یہوواہ کے گواہوں کی آن لائن لائبریری
یہوواہ کے گواہوں کی
آن لائن لائبریری
اُردو
  • بائبل
  • مطبوعات
  • اِجلاس
  • ج‌ر ص.‏ 16-‏19
  • ایک نئی دُنیا

اِس حصے میں کوئی ویڈیو دستیاب نہیں ہے۔

ہم معذرت خواہ ہیں کہ ویڈیو لوڈ نہیں ہو سکی۔

  • ایک نئی دُنیا
  • جاگتے رہو!‏
  • ملتا جلتا مواد
  • سب چیزوں کو نیا بنانے کی پیشینگوئی
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
  • پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
    پُرامن نئی دُنیا میں زندگی
  • نیا آسمان اور نئی زمین خوشیاں لائیں گے
    مسیحی زندگی اور خدمت—‏اِجلاس کا قاعدہ (‏2017ء)‏
  • نئی دُنیا—‏کیا آپ وہاں ہونگے؟‏
    مینارِنگہبانی یہوواہ کی بادشاہت کا اعلان کر رہا ہے—‏2000ء
مزید
جاگتے رہو!‏
ج‌ر ص.‏ 16-‏19

ایک نئی دُنیا

خدا کا کلام بیان کرتا ہے کہ ”‏خدا کے وعدہ کے موافق ہم نئے آسمان اور نئی زمین کا انتظار کرتے ہیں جن میں راستبازی بسی رہیگی۔“‏—‏۲-‏پطرس ۳:‏۱۳‏۔‏

‏”‏نئے آسمان“‏ کا مطلب کیا ہے؟ ”‏نئے آسمان“‏ سے مُراد یہوواہ خدا کی وہ نئی حکومت ہے جو زمین پر حکمرانی کرے گی۔ (‏اعمال ۷:‏۴۹‏)‏ یہ اِسلئے نئی ہے کیونکہ یہ موجودہ حکومتوں کو ختم کرکے اُنکی جگہ لیگی۔ یہ آسمان سے زمین پر رہنے والے سب لوگوں پر حکومت کریگی۔ یسوع کی طرح ہمیں بھی یہوواہ کی حکومت کے آنے کیلئے دُعا کرنی چاہئے۔ (‏متی ۶:‏۱۰‏)‏ اِس حکومت کو وجود میں لانے والا خدا ہے۔ لہٰذا اِسے ”‏آسمان کی بادشاہی“‏ کہا جاتا ہے۔—‏متی ۷:‏۲۱‏۔‏

‏”‏نئی زمین“‏ کیا ہے؟ جیسے آسمان کے نیچے زمین ہے اُسی طرح یہوواہ کی نئی حکومت کے تحت ایک نیا معاشرہ ہوگا۔ اِس معاشرے کو نئی زمین کہا گیا ہے کیونکہ اِس میں شریر اور بدکار لوگ نہیں ہونگے۔ (‏امثال ۲:‏۲۱، ۲۲‏)‏ سب لوگ یہوواہ خدا ہی کی عبادت کرینگے۔ (‏زبور ۲۲:‏۲۷‏)‏ اِس معاشرے میں شامل ہونے کیلئے آجکل دُنیا کی سبھی قوموں کے لوگوں کو بلا‌یا جا رہا ہے۔ کیا آپ اُس نئی دُنیا میں رہنا چاہینگے؟‏

کیا آپ یہوواہ سے اِسقدر محبت رکھتے ہیں کہ آپ اُس کے تمام حکموں کو ماننے کیلئے تیار ہیں؟ (‏۱-‏یوحنا ۵:‏۳‏)‏ کیا آپ اپنے گھر میں، کام کی جگہ یا سکول میں اور اپنے طرزِزندگی سے خدا کے حکموں کیلئے فرمانبرداری ظاہر کرتے ہیں؟‏

کیا آپ یہوواہ کے گواہوں کیساتھ ملکر یہوواہ کی عبادت کر رہے ہیں؟ اگر آپ آج سے ایسا کرینگے تو نئی دُنیا میں سب قوموں کے لوگوں کیساتھ ملکر آپ ہمیشہ یہوواہ خدا کی خدمت کر سکیں گے۔—‏زبور ۸۶:‏۹، ۱۰؛‏ یسعیاہ ۲:‏۲-‏۴؛‏ صفنیاہ ۳:‏۹۔‏

‏[‏صفحہ ۱۷ پر بکس]‏

سچا خدا کون ہے؟‏

یہوواہ ہی اِس جہان کا خالق ہے۔ اِسلئے یسوع نے کہا کہ یہوواہ ”‏خدایِ‌واحد اور برحق“‏ ہے۔—‏یوحنا ۱۷:‏۳‏۔‏

