلام کے بارے میں یوں فرماتا ہے: ”ہر ایک صحیفہ جو خدا کے الہام سے ہے تعلیم اور الزام اور اصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کیلئے فائدہمند بھی ہے۔“—۲-تیمتھیس ۳:۱۶۔
◼ مضبوط خاندانی بندھن اور اعلیٰ اخلاقی معیار: سچے مذہب کے ماننے والوں کو اپنے خاندانی بندھن کو مضبوط رکھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ شوہروں کو ”اپنی بیویوں سے اپنے بدن کی مانند محبت“ رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور بیویوں کو ’اپنے شوہروں سے ڈرنے‘ یعنی اُن کا گہرا احترام کرنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کو سکھایا جاتا ہے کہ وہ ’اپنے ماں باپ کے فرمانبردار رہیں۔‘ (افسیوں ۵:۲۸، ۳۳؛ ۶:۱) سچے مذہب میں صرف اُن لوگوں کو پیشوائی کرنے کی ذمہداری سونپی جاتی ہے جن کا چالچلن خدا کے معیاروں کے مطابق ہوتا ہے۔—۱-تیمتھیس ۳:۱-۱۰۔
کونسا مذہب ان اچھے پھلوں کو پیدا کرتا ہے؟ اس سلسلے میں ایک کتاب یوں بیان کرتی ہے: ”اگر لوگوں کی اکثریت یہوواہ کے گواہوں کی مذہبی تعلیمات پر عمل کرتی تو . . . دُنیا میں قتلِعام ہوتا ہی نہیں۔“
واقعی یہوواہ کے گواہ دُنیا کے ۲۳۵ ممالک میں خدا کے معیاروں کے مطابق زندگی گزار رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ آپ بھی اُن سے سیکھ سکتے ہیں کہ خدا کس قسم کی عبادت سے خوش ہوتا ہے۔ اس لئے یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کرنے میں دیر نہ لگائیں۔ یاد رکھیں کہ خدا جلد ہی تمام جھوٹے مذاہب کو ختم کرنے والا ہے!—صفنیاہ ۲:۲، ۳۔
اگر آپ خدا کے کلام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دئے گئے پتے پر یہوواہ کے گواہوں سے رابطہ کیجئے۔
□ برائےمہربانی مجھے کتابچہ ”جاگتے رہو!“ بھیج دیجئے۔
□ برائےمہربانی ایک ایسے شخص کو بھیجیں جو مجھے خدا کے کلام میں سے تعلیم دے سکتا ہے۔
[فٹنوٹ]
a اس موضوع پر مزید تفصیل یہوواہ کے گواہوں کے شائعکردہ کتابچہ ”جاگتے رہو!“ کے صفحہ ۱۲ اور ۱۳ پر دی گئی ہے۔
[صفحہ ۳ پر عبارت]
”اَے میری اُمت کے لوگو! اُس میں سے نکل آؤ“
[صفحہ ۳ پر عبارت]
جھوٹے مذاہب ”زمین کے بادشاہوں پر حکومت“ جتاتے ہیں