آجکل کروڑوں لوگ ہاتھ کے بنائے ہوئے دیوی دیوتاؤں کی پرستش کرتے ہیں۔ کئی لوگ پیسے کی پرستش کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ، کئی لوگ الگ الگ تہذیبوں اور فلسفوں پر بھروسا رکھتے ہیں۔ کئی لوگ تو بائبل پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر سچے خدا یہوواہ کا نام تک نہیں جانتے۔—‏استثنا ۴:‏۳۵۔‏

خدا نے خود کہا:‏ ”‏یہوؔواہ مَیں ہوں۔ یہی میرا نام ہے۔“‏ (‏یسعیاہ ۴۲:‏۵،‏ ۸‏)‏ یہ نام بائبل کی اصلی زبان میں کوئی ۷،۰۰۰ مرتبہ استعمال ہوا ہے۔ اِسلئے یسوع مسیح نے کہا:‏ ”‏اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔“‏—‏متی ۶:‏۹‏۔‏

یہوواہ ”‏خدایِ‌رحیم مہربان اور قہر کرنے میں دھیما اور شفقت اور وفا میں غنی“‏ ہے۔ وہ شریر لوگوں کو اُنکے کاموں کا ضرور بدلہ دیگا۔ (‏خروج ۳۴:‏۶، ۷)‏ بائبل تفصیل کیساتھ یہوواہ خدا کی خوبیوں کا بیان کرتی ہے۔‏

ہمیں صرف یہوواہ خدا کی عبادت کرنی چاہئے کیونکہ وہی سچا خدا ہے۔ کیا آپ ایسا کر رہے ہیں؟‏

‏[‏صفحہ ۱۸ پر بکس/‏تصویر]‏

فردوس میں زندگی

زمین فردوس میں لوقا ۲۳:‏۴۳

بدل دی جائے گی

ہر قوم کے لوگ محبت یوحنا ۱۳:‏۳۵‏؛

کیساتھ مل‌جل کر رہینگے مکاشفہ ۷:‏۹، ۱۰

پوری زمین پر زبور ۳۷:‏۱۰، ۱۱‏؛

امن‌وسلامتی ہوگی میکاہ ۴:‏۳، ۴

سب کیلئے اچھا کام ہوگا یسعیاہ ۲۵:‏۶؛‏ ۶۵:‏۱۷،‏ ۲۱-‏۲۳

اور باافراط خوراک ہوگی

بیماری، غم اور موت یسعیاہ ۲۵:‏۸؛‏ مکاشفہ ۲۱:‏۱،‏ ۴

کا نام‌ونشان مٹا دیا جائیگا

ہر شخص یہوواہ مکاشفہ ۱۵:‏۳، ۴

خدا کی عبادت کریگا

‏[‏صفحہ ۱۹ پر بکس/‏تصویر]‏

اب فیصلہ آپ کے ہاتھ میں

خدا جھوٹ نہیں بول سکتا!‏—‏ططس ۱:‏۲‏۔‏

یہوواہ فرماتا ہے:‏ ”‏میرا کلام .‏ .‏ .‏ بے‌انجام میرے پاس واپس نہ آئیگا بلکہ جوکچھ میری خواہش ہوگی وہ اُسے پورا کریگا اور اُس کام میں جس کیلئے مَیں نے اُسے بھیجا مؤثر ہوگا۔“‏—‏یسعیاہ ۵۵:‏۱۱‏۔‏

یہوواہ کی نئی حکومت نے آسمان سے حکمرانی کرنا شروع کر دیا ہے اور نئے معاشرہ کے لوگ اب اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔‏

نئی دُنیا میں برکتوں کی برسات ہوگی۔ یہوواہ فرماتا ہے:‏ ”‏دیکھ مَیں سب چیزوں کو نیا بنا دیتا ہوں۔ لکھ لے کیونکہ یہ باتیں سچ اور برحق ہیں۔“‏—‏مکاشفہ ۲۱:‏۱،‏ ۵‏۔‏

اب سوال یہ ہے کہ نئی دُنیا میں رہنے اور یہوواہ کی خدمت کرنے کیلئے کیا آپ اپنی زندگی میں ضروری تبدیلیاں پیدا کر رہے ہیں؟ یہ آپ کے ہاتھ میں ہے۔‏

    اُردو زبان میں مطبوعات (‏2026-‏2000)‏
    لاگ آؤٹ
    لاگ اِن
    • اُردو
    • شیئر کریں
    • ترجیحات
    • Copyright © 2026 Watch Tower Bible and Tract Society of Pennsylvania
    • اِستعمال کی شرائط
    • رازداری کی پالیسی
    • رازداری کی سیٹنگز
    • JW.ORG
    • لاگ اِن
    شیئر کریں